یو ایس پیٹنٹ آفس (یو ایس پی ٹی او)نے باریک-فلم شمسی سیل اور سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی کے لیےسولر-ٹیکٹک ایل ایل سی کو ایک بڑے پیٹنٹ سے نواز دیا

– پیٹنٹ امریکی میڈل برائے ٹیکنالوجی و جدت طرازی کے حامل آنجہانی ڈاکٹر پراوین چودھری کی ایجاد کردہ ٹیکنالوجی کے لیے ہے ، اور باریک-فلم شمسی سیلز، ایل ای ڈیز، ٹی ایف ٹیز، ایف ای ٹیز، شمسی انورٹرز اور نینووائر ڈیوائسز سمیت برقی ایپلی کیشنز کی وسیع اقسام کے لیے ٹیکنالوجی کا احاطہ کرتا ہے

بریئرکلف مینر، نیو یارک، 22 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– سولر-ٹیکٹک ایل ایل سی (“ایس ٹی”) نے آج اعلان کیا ہے کہ یونائیٹڈ اسٹیٹس پیٹنٹ اینڈ ٹریڈمارک آفس (یو ایس پی ٹی او) نےواحد کرسٹل،انتہائی بناوٹی یا بڑے دانے والی سیمی کنڈکٹر فلموں یا ارزاں سبسٹریٹس، جیسا کہ سادہ شیشہ کی نمو سمیت ٹیکنالوجیوں کی مختلف اقسام کے لیے ایک بڑا پیٹنٹ (50 سے زیادہ دعوے) جاری کردیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجیاں 1995ء میں امریکی میڈل برائے ٹیکنالوجی جیتنے والے آنجہانی ڈاکٹر پراوین چودھری کی جانب سے ایجاد کی گئی تھیں اور شمسی، ڈسپلیز اور ایل ای ڈیز جیسی مختلف صنعتوں میں ایپلی کیشنز رکھتی ہیں۔

Semiconductor یو ایس پیٹنٹ آفس (یو ایس پی ٹی او)نے باریک فلم شمسی سیل اور سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی کے لیےسولر ٹیکٹک ایل ایل سی کو ایک بڑے پیٹنٹ سے نواز دیالوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150422/200409LOGO

امریکی پیٹنٹ (12/774,465)  بعنوان “ہیٹروپٹیکسیل سنگل کرسٹل یا بڑے دانے کی سیمی کنڈیکٹر فلمیں اور ڈیوائسز  پر” ایک تبدیل شدہ آب بخارات-مایع-ٹھوس (وی ایل ایس) باریک-فلم (ٹی ایف) بنانے کی تکنیک کو ظاہر کرتا ہے جو پہلی بار سلیکون، جرمینیم، اور جی اے این جیسے مادوں کی اقسام سے ارزاں سبسٹریٹس پر اعلیٰ معیار کی سیمی کنڈیکٹر فلموں کی کم درجہ حرارت پر ڈیپوزیشن کی سہولت دیتی ہے۔

خرچ میں موثر نینووائر قسم کی لیکن یوٹیکٹک دھاتی مرکبات کا باریک-فلم نمو کا عمل بڑے پیمانے پر صنعتی ایپلی کیشنز کے لیے بہت موزوں ہے اور عام ڈیپوزیشن عمل کے استعمال سے کیا جا سکتا ہے جو ای-بیم، سی وی ڈی وغیرہ جیسی متعدد صنعتوں میں اس وقت استعمال ہو رہا ہے۔

عام سوالات یا ٹیکنالوجی کی لائسنسنگ کے لیے رابطہ کیجیے کارٹر لیڈیارڈ اینڈ ملبرن ایل ایل پی (davis@clm.com)، +1-212-238-8850۔

سولر-ٹیکٹک ایل ایل سی (“ایس ٹی”) کے بارے میں: سولر-ٹیکٹک ایل ایل سی ایک باریک-فلم ماہر ہے جس کی بنیادی توجہ شیشے یا دھاتی ٹیپوں پر واحد کرسٹل یا انتہائی بناوٹی سیمی کنڈکٹر فلموں کے لیے پیٹنٹ شدہ ٹیکنالوجیاں بنانے پر ہے۔ ادارہ اپنے ہاتھ میں ٹیکنالوجیوں اور آئی پی کا وسیع پورٹ فولیو رکھتا ہے، جو دھاتی سائنسدان اور امریکی قومی میڈل برائے ٹیکنالوجی و جدت طرازی (1995ء) حاصل کرنے والے آنجہانی ڈاکٹر پراوین چودھری کی ایجادات پر منحصر ہے۔ گزشتہ سال متعدد مقامات شائع ہوئے جو آر اینڈ ڈی میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کررہے ہیں جن میں شامل ہیں “انتہائی بناوٹی سلیکون [111] کرسٹلائن باریک-فلم بفر شدہ سوڈا-لائم گلاس پر ای-بیم تبخیر کے ذریعے” از ایس میک مین و ہمنوا اور “ای-بیم کے ذریعے بفر شدہ سوڈا-لائم گلاس پر کرسٹلائن Al203” از اے چودھری و ہمنوا۔

Latest from Blog