اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ ایل این جی درآمد کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے ایل این جی معاہدے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایل این جی کی درآمد کے لیے تمام متعلقہ قواعد و ضوابط پورے کیے جائیں گے۔ ای سی سی نے سوئی سدرن کو ایلنگے ٹرمینل کے ساتھ معاہدہ کرنے کی منظوری دی ہے۔ معاہدے کے مطابق سوئی سدرن چھیاسٹھ سینٹ ایم ایم بی ٹی یوٹرمینل چارجز ادا کرے گی۔ ایلنگے کمپنی چالیس کروڑ کیوبک فٹ صلاحیت کا کراچی میں ٹرمینل تعمیر کرے گی۔ ابتدائی طور پر بیس کروڑ کیوبک فٹ ایل این جی کے لیے ٹرمینل کو استعمال کیا جائے گا۔ ایل این جی درآمد کی حتمی مںظوری وزیراعظم دیں گے۔

Latest from Blog