تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کرپشن کیس میں مجرم قرار

بنگلور:بنگلور کی عدالت نے تامل ناڈو کی وزیر اعلی جے للیتا کو اٹھارہ سال پرانے کرپشن کیس میں مجرم قرار دے دیا۔ وزیر اعلی جے للیتا پر 66 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں جبکہ ان کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی بھی ملی تھی۔ جے للیتا کے خلاف اٹھارہ سال پہلے کرپشن کے الزام کی تحقیقات شروع کی گئیں۔ انھیں غیر قانونی اثاثے رکھنے پر چھ ماہ سے چھ سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد کرناٹکا میں جے للیتا کی پارٹی کے کارکن مشتعل ہوگئے جبکہ انھیں وزارت اعلیٰ سے مستعفی بھی ہونا پڑ سکتا ہے۔

Latest from Blog