فلیوک بایومیڈیکل کے ایک ادارے انفورس رے سیف نے رے سیف ایکس2 کے لیے نئے سروے سینسر کی رونمائی کردی

ایوریٹ، واشنگٹن،28 اپریل 2015ء/ پی آرنیوزوائر– ایکس-رے معیار کی تصدیق کرنے میں عالمی رہنما ادارے انفورس رے سیف نے نیا شعاع ریزی سروے سینسر جاری کیا ہے جس کا مقصد رے سیف ایکس 2 ایکس-رے پیمائش نظام کو توسیع دینا ہے۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150423/201219
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150304/179432LOGO

رے سیف ایکس 2 سروے سینسر ایکس-رے توانائی رینج میں بہترین سروے پیمائش کے لیے آسان اور تیز ترین حل ہے۔ یہ مسلسل توسیع پاتے رے سیف ایکس2 ایکس-رے پیمائش نظام میں جدید ترین اضافہ ہے، اور مزید برآں تشخیصی ایکس-رے ایپلی کیشنز میں رساؤ اور انتشار کی پیمائش کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انفورس رے سیف کے سی ای او میگنس کرسٹوفرسن نے کہا کہ “ہمارے صارفین سادہ ڈیزائن کو پا کر جسے وہ دیگر رے سیف ایکس2 سینسرز سے جانتے ہیں، ساتھ ہی غیر معمولی درستگی اور حساسیت سے خوش ہوں گے۔ ہمیں معیار کی تصدیق کے سنسر پورٹ فولیو کو توسیع دینے پر فخر ہے۔”

دباؤ تلے آیون-چیمبر کے بجائے رے سیف ایکس2 سروے سینسر سلیکون سے تیار کردہ ہے، جو اسے کسی خصوصی احتیاط یا انتظام کے بغیر کہیں بھی منتقل کرنا ممکن بناتا ہے۔ سروے سینسر کے دو ٹریگر موڈز ہیں: دستی اور خودکار۔ یہ موڈز سینسر کو ایکس-رے مشین کے بنیادی بیم میں کم ڈوز-ریٹ پیمائش پکڑنے کی صلاحیت دیتے ہیں۔ ایک اور انوکھی خوبی اس کی ایئر کرما (Gy یا R) اور ایمبیئنٹ ڈوز ایکوئیلنٹ (Sv) کے درمیان توانائی ردعمل کو منتقل کرے کی صلاحیت ہے۔

رے سیف ایکس2 سینسرز خاص طور پر صارفی تعامل کی ضرورت کو کم سے کم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ رے سیف ایکس2 پیمائش نظام کے دیگر سینسرز میں شامل ہیں: آر/ایف، ایم اے ایم، سی ٹی اور لائٹ۔

مزید معلومات، نمونے یا نرخ کی درخواست، یا رے سیف ایکس2 ایکس-رے پیمائش نظام کے بارے میں جاننے کے لیے www.flukebiomedical.com/X2Surveysensor ملاحظہ کیجیے۔

فلیوک بایومیڈیکل کے بارے میں

ان پیمائش کے لیے بھروسہ مند جو اہمیت رکھتی ہیں۔

فلیوک بایومیڈيکل صحت عامہ کی صنعت کو جانچ اور پیمائش کے آلات اور خدمات فراہم کرنے والا ایک معروف عالمیادارہ ہے۔ہم بایومیڈیکل انجینئرز، معیار کی تصدیق کرنے والے تکنیکی ماہرین، طبی طبیعات دانوں، ماہرین سرطان اور شاع ریز ی سے حفاظت کے ماہرین کو خدمات پیش کرتے ہیں اور صحت اور حفاظت کے ماہرین کی وسیع تر اقسام کے لیے اپنے حلوں کی رینج میں مستقل اضافہ کررہے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.flukebiomedical.com/۔

انفورس رے سیف، فلیوک بایومیڈیکل کے ایک ادارے، کے بارے میں

رے سیف آپ کو غیر ضروری شعاع ریزی سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

انفورس رے سیف ایکس-رے معیار کی تصدیق کے حل پیش کرنے والا عالمی رہنما ادارہ ہے جو مریضوں اور عملے کو غیر ضروری شعاع ریزی سے بچاتا ہے۔ ہمارے حل صارفی تعامل کی ضرورت کو کم سے کم کرنے اور ایکس-رے کے کمرے میں غیر معمولی سادگی اور افادیت کو لانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ہم شعاع ریزی سے حفاظت کے ایک کلچر کو بنانے سے وابستہ ہیں جہاں بھی تکنیکی، طبی عملہ اور مریض شعاع ریزی کا سامنا کرتے ہیں۔ انفورس رے سیف کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.raysafe.com۔

 مزید معلومات کے لیے:
کیریسا فتزچ
مارکیٹنگ کمیونی کیشنز
5517 -446 )425) 1+
Carissa.pietzsch@flukebiomedical.com

Latest from Blog