2015ء سی جی اے پی تصویری مقابلہ درخواستوں کی وصولی شروع

واشنگٹن، 24جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اب جبکہ سی جی اے پی دنیا بھر کے نوآموز اور پیشہ ور افراد کی غیر معمولی فوٹوگرافی کو نمایاں کرنے کے کامیاب 10 سالوں کا جشن منا رہا ہے، اس کے 2015ء سالانہ تصویری مقابلے کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی ہے۔

Enter%20CGAP 2015ء سی جی اے پی تصویری مقابلہ درخواستوں کی وصولی شروعEnter CGAP’s 10th Annual Photo Contest and Tell the Story of Financial Inclusion.

انٹرایکٹو ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ کا تجربہ یہاں اٹھائیے: http://www.multivu.com/players/English/7267353-cgap-photo-contest

تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150623/224869

2015ء سی جی اے پی تصویری مقابلے کے لیے اپنی درخواستیں 9 ستمبر 2015ء سے قبل یہاں آن لائن جمع کروائیں۔

گزشتہ دہائی میں سی جی اے پی مقابلے ان نمایاں طریقوں کو دستاویزی شکل دے چکے ہیں کہ باضابطہ مالیاتی خدمات تک رسائی غریب افراد کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتی ہے۔ ان سالوں میں بہت کچھ  تبدیل   ہوچکا ہے اور ڈيجیٹل مالیاتی خدمات جیسے جدید پلیٹ فارمز دنیا بھر میں 2 ارب سے زیادہ ایسے افراد کو امید اور چیلنج دونوں فراہم کررہے ہیں جو بینک کی خدمات سے محروم ہیں۔

مالیاتی شمولیت کے تبدیل ہوتے میدان پر توجہ مرکوزرکھنے کے لیے رواں سال کے مقابلے کی توجہ چار کلیدی موضوعات پر ہوگی: ڈیجیٹل مالیاتی خدمات؛ عورتوں کا مالیاتی خدمات کا استعمال؛ چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے مائیکروفنانس اور چھوٹے کاشت کار اور ان کا خاندان۔ درخواستیں ان موضوعات کے اندر مصنوعات،اداروں اور طریقوں کا احاطہ کرسکتی ہیں، اور سماجی، اقتصادی، ترقیاتی اور تکنیکی مسائل کی وسیع میدان کو چھو سکتی ہیں۔ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں تمام خطوں کے لیے درخواستوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

ماضی کے فاتحین نے زبردست اور تخلیقی تصاویر پیش کیں جو سرفہرست عالمی ذرائع ابلاغ میں نمایاں ہوئیں۔ گارجین نے 2014ء مقابلے ، جس نے 95 ممالک سے تقریباً 5,000 درخواستیں وصول کیں، کو “مالیاتی خدمات تک بڑھتی ہوئی رسائی کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے” والا قرار دیا جبکہ بزنس انسائیڈر نے کہا کہ مقابلے نے “ترقی پذیر دنیا کے کاروباری منتظمین کو بلند کرنے والی تصاویر” کو نمایاں کیا۔

2015ء میں متعدد انعامات جاری کیے جائیں گے جن میں پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام شامل ہوگا، اور ساتھ ساتھ علاقائی فاتحین اور عوامی ووٹ کے ذریعے ایک پیپلز چوائس ایوارڈ بھی۔ ووٹنگ 10 ستمبر سے 17 ستمبر تک ہوگی۔

فوٹوگرافی کے ذریعے دنیا کو مالیاتی شمولیت کا “چہرہ” دکھانے میں مدد کیجیے اور یہ کہ کس طرح مالیاتی شمولیت میں بڑھتا ہوا اضافہ غریبوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتا ہے۔ اپنی تصاویر جمع کروائیے اور اعلان کو اپنے سماجی رابطوں میں پیش کیجیے۔

سی جی اے پی کے بارے میں

سی جی اے پی (دی کنسلٹیٹو گروپ ٹو اسسٹ دی پؤر) 34 معروف انجمنوں کی ایک عالمی شراکت داری ہے جو مالیاتی شمولیت کو ترقی دینے کی خواہشمند ہیں۔ سی جی اے پی عملی تحقیق اور مالیاتی خدمات فراہم کنندگان، پالیسی سازوں اور عطیہ دہندگان کے ساتھ شمولیت کے ذریعے جدید حل تیارکرتا ہے تاکہ وسیع پیمانے پر انہیں ممکن  بنایا جا سکے۔ عالمی بینک میں قائم سی جی اے پی شواہد کی بنیاد پر تائید کے پلیٹ فارم کے ساتھ ذمہ دار مارکیٹ ترقی تک عملی طریقے جوڑتا ہے تاکہ غریبوں کی کو زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ضروری مالیاتی خدمات تک بڑھتی ہوئی رسائی حاصل ہو۔ مزید جانیں  www.cgap.orgپر۔

Latest from Blog