مفت کال کی انقلابی ایپ – nanu – نے نئی آئی او ایس ایپ اور بہتر اینڈرائیڈ ورژن کے ساتھ خدمات میں توسیع کردی

بہتر اینڈرائیڈ ورژن صارفین کو لامحدود مفت کالز کرنے کا طریقہ دیتا ہے، یہاں تک ان کو بھی کہ جو nanu کے صارف نہیں ہیں

سنگاپور، 23 فروری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں مفت کال کی مقبول ایپ nanu نے ہر کسی کے لیے ہر جگہ، یہاں تک کہ 2جی پر بھی، مفت کال کرنے کے ہدف میں اگلے قدم کے طور پر آئی او ایس کے لیے باضابطہ اجراء اور ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ کا بہتر ورژن بھی جاری کیا ہے۔

نیا اینڈرائیڈ ورژن ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں اعلیٰ معیار کی وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (“VoIP”) مستحکم کالز کی فراہمی کے گوناگوں مسئلے سے نمٹنے کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے، جہاں ناقص کنیکٹیوٹی عام ہے۔

ڈینیل نائیگٹ، سی ٹی او nanu، نے کہا کہ “روایتی وی او آئی پی ایپس کے مقابلے میں nanuابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے لیے پہلی بار وی او آئی پی لاتا ہے۔ لیکن تکنیکی و ثقافتی طور پر کئی ایسی رکاوٹیں ہیں جنہیں عبور کرنا ہے۔ اجراء کے بعد سے اب تک صارفین کے بیش بہا ردعمل کی بنیاد پر، ہم ان مسائل سے نمٹے ہیں اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں وی او آئی پی سروسز فراہم کرنے میں کئی رکاوٹوں کو حل کیا ہے۔ مزید برآں، کئی صارفین nanu سے ایسے صارفین کو کالز کرنا چاہتے ہیں جو nanu استعمال نہیں کرتے اور ہم نے ایک جدید اور دلچسپ طریقہ اختیار کیا ہے جس کے ذریعے وہ اینڈرائیڈ فونز پر تیسرے فریق کی ایپس ڈاؤنلوڈ کرتے ہوئے مفت منٹ حاصل کرکے بغیر کسی خرچ کے دنیا بھر میں 48 ممالک میں nanu استعمال نہ کرنے والی لینڈ لائن اور موبائل فونز پر کال کرسکتے ہیں۔”

nanu کے آئی او ایس ورژن کے اجراء پر مارٹن نائیگٹ، سی ای او nanu، نے کہا کہ “ہم آئی او ایس کے لیے nanu کے اجراء پر بہت خوش ہیں کیونکہ اس کا بہت سے صارفین نے مطالبہ کر رکھا تھا –یہ ظاہر کرے گا کہ nanuموجودہ وی او آئی پی ایپس پر ، مستعدی اورلاگت سمیت، متعدد برتریاں رکھتا ہے جو ترقی یافتہ ممالک میں 3جی اور 4جی میں کام کرتی ہیں۔”

اگست 2014ء میں اپنے اجراء کے بعد سے اب تک nanuکی ترقی نمایاں رہی ہے اور nanuاب بھارت، جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور جنوبی امریکہ جیسی بڑی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں پر خاص توجہ کے ساتھ 200 سے زیادہ ممالک میں صارفین کو تقویت دے رہا ہے جہاں 2جی جیسے کم بینڈوڈتھ ماحول برقرار رہنے کا امکان ہے۔

nanu ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے جائیے http://bit.ly/nanuplay (اینڈرائیڈ)اور http://bit.ly/nanuios (آئی او ایس)
nanu کے بارے مزید معلومات کے لیے – www.hellonanu.com
https://www.facebook.com/nanusocial

https://twitter.com/nanusocial

 nanu کے بارے میں
nanu ایک انقلابی موبائل کال ایپ ہے جو انتہائی کم بینڈوڈتھ کی ملکیتی وی او آئی پی ٹیکنالوجی اور ایک اشتہار سے لیس مفت کال کاروباری نمونہ پیش کرتی ہے جو ہر کسی کو ہر جگہ یہاں تک کہ 2 جی پر بھی اعلیٰ معیار کی مفت کالز فراہم کرتی ہے۔

Latest from Blog