عالمی فروخت و مارکیٹنگ ادارے زیڈ ایس نے سنگاپور دفتر کھول لیا

– نیا دفتر ترقی پاتے ہوئے ایشیا-بحرالکاہل خطے میں موجودہ صارفی خدمت پر کی بنیاد پرتعمیر ہوگا

ایونسٹن، الینوائے، 31 اگست 2015ء/پی آرنیوزوائر– ایشیا-بحر الکاہل خطے میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کے لیے قدم کے طور پر عالمی فروخت و مارکیٹنگ ادارے زیڈ ایس نے حال ہی میں سنگاپور میں اپنا دفتر کھولا۔ نیا دفتر ایشیا میں زیڈ ایس کا پانچواں مقام اور دنیا بھر میں 22 واں ہے۔

دنیا بھر میں اداروں اور مختلف صنعتوں کو وسیع اقسام کے فروخت و مارکیٹنگ مسائل سے نمٹنے میں مدد دینے سے وابستہ ادارے نے سنگاپور میں سرمایہ کاری کو بڑھایا ہے کیونکہ ادویات ساز، حیاتی ٹیکنالوجی اور طبی ڈیوائس صنعت خطے میں زبردست ترقی پا رہی ہے۔ کئی بڑے ادویات ساز اور طبی ڈیوائس بنانے والے ادارے یا تو سنگاپور میں پہلے سے علاقائی صدر دفاتر رکھتے ہیں یا ملک میں موجودگی رکھنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

زیڈ ایس مینیجنگ ڈائریکٹر کرس رائٹ نے کہا کہ “سنگاپور کثير القومی صحت عامہ کے اداروں کا سرچشمہ بن چکا ہے، اور ہم ان اداروں – اور ان کے ملحقہ اداروں- میں سے کئی کو مدد فراہم کرچکے ہیں تاکہ وہ اب سے چند سال بعد تک فروخت اور مارکیٹنگ کے انوکھے چیلنجز سے نمٹیں۔ زیڈ ایس نے ادویات سازی کی صنعت میں 30 سال قبل آغاز لیا تھا اور سالہا سال میں دیگر کئی صنعتوں تک توسیع پاچکا ہے۔ نئے مقام پر سرمایہ کاری تزویراتی کامیابی کی بنیاد پر ہے اور ہمیں سنگاپور اور ایشیا-بحر الکاہل خطے میں اداروں کی مدد کے لیے ان کے قریب تر اور بہتر مقام پر آنے کی سہولت دیتی ہے۔ یہ دنیا بھر میں صارفین کے ساتھ ہمارے عہد کو بھی نمایاں کرتی ہے۔”

زیڈ ایس پرنسپل مازن زہلان سنگاپور دفتر کی قیادت کریں گے۔ زہلان پہلے ادارے کے پرنسٹن، نیو جرسی، دفتر میں کام کر چکے ہیں اور ایشیا، یورپ اور امریکا میں مختلف صنعت کے صارفین کے ساتھ کام کرنے کا 20 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ  سیلز، مارکیٹنگ اور پروڈکٹ ڈیولپمنٹ حکمت عملی اور طریقوں میں خاص مہارت کے حامل ہیں۔ اس میں انتظامی ڈیزائن، بعد از انضمام تکمیل، مصنوعات کے عالمی اجراء کی حکمت عملی، کمرشل نمونہ اور صارفی تجربہ ڈیزائن، اور سیلز و مارکیٹنگ موثریت شامل ہیں۔ زہلان ایشیا-بحر الکاہل میں خصوصی مصنوعات کے اجراء پر بھی جامع انداز میں کام کرچکے ہیں اور صارفین کو خطے میں اپنے کام کو بڑھانے میں مدد دے چکے ہیں۔

زہلان نے کہا کہ “ادویات سازی اور طبی ڈیوائسز کے ادارےوں کو کمرشل حکمت عملیاں بنانے، وسائل کو مقرر کرنے اور خطے کی کئی بڑھتی مارکیٹوں میں مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے مضبوط ٹیم برقرار رکھنے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ سنگاپور میں زیڈ ایس اپنے تین دہائیوں کے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے موثر گو-ٹو-مارکیٹ حکمت عملیاں تخلیق کرکے اداروں کی مدد کرے گا، ان کی صلاحیتوں کو بڑھائے اور ان کی ٹیموں میں اضافے کے طور پر کام کرے گا۔ سنگاپور دفتر زیڈ ایس خدمات کی مکمل وسعت پیش کرے گا اور خطے میں اداروں کے لیے بھرپور سیلز و مارکیٹنگ شراکت دار بنے گا۔”

زیڈ ایس بزنس کنسلٹنگ مینیجر سمپتھ ناچیاپن سنگاپور میں زہلان کی مدد کریں گے۔ ناچیاپن ایشیا اور امریکہ میں مشاورت اور صنعتی تجربے کا ایک دہائی سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ ایشیا-بحر الکاہل خطے میں کمرشل جائزے اور ڈیزائن، مواقع کے تعین اور سیلز قوت کی پیش کارکردگی اور موثریت پر مختلف اداروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

دنیا بھر میں زیڈ ایس دفاتر کے سرفہرست باصلاحیت افراد نے بھی سنگاپور دفتر میں شمولیت حاصل کی ہے جو سام سنگ ہب، 3 چرچ اسٹریٹ، لیول 8 پر واقع ہے۔ مزید معلومات کے لیے 65-6221-6231 پر یا مازن زہلان (mazen.zahlan@zsassociates.com) یا سمپتھ ناچیاپن (sampath.nachiappan@zsassociates.com) سے رابطہ کیجیے۔

زیڈ ایس کے بارے میں

زیڈ ایس دنیا کا سب سے بڑا ادارہ ے جس کی خصوصی توجہ سیلز اور مارکیٹنگ حلوں کے ذریعے کاروبارکو بہتر بنانے پر ہے، صارف کے ادراک سے شماریات کی حکمت عملی، آپریشنز اور ٹیکنالوجی تک۔ دنیا بھر میں قائم 22 دفاتر میں 4,000 سے زیادہ زیڈ ایس ماہرین مختلف صنعتوں میں جہاں صارفین کے لیے معاملہ اہم ہو وہاں اثر انگیزی چھوڑنے پر اپنے گہرے صنعتی و شعبے کے تجربے کو استعمال کرتے ہیں۔ مزید جاننے کے لیے  www.zsassociates.com ملاحظہ کیجیے یا ٹوئٹر (@ZSAssociates) اور لنکڈاِن پر ہمیں فالو کیجیے۔

Latest from Blog