انٹرپرائز گرے فیل نارڈک شراکت داری کے ساتھ اسکینڈینیویا تک پھیل گیا

لندن، 12 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — انٹرپرائز رینٹ-اے-کار نے اسکینڈینیویا میں انٹرپرائز برانڈ کو توسیع دینے کے لیے سویڈن اور ناروے میں گرے فیل نارڈک کو فرنچائز شراکت دار مقرر کردیا ہے۔ یہ معاہدہ گزشتہ 18 ماہ میں توسیع کے وضع کردہ منصوبے کا حصہ ہے جس میں انٹرپرائز نے یورپ بھر میں نقل و حمل فراہم کرنے والے معروف اداروں کے ساتھ شراکت داریاں کی ہیں۔

Enterprise%20Rent A Car%20Logo. انٹرپرائز گرے فیل نارڈک شراکت داری کے ساتھ اسکینڈینیویا تک پھیل گیا

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130730/MM55552LOGO-d

گرے فیل نارڈک کے ساتھ نئی شراکت داری انٹرپرائز کو دنیا بھر میں کرائے پر کار لینے والے صارفین کے لیے انتخاب کو بڑھانے اور مقامی کرایہ داروں اور بین الاقوامی سیاحوں دونوں کے لیے ادارے کی غیر معمولی صارفی سروس کی اہمیت کا مظاہرہ کرنے کے ہدف کے مزید قریب پہنچاتا ہے۔

معاہدہ اپنی طرف آنے والے سفر کی بڑی مارکیٹوں میں آزاد کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اعلیٰ معیار اور صارفی خدمات کے لیے ایک جال ترتیب دینے کے انٹرپرائز کے ہدف کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ یہ نئی شراکت داری انٹرپرائز کے یورپ اور شمالی امریکہ اور ساتھ ساتھ ایشیا میں بھی بڑھتے ہوئے آپریشنز میں جامع نیٹ ورک میں اضافہ کرتی ہے۔

گرے فیل نارڈک کی قیادت ایک تجربہ کار انتظامی ٹیم کرتی ہے، جو اسکینڈینیوین کار رینٹل مارکیٹ میں کامیابی کا متاثر کن ریکارڈ رکھتی ہے۔ ٹیم نے اسٹاک ہم ارلاندا، گوٹن برگ لینڈویٹر اور اوسلو گارڈرموئن پر انٹرپرائز برانڈ کے تحت ایئرپورٹ مقامات کھولے ہیں اور مزید کھولے جائیں گے۔

سویڈن اور ناروے کثیر القومی اداروں کی بڑی تعداد کا گھر ہیں اور ایک مستحکم مقامی رینٹل مارکیٹ رکھتے ہیں۔ یہ عالمی سیاحوں کے لیے بھی مشہور سیاحتی مقامات ہیں۔

انٹرپرائز میں عالمی فرنچائزنگ کے نائب صدر پیٹر اے اسمتھ نے کہا کہ “معاہدہ کار کرائے پر لینے کے کامیاب کاروبار کی فروغ پاتی ہوئی برادری کا ایک اور اہم حصہ ہے جو ہم تعمیر کررہے ہیں۔ ہمارے صارفین نے ہمارے یورپی نیٹ ورک کی ترقی پر بہت مثبت انداز میں ردعمل دکھایا ہے، جو خدمت کا مضبوط ماضی رکھنے والے فرنچائز شراکت داروں کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ گرے فیل نارڈک جیسے ادارے ہمیں اپنے تمام صارفین کو جہاں بھی وہ سفر کریں، زیادہ قدر، معیار اور خیال پیش کرنے میں مدد دیتے ہیں۔”

گرے فیل نارڈک کے مینیجنگ ڈائریکٹر مارٹن وان  کروف نے کہا کہ “اس معاہدے کو کاروباری قدر کے بنیادی محرک کی حیثیت سے صارفی خدمات کی اہمیت کے یکساں یقین کا سہارا ہے۔ ہماری نظریں انٹرپرائز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اچھی کار ہائیر اور شاندار صارفی خدمات دونوں تلاش کرنے والے کاروباری مسافروں اور سیاحوں کو خدمات فراہم کرکے باہمی ترقی اور کامیابی  پر مرکوز ہیں۔”

ای ایم ای اے میں انٹرپرائز برانڈ البانیہ، آسٹریا، بیلجیئم، ہوسنیا ہرزیگووینا، بلغاریہ، کروشیا، قبرص، چیک جمہوریہ، فرانس، جرمنی، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، آئرلینڈ، اسرائیل، اٹلی، مقدونیہ، نیدرلینڈز، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، سربیا، سلوواکیہ، سلووینیا، ہسپانیہ، ترکی اور برطانیہ میں دستیاب ہے۔ ادارہ آنے والے مہینوں میں یورپ بھر میں اضافی ممالک میں کام کرے گا۔

انٹرپرائز رینٹ-اے-کار سینٹ لوئس میں قائم انٹرپرائز ہولڈنگز کا حصہ ہے، اور دنیا میں سب سے زیادہ کرائے پر کاریں فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ انٹرپرائز دنیا بھر میں 8,600 سے زيادہ دفاتر چلاتا ہے۔ حال ہی میں اس نے اپنے برانڈڈ آپریشنز کو دنیا بھر کے خطوں میں ہوائی اڈوں اور نقل و حمل کے مراکز پر تیزی سے بڑھایا ہے اور اب 70 سے زیادہ ممالک میں کام کرتا ہے۔

انٹرپرائز ہولڈنگز امریکین میں نیشنل کار رینٹل اور الامو رینٹ اے کار برانڈز بھی چلاتا ہے، اور اپنے ملحقہ ادارے انٹرپرائز فلیٹ مینجمنٹ کے ذریعے نقل وحمل کا ایک مکمل حل فراہم کرتا ہے۔ انٹرپرائز ہولڈنگز اور انٹرپرائز فلیٹ مینجمنٹ – جس میں جامع کار رینٹل اور کار شیئرنگ سروسز، کمرشل ٹرک رینٹل، کارپوریٹ فلیٹ مینجمنٹ اور ریٹیل کار سیلز شامل ہیں – مالی سال 2014ء میں مشترکہ طور آمدنی میں 17.8 ارب ڈالرز اور 83,000 افراد کے روزگار کے ذمہ دار ہیں جو دنیا بھر میں 1.5 ملین گاڑیاں چلاتے ہیں۔ اپنے علاقائی ماتحت اداروں کے ذریعے چلنے والا انٹرپرائز ہولڈنگز آمدنی، بیڑے اور ملازمین کی تعداد کے حساب سے دنیا کا سب سے بڑا کار رینٹل ادارہ ہے۔ انٹرپرائز ہولڈنگز کی سالانہ آمدنی سیاحتی صنعت میں سرفہرست کے قریب ہے، اور یہ دیگر تمام رینٹل کار کمپنیوں، اور بیشتر ایئرلائنز، کروز لائنز، ہوٹلوں، ٹور آپریٹرز اور آن لائن ٹریول ایجنسیوں کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

Latest from Blog