میاؤچین سسٹمز سی ای او وو منگوئی نے “اے-لسٹ ڈیجیٹل چائنا 2015ء” خطاب جیت لیا

– کمپین ایشیا-پیسفک کی جانب سے اعزاز

شنگھائی، 29 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– کمپین ایشیا-پیسفک نے 23 اپریل 2015ء کو شنگھائی میں ڈیجیٹل 360 چائنا سمٹ کی میزبانی کی جس میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کے شعبوں کے اہم اداروں نے چین کے ڈیجیٹل شعبے کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا۔ اسی شام اے-لسٹ ڈیجیٹل چائنا 2015ء ایوارڈ تقریب میں میاؤچین سسٹمز کے بانی، چیئرمین اور سی ای او وو منگوئی کو چین کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ صنعت میں نمایاں کارکردگی پر خاص طور پر اے-لسٹ ڈیجیٹل چائنا 2015ء “ڈیجیٹل انٹرپرینیورز” میں شامل کیا گیا۔ اے-لسٹ ضیافت دنیا بھر کے سرفہرست برانڈز اور ایجنسیوں کے ایک سو سے زائد رہنماؤں اور سرفہرست ایگزیکٹوز کو یکجا کرنے میں بہت کامیاب تھی۔

0861503352 a میاؤچین سسٹمز سی ای او وو منگوئی نے اے لسٹ ڈیجیٹل چائنا 2015ء خطاب جیت لیا

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150429/0861503352-a

خصوصی عہدے کے اعلان سے قبل ہونے والی تقریر میں چند تفصیلات فراہم کی گئیں: وو منگوئی نے 2006ء میں میاؤچین سسٹمز قائم کیا اور اس وقت چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ وہ ادارے کی ترقیاتی حکمت عملی کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد کے واحد ذمہ دار ہیں اور ساتھ ساتھ ادارے کے کاروباری آپریشنز، مارکیٹنگ حکمت عملی، مرکزی ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت طرازی کے بھی۔ جناب وو بگ ڈیٹا مارکیٹنگ کی ترقی میں بھی متحرک انداز میں کام کرتے ہیں۔

0861503352 b میاؤچین سسٹمز سی ای او وو منگوئی نے اے لسٹ ڈیجیٹل چائنا 2015ء خطاب جیت لیا

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150429/0861503352-b

جناب وو نے پیکنگ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کی سند حاصل کی اور بگ ڈیٹا ٹیکنالوجی میں ایک مسلمہ ماہر بنے، ایسی مہارت جس نے میاؤچین سسٹمز کی عالمی کاروباری ترقی حکمت عملی، آپریشنز، انتظام اور عالمی ٹیکنالوجیکل جدت طرازی میں ان کی قیادت کو بھی خدمات دیں۔ وہ سافٹویئر ڈیولپمنٹ میں 15 سال سے زیادہ اور سافٹویئر ڈیولپمنٹ مینجمنٹ میں 11 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ متعدد بڑے آر اینڈ ڈی منصوبوں کے انتظام اور نفاذ کی ذاتی طور پر رہنمائی کرچکے ہیں جو ڈیجیٹل میڈیا تشہیر، اشتہاری تبادلے اور پریزینٹیشن پلیٹ فارموں کی مانیٹرنگ سے حاصل کردہ ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں جو مالیات، آٹوموبائلز اور تیزی سے حرکت کرتی صارفی مصنوعات کے شعبوں میں فورچیون گلوبل 500 صارفین کو خدمات دیتی ہیں۔ زیادہ معروف منصوبوں میں سے چند میں انہوں نے جنرل موٹرز کے لیے بگ ڈیٹا پلیٹ فارم منصوبے کی رہنمائی کی اور ساتھ ساتھ چائنا یونیکوم کے لیے ڈیجیٹل تشہیر پلیٹ فارم اور بگ ڈیٹا مینجمنٹ پلیٹ فارم کے لیے بھی ہدایات دیں۔ وہ 20 سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی ایجاد کے پیٹنٹس رکھتے اور الگورتھمز بنانے میں اپنی ہنرمندی کے لیے کئی بین الاقوامی اعزازات پاچکے ہیں۔

چین کے معروف بگ ڈیٹا مارکیٹنگ ٹیکنالوجی ڈیولپر کی حیثیت سے میاؤچین سسٹمز کی کامیابیاں جناب وو کی اعلیٰ قیادت اور انتظامی مہارت کے بغیر ممکن نہ تھیں۔ آغاز کے بعد نو سالوں میں ادارے نے چین کی بگ ڈیٹا مارکیٹنگ ٹیکنالوجی میں جدت طرازی کی قیادت حاصل کرلی ہے: متعدد بار ادارہ نےچین میں نئے حل اور خدمات متعارف کروائیں جو بعد میں صنعت کے معیارات بنیں۔ 2008ء میں میاؤچین نے چین کا پہلا تھرڈ-پارٹی ایڈ مانیٹرنگ اور پیمائش نظام ایڈ مانیٹر پیش کیا۔ 2009ء میں ادارے نے ٹی وی جی آر پیز کے ہم پلہ ڈیجیٹل مہم کی ہدف پر موجود حاضرین تک رسائی کی پیمائش کے لیے پہلا نظام آئی جی آر پی (انٹرنیٹ گراس ریٹنگز پوائٹ) تیار کرنے کے لیے ملوارڈ براؤن کے ساتھ اشتراک کیا۔ 2010ء میں میاؤچین کی مانیٹرنگ مصنوعات پی اینڈ جی کے 28 برانڈز کی ڈیجیٹل تشہیری مہمات کے نتائج کی پیمائش کے لیے صف آراء کی گئیں؛ اسی سال ادارے نے چین کا پیچیدہ ترین مختلف ذرائع ابلاغ کے مابین بجٹ تعین کرنے والا آپٹمائزر مکس ریچ جاری کیا۔ ستمبر 2012ءسے میاؤچین  نے موبائل انٹرنیٹ اشتہارات کی نگرانی اور پیمائش کے لیے باضابطہ طور پر چین کی پہلی تھرڈ-پارٹی سافٹویئر ڈیولپمنٹ کٹ جاری کیے؛ اسی سال ادارہ جاپانی مارکیٹ میں داخل ہوا۔ 2014ء میں اس نے چین کا پہلا غیر معمولی نیٹ ورک فلو مانیٹرنگ ماڈیول اسمارٹ ویریفائی اور دنیا کا پہلا کراس-اسکرین مانیٹرنگ سسٹم برائے پی سیز اور موبائل جاری کیا؛ اسی سال میاؤچین نے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی ٹیلی وژن ویورشپ کی نگرانی اور پیمائش کے لیے سی سی ٹی وی کے ساتھ شراکت داری کی۔ جنوری 2015ء میں ادارے کو چین کے 50 جدید ترین اداروں (ایم آئی سی 50) میں سے ایک نامزد کیا گیا ۔

2014ء جناب وو اور میاؤچین سسٹمز دونوں کے لیے ایک سیرحاصل سال تھا۔ سال کے دوران شعبے بھر میں اپنے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے ساتھ میاؤچین نے متعدد اعزازات حاصل کیے جن میں ڈیلوئٹ ٹیکنالوجی فاسٹ 50 (ٹی ایف 50) چائنا 2014ء، زیرو2آئی پی او وینچر 50، انفلوئنسگ چائنا: 2014ء بیسٹ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنی اور ساتھ ساتھ مذکورہ بالا ایم آئی سی 50 بھی شامل تھا۔ انہیں جدت طرازی کے نمایاں جذبے اور شعبے یں آنے والے اور متاثر کن باصلاحیت افراد پر اپنے غیر معمولی اثر و رسوخ پر جدت طرازی میں نوجوان رہنما قرار دیا گیا۔ اکتوبر 2014ء میں جناب وو کو چین کے بگ ڈیٹا شعبے کی جانب سے آئی اے بی گلوبل سمٹ کے لیے مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے وہ تقریر کی جس نے بہت توجہ سمیٹی اس کا عنوان تھا “موبائل وڈیو کی تیز ترقی – چین کا تجربہ” تھا جو چین میں وڈیو مارکیٹ اور ایک اشتہار کو درست انداز میں پیش کرنے کے لیے میاؤچین سسٹمز کی مشتہرین کو دی جانے والی مدد کو بیان کررہی تھی۔ تقریر کو صرف مقامی ڈیجیٹل صنعت کے ایگزیکٹوز کی طرف سے بھی تحسین نہیں ملی، جو اجلاس میں شریک تھے بلکہ ڈیجیٹل صنعت کے ان رہنماؤں نے بھی سراہا جو بیرون ملک سے اجلاس میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ یہ داد و تحسین نے صرف وہ عزت و احترام ہی ظاہر نہیں کرتی جو عالمی ڈیجیٹل صنعت جناب وو کے لیے رکھتی ہے، بلکہ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ چین کی ڈیجیٹل صنعت دنیا بھر پر بڑھتا ہوا اثر و رسوخ قائم کرچکی ہے۔ اپنی کوششوں کے ذریعے جناب وو چین کی ڈیجیٹل صنعت کی ترقی میں اہم حصہ ادا کرچکے ہیں محض اس طرح کہ اسے دنیا کے سامنے کیسے پیش کیا جائے۔ مزید برآں، جناب وو نے چین کی مارکیٹنگ صنعت کے معیارات مرتب کرنے میں اور متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر چین کی یکجا آئی پی جیوگرافک انفارمیشن اسٹینڈرڈ لائبریری کی ترقی کے لیے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے؛ مارچ 2015ء میں  میاؤچین سسٹمز نے چائنا ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر صنعت کے تسلیم شدہ معیارات شائع کیے جنہیں چائنا موبائل ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز کا عنوان دیا گیا۔

جناب وو کا جاری کردہ بیان ان کے ذاتی وژن اور ساتھ ساتھ میاؤچین سسٹمز کے کاروباری مشن کو بھی ظاہر کرتا ہے: “ہم نے مارکیٹرز اور میڈیا اداروں کو ایسی مصنوعات اور حل فراہم کیے جو ان کی طلب کو پورا کرتے ہیں۔ معروضی ڈیٹا، جدید ٹیکنالوجی اور درست مقام کاری کی بنیاد پر ہم مارکیٹرز کو اشتہاری آر او آئی کو زیادہ سے زیادہ کرنے اور میڈیا اداروں کو اپنے اشتہاری وسائل کی قدر کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں جس میں ہدف منافع کو بڑھانا اور اشتہاری مارکیٹ کی ترقی کو مزید آگے بڑھانا ہے۔” وو  منگوئی ہمیشہ ایک مستحکم اور صحت مند صنعت کو استحکام بخشے اور ترقی دینے سے وابستہ رہے ہیں، کیونکہ انہیں شعور ہے کہ جب پوری صنعت کو مستحکم اور صحت مند ترقی ملنا ہی میاؤچین سسٹمز کو اول درجے کی مصنوعات  اور خدمات فراہم کرنا یقینی بنائے گا۔ یہ ایک رہنما اصول ہے جو میاؤچین سسٹمز کی چین کی ڈیجیٹل صنعت کی ترقی میں اپنا حصہ پیش کرتے ہوئے صارفین کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت کے پیچھے کارفرما ہے۔

کمپین ڈیجیٹل اے-لسٹ چائنا کے بارے میں

کمپین ڈیجیٹل اے-لسٹ چائنا چین کے ڈیجیٹل شعبے میں سب سے بااثر اداروں کو ان کے شاندار پس پردہ کام کے بدلے میں دی جاتی ہے جو انہوں نے چین کی ڈیجیٹل صنعت کی ترقی کے لیے کیا ہوتا ہے اور اس جذبے کے لیے بھی جو اس حصہ داری کا رہنما بنا۔ کمپین ڈیجیٹل اے-لسٹ چائنا کے لیے نامزدگان جدت طراز اور رہنما ہوتے ہیں جو ایک شعبے کو تبدیل کرنے کا وژن رکھتے ہیں۔ یہ ان کی کوشش ہے جس نے چین کی ڈیجیٹل صنعت کو بین الاقوامی منظرنامے پر مقام دیا ہے۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150429/0861503352-a
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150429/0861503352-b

Latest from Blog