ففٹی شیڈز آف گرے کے اشاعتی شراکت دار نے مقدمہ جیت لیا

– مدعی کتاب کے حق تصنیف کے معاوضے کا حقدار قرار

ڈیلاس، 20 فروری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — پیڈروزا بمقابلہ ہے وارڈ اور ٹی ڈبلیو سی ایس آپریشنز پروپرائٹری لمیٹڈ کے ایک مقدمے میں جیوری نے اشاعتی شاہکار ففٹی شیڈز آف گرے کے حق تصنیف کے معاوضے پر ہونے والے تنازع میں فیصلہ کرتے ہوئے جینیفر لین پیڈروزا کو فاتح قرار دیا ہے۔ جیوری کے فیصلے کا اعلان آج محترمہ پینڈروزا کے وکلاء نے ونسنٹ لوپیز سیرافینو، پی سی میں کیا۔

تین کتابوں کے اس سلسلے کے اصل ناشر ای-کتب کے آزاد پبلشر اور برطلب کتب والے دی رائٹرز کافی شاپ تھے۔ مدعی جینیفر پیڈروزاففٹی شیڈز آف گرے کو شائع کرنے والے ابتدائی ادارے کے چار اصل شراکت داروں میں سے ایک تھیں۔ رائٹرز کافی شاپ نے بعد ازاں کتب کے ناشرانہ حقوق رینڈم ہاؤس کو فروخت کردیے تھے۔

آج کے فیصلے نے تصدیق کی کہ جینیفر پیڈروزا دی رائٹرز کافی شاپ میں شراکت دار تھیں۔ جیوری ثابت قدم رہی کہ محترمہ امانڈا ہیوارڈ اور ٹی ڈبلیو سی ایس آپریشنز پروپرائٹری نے سروس معاہدے کے موقع پر محترمہ پیڈروزا کے ساتھ دھوکا کیا، اور تاریخ کی کامیاب ترین کتاب کے معاہدوں میں ان کے حصے سے انہیں محروم کیا۔ اب تک ففٹی شیڈز آف گرے کی 100 ملین سے زیادہ نقول فروخت ہو چکی ہیں اور وہ اس وقت نیو یارک ٹائمز کی بہترین فروخت ہونے والی کتب میں موجود ہے۔

زر تلافی کا اندازہ عدالت کی سماعت میں بعد میں اس وقت لیا جائے گا جب عدالتی پڑتال حق تصنیف کے معاوضے میں محترمہ پیڈروزا کے درست حصے کا تعین کرے گی۔ محترمہ پیڈروزا کی نمائندگی ونسنٹ لوپیز سیرافونیو جینیون، پی سی کی ڈیلاس لاء فرم نے کی۔

Latest from Blog