اویواینے مالی سال 2014ء کے لیے 1.1بلین کا خالص منافع حاصل کرلیا

– 1.1 بلین سنگاپوری ڈالرکے خالص نسبتی منافع کا بڑا سبب مینڈرینآرچرڈ سنگاپور اور مینڈرین گیلری کی اویوایہاسپٹلٹی ٹرسٹ کو فروخت رہی

– اپنے ساتھی اداروں میں سرمایہ کاری املاک پر خالص مناسب قدر کے منافع اور کاروباری شعبوں میں مثبت حصہ دار کی بنیاد پر سود اور ٹیکس سے قبل آمدنی سال بہ سال میں 17.9 فیصد بڑھی

-کل ڈیویڈنڈ تقسیم برائے مالی سال 2014ء، بشمول مجوزہ حتمی کیش ڈیویڈنڈ، تقریباً 15.9 سینٹس فی حصص رہی

سنگاپور، 13 فروری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان –

مالیاتی جھلکیاں

ڈالر ملین

31 دسمبر کو ختم ہونے والا سال

تبدیلی

مالی سال 2014ء

مالی سال 2013ء

٪

آمدنی

416.4

436.6

(4.6)

آمدنی قبل از سود و محصول

185.1

157.0

17.9

دیگر منافع/(خسارہ)  – خالص

1,797.7

(50.2)

n.m.

خالص نسبتی منافع/نقصان

1,094.0

(36.6)

n.m.

خالص گیئرنگ (٪)

43.9

57.2

(13.3)

این اے وی فی حصص ($)

4.23

3.18

33.0

ایس جی ایکس مین بورڈ پر مندرج مکمل پراپرٹی ڈیولپراویوای لمیٹڈ (ایکس جی ایکس-ایس ٹی: LJ3) (“اویوای” یا “گروپ”) نے 31 دسمبر 2014ء کو ختم ہونے والی مالی سال (“FY2014”) کو 1.1 بلین سنگاپور ڈالرز کے منافع کے ساتھ مکمل کیا ہے، جو گزشتہ مالی سال (“FY2013”)  کے 36.6 ملین سنگاپوری ڈالرز کے خالص نقصان کو پھیرنا ہے۔

مندرجہ بالا خالص منافع زیادہ تر مینڈرین آرچرڈ سنگاپور اور مینڈرین گیلری کی اویوای ہا سپٹلٹی ٹرسٹ کو فروخت اور اویوای بے فرنٹ، لپو پلازہ اور یوایس بینک ٹاور کی اچھی قدر سے ہونے والے منافع کے سبب ہے۔

کاروبار اور آپریشنز سے ہونے والی آمدنی بدستور 416.4 ملین سنگاپوری ڈالرز پر مستحکم رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.6 فیصد تک کم رہی۔ اس کی وجہ چین کے ہوٹلوں کی جانب سے آمدنی نہ ہونا تھا جو ستمبر 2013ء میں فروخت کیے گئے۔

سود اور محصول سے قبل کی آمدنی 157.0 ملین سنگاپوری ڈالرز سے 17.9 فیصد بڑھ کر مالی سال 2014ء میں 185.1 ملین سنگاپوری ڈالرز رہی۔ یہ اضافہ اس کے مختلف کاروباری شعبوں کی مثبت حصہ داری اور اپنے ساتھی اداروں میں سرمایہ کاری املاک پر ہونے والی قدر میں گروپ کے حصے کی وجہ سے ہوا۔

خالص مالیاتی اخراجات مالی سال 2013ء میں 92.6 ملین سنگاپوری ڈالرز سے 30.9 فیصد کم ہو کر 64.0 ملین ڈالرز رہے جو زیادہ منافع  بخش آمدنی، کم قرضہ جات اور تبادلے کے نقصانات کی عدم موجودگی کا نتیجہ ہے۔

مالی سال 2014ء کے لیے 1.1 بلین سنگاپوری ڈالرز کے خالص نسبتی منافع کے ساتھ گروپ کی آمدنی فی حصص 1.20 سنگاپوری ڈالر رہی۔

ڈیویڈنڈ

ڈائریکٹرز 1 سینٹ فی حصص کے حتمی کیش ڈیویڈنڈ کی تجویز دے چکے ہیں، جو مالی سال 2014ء کے لیے کل کیش ڈیویڈنڈ کو 2 سینٹس فی حصص تک لا رہا ہے۔ یہ ہر 6 عام اویوای حصص کے لیے 1 اویوای ہاسپٹلٹی ٹرسٹ کی معینہ سیکورٹی کی حقیقی تقسیم کے علاوہ ہے جو مارچ 2014ء میں تقریباً 13.9 سیٹس فی حصص کی قیمت پر پیش کی گئی۔ پس، مالی سال 2014ء کے لیے کل تقسیم، بشمول مجوزہ حتمی کیش ڈیویڈنڈ، رقوم تقریباً 15.9 سینٹس فی حصص ہوگی۔

کاروباری جائزہ

زیر جائزہ سال کے دوران گروپ کے مہمان نوازی شعبے نے گزشتہ سال کے 229.6 ملین سنگاپوری ڈالرز کے مقابلے میں 210.6 ملین سنگاپوری ڈالرز کی آمدنی حاصل کی۔ 8.2 فیصد کی اس کمی کا بنیادی سبب فروخت کیے گئے دو چینی ہوٹلوں کی فروخت کی وجہ سے ان کی آمدنی کی عدم موجودگی تھی۔

گروپ کے املاک سرمایہ کاری شعبے سے تخلیق ہونے والی آمدنی19.6 ملین سنگاپوری ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 157.8 ملین سنگاپوری ڈالرزہوگئی جو شنگھائی میں لپو پلازا اور لاس اینجلس میں یوایس بینک ٹاور کی املاک کی آمدنی شامل ہونے کے بعد ہے۔

گروپ کی واحد رہائشی تعمیرات اویوای ٹوئن پیکس نے مالی سال 2014ء میں املاک ترقی آمدنی میں 38.3 ملین ڈالرز کا حصہ ڈالا۔ سال بہ سال میں 39.0 فیصد کی اس کمی کا بنیادی سبب سنگاپور میں ماند پڑتی رہائشی املاک مارکیٹ کے نتیجے میں مالی سال کے دوران ہونے والی کم فروخت ہے۔

گروپ نے سال کا اختتام ایک مستحکم فرد میزان کے ساتھ کیا ہے جہاں خالص گیئرنگگزشتہ 57.2 فیصد کے مقابلے میں 43.9 فیصد گری ہے، جسے 2014ء میں 300.0 ملین سنگاپوری ڈالرزکے مقررہ نرخ علامات کی دوبارہ ادائیگی اور 4.23 سنگاپوری ڈالرزاین اے وی فی حصص کا سہارا حاصل رہا۔

کاروباری اپڈیٹ اور منظرنامہ

آگے کی جانب دیکھتے ہوئے گروپ سرمایہ کاری املاک کے اپنے پورٹ فولیو میں دوبارہ آمدنی کو بہتر بنانے کے لیے متحرک لیزمینجمنٹ اور جاری اثاثہ جاتی بہتری کی سرگرمیوں پر توجہ رکھے گا۔

یوایس بینک ٹاور کی مشاہداتی منزل اور ریستوران پر اثاثہ جاتی بہتری جاری ہے، اور دونوں منصوبوں کو 2015ء تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ 31 دسمبر 2014ء تک یوایس بینک ٹاور نے حصول کے بعد سے اس وقت تک تقریباً 650,000 مربع فٹ کی نئے اور تجدید نو کیے گئےکرائے دار حاصل کیے اور 79.6 فیصد کرایہ داری حاصل کی۔

اویوایڈاؤن ٹاؤن کی تزئین نو کا کام احسن طریقے سے جاری ہے اور 2016ء تک مکمل ہوجانا چاہیے۔ تزئین نو اویو اے ڈاؤن ٹاؤن کے موجودہ چبوترے کو ایک پانچ منزلہ خوردہ مال میں تبدیل کردے گا جو خوردہ فروشی اور اشیائے خورد و نوش کا بے مثال انتخاب پیش کرے گا، اور ساتھ ساتھعلاقے کے مکینوں اور کام کرنے والے افراد کی طرز زندگی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سپر مارکیٹ کا کام دے گا۔

کراؤن پلازا چانگیایئرپورٹ ہوٹل کی اویوایہاسپٹلٹی ٹرسٹ کو فروخت 30 جنوری 2015ء کو مکمل ہوئی تھی۔ یہ اویوای کی اپنے اثاثہ جاتی پورٹ فولیو کی قدر کو کھولنے اور ترقی کے نئے مواقع حاصل کرنے کے لیے سرمائے کو دوبارہ استعمال میں لانے اور اپنے فنڈ مینجمنٹ کاروبار کو بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ کراؤن پلازا چانگی ایئرپورٹ کی 10 منزلہ توسیع کی فروخت اس کی تعمیر کی تکمیل کے بعد مکمل ہوگی اور عارضی قبضے کے اجازت نامے حاصل کرلیےگئے ہیں۔ توسیع کی تعمیر 2015ء کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے لیکن اس میں جون 2016ء سے زیادہ تاخیر نہیں ہوگی۔

“ماضی میں ہماری اثاثہ جاتی بہتری کی سرگرمیاں ثمر آور تھیں اور انہوں نے طویل المیعادی حصص یافتگان قدر میں حصہ ڈالا۔ آگے کی جانب بڑھتے ہوئے ہم اس حکمت عملی کو آگے بڑھانا جاری رکھیں گے، اور اسی دوران ایسے مواقع دیکھیں گے جو ہماری متواتر آمدنی بنیاد کو سہولت دیں اور مضبوط کریں۔” ڈاکٹر اسٹیفنریاڈی، اویوای لمیٹڈ کے ایگزیکٹو چیئرمین نے کہا۔

اویوای لمیٹڈ کے بارے میں

اویوای لمیٹڈ (ایس جی ایکس-ایس ٹی: LJ3)   ایشیا اور ریاست ہائے متحدہ امریکا کے بہترین مقامات پر جائیدادوں کے پورٹ فولیو کے ساتھ وسیع جائیدادوں کا مالک، تخلیق کار اور چلانے والا  ادارہ ہے۔ اویوایبالخصوص سنگاپور میںاپنی برانڈز کی افادیت اور تجارتی، مہمان نوازی، خوردہ اور رہائشی  شعبوں میں اثاثوں کو بنانے اور ان کو چلانے کی مصدقہ مہارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر اپنے کاروبار کو ترقی کی راہ پر گامزن کیے ہوئےہے۔مخصوص جائیدادوں کےاستحکام میں اضافے  اور ان میں سرمایہ کاری کی بنیادی حکمت عملی کے ساتھ  اویوایاپنے پورٹ فولیو کو  بڑھانے کے لیے پر عزم ہے جو آمدنی کی طویل المیعاد مضبوط بنیاد کا حامل ہو، ترقیاتی منافع  کے ساتھ متوازن ہو تاکہ حصص یافتگان کی قدر میں طویل- المیعادبہتریآئے۔ اویوای، اویوای ہاسپٹلٹی ٹرسٹ اور اویوای کمرشل آر ای آئی ٹی کا اسپانسر ہے۔

اویوای کی تازہ ترین خبروں کے لیے ہمیں وزٹ کیجیےwww.oue.com.sg

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:
ٹی ایل وو
ٹیلی فون:
65-6809-6050+
ای میل: tlwoo@oue.com.sg

Latest from Blog