کیمبیئم نیٹ ورکس نے کلاؤڈ-منظم 802.11 اے سی وائی فائی حل سی این پائلٹ متعارف کروا دیا

– وائی فائی مصنوعات کا پورٹ فولیو جو خدمات فراہم کندہ کے منظم کردہ گھریلو اور ایس ایم بی، عوامی وائی فائی اور صنعتی اداروں جیسی کئی اقسام کی ایپلی کیشنز میں اندرون خانہ اور بیرون خانہ استعمال کی جا سکتی ہیں –

رولنگ میڈوز، الینوائے، 24 اگست 2015ء/ پی آر نیوزوائر– وائرلیس براڈبینڈ حل  فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے کیمبیئم نیٹ ورکس ٹ م نے آج سی این پائلٹ ٹ م متعارف کروا دیا، جو گھر، اداروں اور صنعتی نیٹ ورکس میں استعمال کے لیے 802.11 اے سی وائی فائی مصنوعات کا مجموعہ ہے۔ سی این پائلٹ ادارے کے نئے کلاؤڈ بنیادوں پر بنائے گئے نیٹ ورک حیاتی چکر کے انتظامی پلیٹ فارم سی این میسٹرو ٹ مکے ذریعے منظم کیا جاتا ہے، اور قابل مقدور ہونے، آگے بڑھائے جانے اور ہموار نفاذ کی بڑھتی ہوئی نیٹ ورک آپریٹرز کی طلب پوری کرتا ہے۔

Cambium کیمبیئم نیٹ ورکس نے کلاؤڈ منظم 802.11 اے سی وائی فائی حل سی این پائلٹ متعارف کروا دیا

Cambium Networks Logo.

http://origin-qps.onstreammedia.com/origin/multivu_archive/PRNA/ENR/Cambium-Networks-082115-1.mp4-ویڈیو

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140613/117974

سی این پائلٹ پورٹ فولیو مندرجہ ذیل وائی فائی ماڈلوں پر مشتمل ہے:

  • سی این پائلٹ ہوم اینڈ اسمال بزنس 802.11 اے سی اور 802.11 این ایکسس پوائنٹ مع مکمل اے ٹی ای
  • سی این پائلٹ انڈور گیگابٹ 802.11 اے سی انٹرپرائز درجے کا ڈوئیل بینڈ ایکسس پوائنٹ
  • سی این پائلٹ آؤٹ ڈور 802.11 اے سی ڈوئیل بینڈ ایکسس پوائنٹ
  • ای پی ایم پی ٹ م ہاٹ اسپاٹ سنگل بینڈ 802.11 این سنگل بینڈ

سی این پائلٹ سی این میسٹرو کی جانب سے منظم کردہ ہے جو مکمل نیٹ ورک حیاتی چکر انتظام فراہم کرتا ہے۔ سیاین میسٹرو نیٹ ورک منصوبہ بندی، فہرست انتظام، ڈیوائسز کی آن بورڈنگ، روزمرہ کارگزاری اور نیٹ ورک دیکھ بھال کے کسی بھی مسئلے کو گرفت میں لے کر سی این پائلٹ کے نفاذ میں مدد دیتا ہے۔ مزید برآں، سی این میسٹرو وائی فائی کنٹرولر خصوصیات پیش کرتا، ایکسس پوائنٹ اور صارف کی ڈیوائسز کے اعدادوشمار اور ادراک فراہم کرتا ہے جو اختتامی صارف نیٹ ورک پر لاتا ہے، اور یوں صارفین کو بہتر خدمات دینے اور نیٹ ورک کو بڑھانے کے منصوبے میں  نیٹ ورک آپریٹرز کی مدد کررہا ہے۔

“ہم اکثر و بیشتر سنتے ہیں کہ فروخت کنندگان بڑے اداروں کی نیٹ ورکنگ ضروریات کا ان کمیونی کیشنز خدمات فراہم کنندگان سے تقابل کرتے ہیں۔ ایسے وقت میں جب صنعتی شعبے کے ادارے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں تک اپنے کام کو بڑھانا چاہتے ہیں اور آئی ایس پیز چھوٹے کاروباروں اور رہائشی صارفین تک کنیکٹیوٹی فراہم کرنے پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، آپ اس یکسانیت کو دیکھیں، کم خرچ، اعلیٰ کارکردگی کے حلوں کی طلب اسی صورت میں بڑھے گی جب دور سے دیکھ بھال کی خصوصیات ہوں گی۔” پیٹر جارچ، نائب صدر، کنزیومر اینڈ انفرا اسٹرکچر، کرنٹ اینالسس نے کہا۔

سی این پائلٹ ادارے کے “جامع وائرلیس” نیٹ ورکنگ پورٹ فولیو کو بڑھاتا ہے، جو ایک میٹر سے 200 کلومیٹر تک براڈبینڈ وائرلیس احاطہ فراہم کرتا ہے۔ سی این پائلٹ گھروں، صنعتوں اورکاروباری اداروں میں افراد اور ڈیوائسز کو کنیکٹیوٹی دیتا ہے، اور کیمبیئم نیٹ ورکس کے حلوں کے پورٹ فولیو کے ساتھ یا آزادانہ طور پر کام کرتا ہے۔ کیمبیئم نیٹ ورکس کیسروس کا معیار اورسکیورٹی بدستور رہتی ہے، جو اس کے آلات کو انتہائی قابلبھروسہ اور سخت ترینحالات میں نافذ کرنے کے لیے لچک دار بناتی ہے۔

“وائی فائی حلوں پر غور کرتے ہیں، ہمیں ایسا کچھ نہيں ملا جو مناسب قیمت پر اعلیٰ معیار کی سروس، آگے بڑھنے کی صلاحیت اور اعلیٰ کارکردگی دے۔” کرونوسلاف ایوانوووچ، سی ای او کے آر کر سسٹمی، ڈی او او زیڈ اے ٹیلی کمیونی کیکیے نے کہا۔” ہم نے اس قیمت پر سی این پائلٹ کو ہی زبردست پایا ہے، اور یہ ہمارے کاروبار کے لیے ایک کایا پلٹ دینے والے عنصر ہے۔ کیمبیئم نیٹ ورکس اپنے انٹرپرائز سطح کے وائی فائی کنٹرولر اور کلاؤڈ مینجمنٹ کے ذریعے خم ٹھونک کر سب سے آگے نکلا ہے۔”

کیمبیئم نیٹ ورکس کے صدر اور سی ای او اٹل بھٹ نگر نے کہا کہ “جس شعبے کو ہم ہدف بنا رہے ہیں اسے تاریخی طور پر کم خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ ہم نے بڑے اداروں کے لیے تیار کیے گئے پیچیدہ اور مہنگے حلوں اور آگے بڑھنے کی صورت میں ناقابل بھروسہ سستے آلات کے درمیان درمیانی میدان کے لیے مارکیٹ کی ضرورت دیکھی۔ ہم سی این پائلٹ کے ساتھ اعلیٰ کارکردگی، محفوظ نیٹ ورکنگ حل کے ذریعے ڈبلیو آئی ایس پیز، انٹرپرائز فروخت کنندگان اور صنعتی آپریٹرز کی دنیا بھر میں اس ضرورت کو پورا کرنے پر بہت خوش ہیں۔”

سی این پائلٹ شمالی امریکہ، ایشیا بحر الکاہل، یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں بیٹا صارفین کے ساتھ براہ راست نیٹ ورک ٹریفک چلا رہا ہے۔ یہ کیمبیئم نیٹ ورکس کے تقسیمی نیٹ ورک کے ذریعے دستیاب ہوگا اور وسط ستمبر 2015ء سے  شپنگ کا آغاز کرے گا۔

کیمبیئم نیٹ ورکس کے بارے میں:
کیمبیئم نیٹ ورکس وائرلیس براڈبینڈ حل پیش کرنے والا معروف عالمی فراہم کنندہ ہے جو غیر منسلک کو منسلک کرتا ہے۔ قابل بھروسہ، آگے بڑھائے جانے کے قابل اور محفوظ وائرلیس براڈبینڈ پوائنٹ-ٹو-پوائنٹ (پی ٹی پی) اور پوائنٹ-ٹو-ملٹی پوائنٹ (پی ایم پی) پلیٹ فارموں کے جامع پورٹ فولیو کے ذریعے کیمبیئم نیٹ ورکس تمام خدمات فراہم کنندگان؛ کاروباری اداروں؛ حکومتوں اور عسکری اداروں؛ تیل، گیس اور مفاد عامہ کے اداروں؛ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں؛ اور عوامی حفاظت کے نیٹ ورکس کے لیے ممکن بناتا ہے کہ وہ طاقتور، آسانی سے تحفظ پذیر کمیونی کیشن نیٹ ورکس بنائیں۔ شکاگو سے باہر صدر دفاتر اور امریکا، ایش برٹن، برطانیہ اور بنگلور، بھارت میں آر اینڈ ڈی مراکز کے ساتھ کیمبیئم نیٹ ورکس بھروسہ مند عالمی تقسیم کاروں کی وسیع اقسام کے ذریعے فروخت کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:  www.cambiumnetworks.com اور www.connectingtheunconnected.org۔

رابطہ
گولن برائم کیمبیئم نیٹ ورکس – سائرس ہدایتی
4377 418 415 1+
chedayati@golin.com

Latest from Blog