میگاپورٹ گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم کے منظور شدہ ٹیکنالوجی شراکت دار کی حیثیت سے گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم کے لیے انٹرکنکشن سروسز پیش کرتا ہے

برسبین، آسٹریلیا، 19 جنوری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان –  معروف سافٹویئر-بیسڈ کمیونی کیشنز فراہم کرنے والے ادارے میگاپورٹ نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم کے لیے انٹرکنکشن سروسز فراہم کرنے کی خاطر گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم منظور شدہ ٹیکنالوجی شراکت دار بن چکا ہے۔ سی جی آئی مجاز ہونے کے ساتھ میگاپورٹ صارفین اور ملحقہ ادارے انٹرپرائز-معیار کے کنکشنز کے ذریعے اپنے ڈیٹا کی جگہ یا صارفین کے مقام سے گوگل کی نیٹ ورک مستعدی کے ساتھ گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم تک رسائی کے قابل ہوں گے۔ صارفین اپنے نجی ڈیٹا سینٹر کو ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک، یا “وی پی این ٹنل” کے ذریعے براہ راست گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم سے جوڑ کرسکتے ہیں۔

گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم اداروں کے لیے گوگل کے بڑھانے کے قابل اور قابل بھروسہ بنیادی ڈھانچے پر ایپلی کیشنز بنانا، اس پر تجربہ کرنا اور پیش کرنا ممکن بناتا ہے۔ گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم ویب، موبائل اور بیک اینڈ حلوں کے لیے کمپیوٹنگ، اسٹوریج اور ایپلی کیشن سروسز پیش کرتا ہے۔ گوگل کلاؤڈ انٹرکنیکٹ  کاروباری اداروں کے لیے اپنے بنیادی ڈھانچے کو گوگل کی نیٹ ورک برتری کے ساتھ انٹرپرائز-معیار کے کنکشنز کے ذریعے جوڑنا ممکن بناتا ہے۔

میگاپورٹ ایک صارف سے گوگل کمپیوٹ انجن، گوگل کلاؤڈ اسٹوریج، گوگل بگ کیوری، گوگل ایپ انجن یا گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم کی دیگر سروسز کی کئی اقسام تک مکمل خودکار حوالے، ایکٹیویشن اور انتظامی پلیٹ فارم برائے نیٹ ورک سروسز کے ذریعے گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم تک رسائی دیتا ہے۔ میگاپورٹ صارفین میگاپورٹل کے ذریعے منٹوں میں یہ سب کر سکتے ہیں؛ یا ڈیولپرز ایپلی کیشنز لکھنے کے لیے اے پی آئیز کے جدید مجموعے کو استعمال کرسکتے ہیں جو گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم اثاثہ جات اور میگاپورٹ پلیٹ فارم کے درمیان ہم آہنگ ہوسکتے ہیں۔

میگاپورٹ اپنے صارفین اور میگاپورٹ فیبرک، پیئرنگ اور آزاد ڈیٹاسینٹرز کے دیگر وسائل کے درمیان فوری رابطہ پیش کرتا ہے۔ بجائے انٹرنیٹ استعمال کرنے کے میگاپورٹ فیبرک میں براہ راست نجی کنکشن بنانے سے صارفین بہتر نیٹ ورک تحفظ اور زیادہ تسلسل کے ساتھ نتیجہ حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید برآں، میگاپورٹ صارفین بلنگ، استعمال، اسکیلنگ اور متحرک سروسز کا فائدہ اسی طرح اٹھا سکتے ہیں جیساوہ اپنے کلاؤڈ اثاثہ جات کا استعمال کرسکتے ہیں: یعنی صرف اس کی ادائیگی کریں جو آپ استعمال کرتے ہیں وہ بھی اپنے منتخب کردہ عرصے میں۔

“ہمیں اپنی صارف برادری کے لیے گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم پیش کرنے پر خوشی ہے، جو آج سب سے تیزی سے اور مطلوب کلاؤڈ فراہم کنندگان میں سے ایک ہے۔”  بروک مولینڈ، چیف مارکیٹنگ آفیسر میگاپورٹ نے کہا۔ “اداروں کو اپنے نیٹ ورک اثاثہ جات کی تعمیر، صرف اور گرفت کے قابل بنانا بالکل ویسے ہی جیسے وہ اپنے اثاثہ جات کو سنبھالتے ہیں، ہمارے لیے بہت اہم ہے۔”

“سادہ اچھا ہے، اور پسند اچھی ہے۔ گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم دونوں دیتا ہے اور ہماری صارفی برادری منٹوں میں دونوں حاصل کرسکتی ہے۔ کلاؤڈ، نیٹ ورک اور ادارے کے درمیان ایک ہم آہنگ حل کا استعمال ان نئی ٹیکنالوجیوں کی صلاحیتوں کا حقیقی اندازہ لگانے کا بہترین طریقہ ہے۔”

ہوسٹ ورکس میگاپورٹ کی صارف برادری کا ایک رکن ہے۔ آسٹریلیا کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈيا برانڈز میں سے چند کے پس منظر کا “ڈیجیٹل روڈیز” ہوسٹ ورکس میگاپورٹ کے ساتھ اس کے گوگل کلاؤڈ انٹرکنیکٹ حل کا حصہ بننے پر خوش ہے۔ ہوسٹ ورکس گوگل کوالیفائیڈ ڈیولپرز کی بڑی ٹیم کا حامل ہے اور گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم کی رفتار کو میگاپورٹ کی ہم آہنگ نیٹ ورک رسائی کے ساتھ ملانے کی جانب دیکھتا ہے تاکہ اپنے صارفین کے لیے مارکیٹ تک زیادہ بہتر رفتار پیش کرے۔

“آسٹریلیا میں گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم کے صارف کی حیثیت سے ہم نے گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم کی جانب سے اپنے صارفین کے لیے زبردست اہمیت دیکھی ہے۔  ہم پلیٹ فارم کی قوت اور لچک میں کئی صارفین کے لیے فوائد دیکھتے ہیں اور گوگل کی سروسز کا فائدہ اٹھانے کے لیے کئی مزید صارفین کے خواہشمند ہیں۔ تیز رفتار نیٹ ورک صلاحیتوں کا ہونا صارفین کی موثر انداز میں کلاؤڈ پر منتقلی میں بہت مدد کرے گا۔” ہوٹ ورکس کے سی ای او ول بیری مین نے کہا ۔

میگاپورٹ کے بارے میں

میگاپورٹ 2013ء میں نیٹ ورکس اور کلاؤڈ سروسز کو باہم منسلک کرنے کا نیا نمونہ – میگاپورٹ پلیٹ فارم– تخلیق کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ میگاپورٹ اب مختلف ممالک اور براعظموں میں 100 سے زیادہ نیٹ ورک اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے والوں کے لیے برطلب اور لچکدار کنیکٹیوٹی فراہم کرتاہے۔ 2015ء میں ایشیا، یورپ اور امریکہ میں مزید توسیع کے منصوبوں کے ساتھ میگاپورٹ پلیٹ فارم دنیا بھر میں درجنوں مارکیٹوں کو خدمات دے گا۔

Latest from Blog