ہواوے کا ای ایل ٹی ایسلوشن الائنس بہتر انداز میں باہم منسلک صنعتوں کے لیے طویل المیعادانٹرپرائزارتقاء کی اہمیت کو تروجیج دیتا ہوا

شنگھائی، 20 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — ہواوےآج ” بہتر انداز میں باہم منسلک صنعتوں کے لیے ای ایل ٹی ای” کے موضوع پر شنگھائی میں اپنا دوسرا ای ایل ٹی ای سلوشن الائنس اجلاس منعقد کررہا ہے۔ فروری 2014ء میں ہواوے کی جانب سے قائم کردہ ای ایل ٹی ای سلوشن الائنس صنعتوں میں پیشہ ورانہ ایل ٹی ایٹیکنالوجیوں کے نفاذ کو ترویج دیتا ہے۔ اجلاس چین اور دنیا بھر سے ٹرنکنگ معیارات میں مہارت رکھنے والے صنعتی اداروں، تجزیہ کاروں، صنعتی شراکت داری اور صارفی نمائندگان سمیت تقریباً 300 ماہرین کو جمع کرے گا۔

جناب ڈیوڈوینگ، صدر وائرلیسپروڈکٹ لائن، پروڈکٹ اینڈ سلوشنز، ہواوے نے ‘کشادگی، تعاون اور یکساں فائدہ – ای ایل ٹی ایبرائے بہتر منسلک صنعت’ کے موضوع پر کلیدی خطاب کے ذریعے اجلاس کا افتتاح کیا۔ “ہواوے مانتا ہے کہ 4جی ایل ٹی ای ٹیکنالوجی عمودی صنعتوں کے لیے بہترین ٹیکنالوجی جو موبائل براڈبینڈ کو اختیار کررہی ہیں۔ جناب وینگ نے کہا کہ “مختلف فریکوئنسی کی سپورٹ اور آزاد تعمیر کے ذریعے، ہواوے کا ای ایل ٹی ایبراڈبینڈٹرنکنگ حل دنیا بھر میں کئی صنعتوں اور منصوبوں پر لاگو کیا جاچکا ہے، جو ایک بہتر منسلک دنیا کی تعمیر میں مدد دے رہا ہے۔ ہواوےجدید حلوں کو بنانے اور مددگار صنعتی ماحول کو مضبوط کرنے کے لیے مشترکہ مارکیٹنگ حکمت عملیاں اپنانے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔”

رواں سال کا اجلاس 26 نئے اراکین کی ای ایل ٹی ای سلوشن الائنس میں شمولیت دیکھے گا جس میں صنعت کے معروف ادارے جیسا کہ چائنا ریلوے اریوانانجینئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ، کیسکو سگنل لمیٹڈ، گیٹیک (سو چو) موبائل لمیٹڈ اور او3بی نیٹ ورکس شامل ہیں۔ اجلاس میں ای ایل ٹی ای سلوشن الائنس کے کل اراکین کی تعداد 56 اداروں تک پہنچ جائے گی۔

صنعتی شراکت داروں کی اہمیت پر ہواوے میں پروڈکٹس اینڈ سلوشن ڈپارٹمنٹ کے صدر برائےمارکیٹنگ و سلوشنز جناب پیٹرکچینگ نے کہا کہ “اگلے پانچ سالوں میں ہواوےاپنے شراکت داروں اور پوری انٹرپرائز ٹیکنالوجی ماحول کے ساتھ کام کرکے امید کرتا ہے کہ وہ ای ایل ٹی ای میں 10 ارب ڈالر کا مارکیٹ موقع تخلیق کرے گا۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہواوےایک انٹرپرائزسافٹویئرڈیولپمنٹ کٹ (ای ایس ڈی کے) ، آن لائن ڈیولپمنٹ سپورٹ، آزاد لیب تعاون، مشترکہ مارکیٹنگ اور شراکت داروں کو نقد رعایت دینے والے ایک سیلز ترغیب منصوبے (ایس آئی پی) کی فراہمی کے ذریعے شراکت داروں کو مدد دے گا۔”

جناب میاؤوی، ڈپٹی جنرل مینیجر، نانجنگ کوموےوائرلیس نیٹ ورک نے کہا کہ “نانجنگ کوموےوائرلیس نیٹ ورک اور ہواوےنے 2013ء میں شہر کے علاقوں کا احاطہ کرنے کے لیے نانجنگ میں دنیا کا پہلا ای ایل ٹی ای- بیسڈملٹی میڈیاڈیجیٹلبراڈبینڈٹرنکنگ سسٹم نافذ کیا۔ اگست 2014ء میں ہواوے کے ای ایل ٹی ای سلوشن نے نانجنگ میں ہونے والے گرمائی یوتھ اولمپک گیمز میں اعلیٰ کارکردگی کی خدمات کا سلسلہ پیش کیا۔ آگے بڑھتے ہوئےنانجنگ کوموےنانجنگ شہر کے موجودہ ای ایل ٹی ای نیٹ ورک کی بنیاد پر حکومت کی عوامی خدمات اور روز مرہ انتظام کے لیے ہواوے کے ساتھ نئی سروسز کے لیے کام جاری رکھے گا۔”

2014ء کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک، ہواوے66 صنعت سے وابستہ ایل ٹی ای نیٹ ورکس معاہدوں پر دستخط کرے گا اور 20 ای ایل ٹی ای- بیسڈ صنعت سے وابستہ کمرشل نیٹ ورکس جاری کرے گا۔ مزید برآں، ہواوےنے عالمی براڈبینڈٹرنکنگ معیارات کی تصریح میں ایک کلیدی کردار ادا کیا۔ 2010ء سے اب تک ہواوے کی 546 تجاویز 3جی پی پی ایل ٹی ای مرکزی معیارات کی جانب سے قبول کی گئیں۔ کل میں سے 25 فیصد تجاویز عالمی سطح پر قبول کی گئی، ہواوےسب سے زیادہ قبول ہونے والی 3جی پی پی ایل ٹی ای مرکزی معیار تجاویز کے ساتھ آئی سی ٹی صنعت میں آگے ہے۔

ہواوے کے ای ایل ٹی ای حل ایل ٹی ای براڈبینڈٹرنکنگ کمیونیکیشنز (بی-ٹرنک) معیار کے مطابق ہیں، جنہیں نومبر 11 میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے ریڈیو کمیونیکیشن سیکٹر (آئی ٹی یو-آر) کی جانب سے قبول کیا گیا تھا تاکہ وہ اپنے پبلک پروٹیکشن اینڈ ڈیزاسٹر ریلیف (پی پی ڈی آر) منصوبے کو سہارا دے سکے۔ چین میں ہواوےنانجنگ اور تیانجن ای-گورنمنٹ منصوبوں کے حصے کے طور پر بی-ٹرنک اور ای ایل ٹی ای حلوں کو لاگو کرچکا ہے۔

ای ایل ٹی ای سلوشن الائنس اجلاس 2014ء کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے:

http://enterprise.huawei.com/topic/elte_summit_2014_en/index.html

ہواوے کے بارے میں

ہواوے ایک معروف عالمی انفارمیشن و کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) حل فراہم کنندہ ہے جس کا نظریہ رابطوں کے ذریعے زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ہواوے کو آن لائن دیکھیں: www.huawei.com

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ
سیلینا سنگ
ٹیلی فون:
86-755-8924-7615+
ای میل: xingziyue@huawei.com

Latest from Blog