کیمبیئم نیٹ ورکس نے ہمانشو موتیال کو نائب صدر برائے سیلز اے پی اے سی مقرر کردیا

– تجربہ کار سیلز ایگزیکٹو نئی ایشیا-بحر الکاہل مارکیٹوں میں توسیع کی قیادت کریں گے

رولنگ میڈوز، الینوائے، 28 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– وائرلیس براڈبینڈ حل کے معروف عالمی فراہم کنندہ کیمبیئم نیٹ ورکس ٹ م نےآج ایشیا بحر الکاہل خطے کے لیے نائب صدر برائے سیلز کی حیثيت سے ہمانشو موتیال کی تقرری کا اعلان کیا۔ اپنے نئے عہدے میں موتیال سیلز میں 20 سال کا تجربہ لائیں گے، جو انہوں نے خطے میں مختلف ٹیکنالوجی اداروں کے ساتھ کام میں حاصل کیا۔

Cambium%20Networks کیمبیئم نیٹ ورکس نے ہمانشو موتیال کو نائب صدر برائے سیلز اے پی اے سی مقرر کردیا

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140613/117974

کیمبیئم نیٹ ورکس کے نائب صدر برائے سیلز، اے پی اے سی، ہمانشو موتیال نے کہا کہ “میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں جدید ٹیکنالوجی لانے میں جذباتی ہوں، اور اس سلسلے میں اپنا تجربہ کیمبیئم نیٹ ورکس میں لانے پر خوش ہوں۔ میرا خطہ انوکھا ہے کیونکہ یہ انٹرنیٹ کے نفوذ کی سب سے زیادہ اور سب سے کم شرح رکھنے والے چند علاقں کا مسکن ہے۔ میری نظریں ایشیا بحر الکاہل میں قابل بھروسہ کنیکٹیوٹی تک یکساں رسائی میں ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں۔”

کثیر القومی اداروں کے لیے سیلز اور کاروباری ترقی کی حکمت عملی میں مہارت رکھنے والے موتیال ایشیا بحر الکاہل خطے کے آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبے میں نئے کاروباری اور شراکت داری ماحول کو بنانے میں بہترین تجربہ رکھتے ہیں۔ حال ہی میں موتیال مائیکروسافٹ کے آپریٹر کلاؤڈ سروسز شعبے میں ڈائریکٹر تھے، اور سنگاپور میں مقیم تھے۔ مائیکروسافٹ میں ان کے عہد کی جھلکیوں میں پروڈکٹیوٹی سلوشنز کاروباری یونٹ کے لیے معروف ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی حکمت عملی اور جدید مصنوعات اور کاروباری نمونے متعارف کرواکے ایک کلیدی شراکت دار، ایچ پی، اور مائیکروسافٹ کے لیے نئی مارکیٹوں کی تخلیق کرنا ہے۔ مائیکروسافٹ سے پہلے موتیال بھارت میں لیوسنٹ، ایچ پی اور وپرو کے ساتھ کاروباری پیشرفت اور سیلز عہدے رکھ چکے ہیں۔ وہ انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، رورکی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلرز ڈگری رکھتے ہیں۔

“کیمبیئم نیٹ ورکس ایشیا بحر الکاہل بھر میں مختلف شعبوں سے صارفی تعلقات مضبوط، پروان چڑھا اور پھیلا چکا ہے، جن میں حکومت، صنعت، ادارے اور رہائش شامل ہیں۔ اپنے پورٹ فولیو کو آراستہ کرتے ہوئے ہماری نظریں ہمانشو کے سیلز اور قائدانہ تجربے پر ہیں تاکہ خطے میں اپنی رسائی کو بڑھائیں۔” برائن شیپک، ایس وی پی گلوبل سیلز،کیمبیئم نیٹ ورکس نے کہا “ہم ٹیم میں ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اور اے پی اے سی میں اپنی ترقی کی رفتار بڑھاتے ہوئے خوش ہیں۔”

کیمبیئم نیٹ ورکس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے www.cambiumnetworks.com پر جائیں، ہماری عالمی تنصیبات پر تازہ ترین خبروں کے لیے ہمارے تائیدی صفحے www.connectingtheunconnected.org کو ملاحظہ کیجیے، یا صنعتی خبروں کے لیے ٹوئٹر پر @CambiumNetworks کو فالو اور فیس بک پر ہمیں لائیک کیجیے۔

کیمبیئم نیٹ ورکس کے بارے میں:
کیمبیئم نیٹ ورکس وائرلیس براڈبینڈ حلوں کا معروف عالمی فراہم کنندہ ہے جو غیر منسلک افراد کو جوڑتا ہے۔ قابل بھروسہ، آگے بڑھائے جانے کے قابل اور محفوظ وائرلیس براڈ بینڈ پوائنٹ-ٹو-پوائنٹ (پی ٹی پی) اور پوائنٹ-ٹو-ملٹی پوائنٹ (پی ایم پی) پلیٹ فارمز کے اپنے جامع پورٹ فولیو کے ذریعے کیمبیئم نیٹ ورکس تمام خدمات فراہم کنندگان؛ اداروں؛ حکومتی اور عسکری اداروں؛ تیل، گیس اور مفاد عامہ کے اداروں؛ انٹرنیٹ خدمات فراہم کنندگان اور عوامی حفاظت کے نیٹ ورکس کے لیے تحفظ پذیر مواصلاتی نیٹ ورکس آسان بناتا ہے۔

ادارہ 150 سے زیادہ ممالک میں ہزاروں مطلوبہ نیٹ ورکس میں صف آراء ہونے والے چار ملین سے زیادہ رسائی اور بیک ہال ریڈیوز رکھتا ہے۔ شکاگو سے باہر صدر دفاتر کا حامل اور امریکہ، ایشبرٹن، برطانیہ اور بنگلور، بھارت میں آر اینڈ ڈی مراکز کے ساتھ کیمبیئم نیٹ ورکس قابل بھروسہ عالمی تقسیم کاروں کی اقسام کے ساتھ فروخت ہوتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.cambiumnetworks.com۔

رابطہ:
گولن برائے کیمبیئم نیٹ ورکس – سائرس ہدایتی
4377 381 415 1+
chedayati@golin.com

Latest from Blog