جائنٹس نے پرتھ بین الاقوامی میلہ فنون کا آغاز کردیا

پرتھ، آسٹریلیا، 17 فروری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکیستان — 1.4 ملین حاضرین نے 13 فروری کو شروع ہونے والے63 ویں پرتھ بین الاقوامی میلہ فنون (انٹرنیشنل آرٹس فیسٹیول) کے سہ روزہ مفت تماشے میں فرانس کے رائل دے لو کے دی انکریڈیبل اور فنامنل جرنی آف دی جائنٹس ٹو دی اسٹریٹ آف پرتھکا لطف اٹھایا۔

8521500962 a جائنٹس نے پرتھ بین الاقوامی میلہ فنون کا آغاز کردیا

ملٹی میڈیا اعلامیہ: http://www.prnasia.com/mnr/perth_festival_2015_en.shtml
http://photos.prnasia.com/prnvar/20150216/8521500962-a
http://photos.prnasia.com/prnvar/20150216/8521500962-b

شہر بھر کے باسیوں کے ساتھ آسٹریلیا اور دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں نے بھی شمولیت اختیار کی اور 6 میٹر کی لٹل گرل جائنٹ کے ساتھ محبت اور 11 میٹر بلند ڈائیور جائنٹ کے ساتھ حیرت میں مبتلا ہوئے۔

تین دنوں تک جاری رہنے والے بیانیے نے اینزیک کی صد سالہ تقریبات اور جنگ عظیم اول میں آسٹریلیا کے فوجیوں کے کردار، اور مغربی آسٹریلیا کی قدیم آبادی کے جشن سے جوڑے رکھا اور سب سے بڑھ کر شہر کو بچوں کی طرح حیرت زدہ کیا۔

پرتھ میلے کے آرٹسٹک ڈائریکٹر جوناتھن ہولووے نے کہا کہ “ایک بچے کو پالنے کے لیے پورے گاؤں کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ایک جائنٹ کے لیے پورا شہر درکار ہے۔”

“پورا پرتھ اس تقریب کے لیے ایک جگہ اکٹھا اور ہر کسی نے اسے قبولیت بخشی۔ یہ فن کے غیر معمولی و قابل تغیر معیار کی بڑی مثالوں میں سے ایک ہے۔”

“یہ بڑے پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے کہ پرتھ کبھی بھی اس اختتام ہفتہ کو نہیں بھولے گا جب اس نے جائنٹس کے ساتھ چہل قدمی کی۔”

8521500962 b جائنٹس نے پرتھ بین الاقوامی میلہ فنون کا آغاز کردیا

ہزاروں افراد نے پہلے دن لٹل گرل جائنٹ کے سفر کے آغاز کی خوبصورتی،  لطف اور حیرت کو دیکھا۔ جب وہ نونگر عورتوں کے گانوں کے ساتھ جاگی، اس نے حاضرین کو اپنا اسیر بنا لیا۔ دوسرے روز، ڈائیور جائنٹ جاگا اور وہ لٹل گرل جائنٹ کی تلاش میں نکل پڑا، اپنے سفر میں ناقابل تسخیر رکاوٹوں کو عبور کیا۔ یہ دن دونوں جائنٹس کے جذباتی ملاپ کے ساتھ مکمل ہوا جس نے شائقین کو مسرت بخشی۔ تیسرے روز جائنٹس نے اینزیک کی یادگاری تقریب میں شرکت کی اور پھر دریائے سوان سے ہوتے ہوئے اپنے سفر پر روانہ ہوگئے۔

دیگر جھلکیوں میں پرتھ کے بچوں کی جانب سے لٹل گرل جائنٹ کے لیے تیار کی گئی کتاب کا تحفہ دینا بھی شامل تھا، جو منصوبے کے ساتھ چلنے والے جامع تعلیمی پروگرام کا حصہ تھا۔

پرتھ بین الاقوامی میلہ فنون آسٹریلیا میں سب سے زیادہ عرصے سے چل رہے بین الاقوامی آرٹس میلوں میں سے ایک ہے اور مغربی آسٹریلیا کی اہم ترین ثقافتی تقریب ہے۔ میلے نے اپنے شاندار بین الاقوامی پروگرام، نئے کاموں کو پیش کرنے اور حاضرین کے لیے بہترین جمالیاتی تجربات پیش کرکے ایک عالمی ساکھ بنائی ہے۔ 62 سالوں سے یہ میلہ دنیا کے عظیم ترین فن کاروں کو پرتھ میں خوش آمدید کہہ رہا ہے۔

رانیہ غندور

پرتھ فیسٹیول میڈیا ریلیشنز مینیجر

61-8-6488-8618+ / 61-403-025-535+
rghandour@perthfestival.com.au

وڈیو – http://static.prnasia.com/pro/media/201502/perth/perth_201502.mp4
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150216/8521500962-a
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150216/8521500962-b

– See more at: http://asianetpakistan.com/entertainment/192428/%d8%ac%d8%a7%d8%a6%d9%86%d9%b9%d8%b3-%d9%86%db%92-%d9%be%d8%b1%d8%aa%da%be-%d8%a8%db%8c%d9%86-%d8%a7%d9%84%d8%a7%d9%82%d9%88%d8%a7%d9%85%db%8c-%d9%85%db%8c%d9%84%db%81-%d9%81%d9%86%d9%88%d9%86-%da%a9/#sthash.DeR4pEKZ.dpuf

Latest from Blog