کیپ ویئر (ر)نے ڈیٹا مینجمنٹ کو موثر بنانے اور بینڈڈتھ استعمال کو ترجیح دینے کے لیے پرچم بردار کمیونی کیشنز پلیٹ فارم کو اپڈیٹ کردیا

– کیپ سرور ای ایکس (ر) ورژن 5.17 نے نئی شیڈولر پلگ-اِن متعارف اور مقامی ہسٹورین پلگ-اِن اور ای ایف ایم سویٹ کو اپڈیٹ کردیا

پورٹ لینڈ، مین، 24 فروری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — خودکارسازی کے لیے کمیونی کیشنز پر توجہ مرکوز رکھنے والے سافٹویئر ساز ادارے کیپ ویئر (ر) ٹیکنالوجیز نے آج کیپ سرور ای ایکس (ر) کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔ پرچم بردار کمیونی کیشنز پلیٹ فارم کی کلیدی بہتریوں میں نئی شیڈولر پلگ-ان کی شمولیت اور لوکل ہسٹورین پلگ-ان اور ای ایف ایم سویٹ کی بہتری شامل ہیں۔ یہ اجراء تیل و گیس، پانی اور نکاسی اور بجلی سمیت ان صنعتوں کے لیے کیپ ویئر کی مصنوعاتی پیشکشوں کو بڑھاتا ہے جنہیں دور دراز رابطوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

Kepware کیپ ویئر (ر)نے ڈیٹا مینجمنٹ کو موثر بنانے اور بینڈڈتھ استعمال کو ترجیح دینے کے لیے پرچم بردار کمیونی کیشنز پلیٹ فارم کو اپڈیٹ کردیا

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150223/177148
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130402/NE86794LOGO

نئی شیڈولر پلگ-ان صارفین کے لیے محدود بینڈوڈتھ کے دیٹ ورکس کے لیے ڈیوائس کمیونی کیشنز کو بہتر بنانے کے لیے صارف سے سرور تک ڈیٹا گزارشات کی شیڈولنگ کو چلانا ممکن بناتا ہے۔ اس کی مرکزی شیڈولنگ کارگزاری صارفین کو شیڈولز کو ترجیح دینا اور تعین کرنا ممکن بناتی ہے کہ کب اور کون سی خاص ڈیٹا کو داخل کیا جائے – یوں نیٹ ورک استعمال کی مکمل گرفت اور اس کی نگرانی فراہم کررہی ہے۔ یہ اہم ایپلی کیشنز کے لیے دستیاب بینڈوڈتھ کو ہائی جیک کرنے والے “بدمعاش” صارفین سے تحفظ دے کر نیٹ ورک کی حفاظت بھی کرتی ہے۔

کیپ ویئر کا ای ایف ایم سویٹ برائے کیپ سرور ای ایکس ڈرائیورز اور الیکٹرانک فلو میژرمنٹ (ای ایف ایم) برآمدکنندگان کا ایک مجموعہ ہے جو تیل اور گیس کے اداروں کو فوری اور تاریخی ای ایف ایم ڈیٹا کو پائپ لائن بہاؤ کمپیوٹروں اور آر ٹی یوز سے منتخب کرنا ممکن بناتی ہے۔ جبکہ ای ایف ایم سویٹ ہمیشہ فلوکل سی ایف ایکس فائلوں کو سپورٹ کرتا ہے، کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.17 صارفین کو گیس ای ایف ایم ڈیٹا کو فلوکل کے اوریکل ڈیٹابیس میں فلوکل ٹرانسیکشن کیو کے ذریعے درآمد کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ان صارفین کے لیے تربیت، توضیع، مدد اور دیکھ بھال کو سادہ بناتی ہے جو فلوکل اور کیپ ویئر کے ای ایف ایم سویٹ استعمال کرتے ہیں۔

Scheduler%20Plug In%20enables کیپ ویئر (ر)نے ڈیٹا مینجمنٹ کو موثر بنانے اور بینڈڈتھ استعمال کو ترجیح دینے کے لیے پرچم بردار کمیونی کیشنز پلیٹ فارم کو اپڈیٹ کردیا

آپریشنل موثریت کو بہتر بنانے اور نیٹ ورک بوجھ کو کم کرنے کے لیے کیپ ویئر نے لوکل ہسٹورین پلگ-ان کو اپڈیٹ کیا ہے تاکہ اسے او پی سی ہسٹاریکل ڈیٹا ایکسس (ایچ ڈی اے) پروسس شدہ گزارشات کو پڑھنے میں مدد ملے۔ پروسس شدہ گزارشات سے بھاری ڈیٹا کمپیوٹیشن کا بوجھ کلائنٹ سے ہسٹورین کے سرور پر منتقل ہوجائے گا جو ہر گزآرش پر نیٹ ورک بوجھ کو کم سے کم کرے گا۔

“ایسے وقت میں جب ادارے ڈیٹا کی بہت بڑی مقدار بنا رہی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ یہ ڈیٹا اسی وقت کارآمد ہوتا ہےاگر اس تک فوری اور موثر رسائی ملے۔” ٹونی پین، سی ای او، کیپ ویئر نے کہا۔ “کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.17 ہمارے صارفین کو زیادہ موثر انداز میں ڈیٹا کو منظم کرنے اور بینڈوڈتھ استعمال کو ترجیح دینے کی صلاحیت دیتا ہے تاکہ وہ اپنی کمیونی کیشنز کو مکمل کرسکیں اور یوں زیادہ بہتر کاروباری فیصلے کرسکیں۔”

کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.17 ایلن-بریڈلے کنٹرول لاجکس ایتھرنیٹ ڈرائیور، ایلن-بریڈلے ایتھرنیٹ ڈرائیور، ڈی این پی 3 ڈرائیورز اور او پی سی ایکس ایم ایل-ڈی اے ڈرائیورز کے ساتھ 25 ڈرائیورز کے لیے اپڈیٹس بھی رکھتا ہے۔

براہ مہربانی آن لائن کیپ ویئر ٹیکنالوجیز کا وزٹ کیجیے یا مزید معلومات کے لیے +1 (207) 775-1660یا sales@kepware.comپر نمائندے سے رابطہ کیجے۔

کیپ ویئر ٹیکنالوجیز کے بارے میں

کیپ ویئر ٹیکنالوجیز سافٹویئر بنانے والا ایک نجی ادارہ ہے جس کے صدر دفاتر پورٹ لینڈ، مین میں واقع ہیں۔ کیپ ویئر سافٹویئر حلوں کا ایسا پورٹ فولیو پیش کرتا ہے جو اداروں کو متنوع خودکاری آلات اور سافٹویئر ایپلی کیشنز کے ساتھ منسلک ہونے میں مدد دیتا ہے۔ کارخانے کی منزل سے لے کر کنویں کے مقام یا پون بجلی گھر تک، کیپ ویئر بین الاقوامی عمودی مارکیٹوں میں کئی اقسام کے صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے جن میں ساخت گری، تیل و گیس، عمارتی آٹومیشن، بجلی اور رفاہ عامہ اور دیگر شامل ہیں۔ 1995ء میں قائم ہونے والے اور اب 100 سے زیادہ ممالک میں تقسیم ہونے والے کیپ ویئر کے سافٹویئر حل ہزاروں اداروں کو اپنے کام اور فیصلہ سازی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ مزید www.kepware.comپر جانیں۔

 رابطہ برائے ذرائع ابلاغ
راین للیؔ
rlilly@matternow.com
1-978-518-4533+
www.matternow.com

Latest from Blog