گی ہوایونگ، چیئرمین چائنا یونین پے: آسان ادائیگی خدمات سیاحتی صنعت کی ترقی اور اسے تبدیل کردینے میں مدد دے گی

شنگھائی، چین، 21 ستمبر 2015ء/سن ہوا-ایشیانیٹ — تیزی سے ابھرتے ہوئے بینک کارڈ نیٹ ورک کی حیثیت سے یونین پے مقامی اور سمندر پار سیاحتی صنعت کے ساتھ شراکت داری کے لیے بین الشعبہ جاتی تعاون کو مضبوط کرنا جاری رکھے گا، اور یوں سیاحوں کے لیے اپنی ادائیگی خدمات کو مزید بہتر بنائے گا۔ اپنے ہدف “جہاں چینی سیاح جائیں وہاں دستیابی” کے ادراک کے بعد یونین پے عالمی صارفین کے لیے خدمات پیش کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ وہ جہاں بھی جائیں یونین پے کارڈز استعمال کرسکیں۔

یونین پے کارڈز کی اس نئی تحریک کی رونمائی چیئرمین چائنا یونین پے گی ہوایونگ نے کولمبیا میں یو این ڈبلیو ٹی او کی 21 ویں جنرل اسمبلی میں کی تھی۔ یونین پے کارڈز 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں، جو 26 ملین تاجروں اور 1.9 ملین اے ٹی ایمز کا احاطہ کررہے ہیں۔ بیرون ملک جاری کیے گئے یونین پے کارڈز کی تعداد 46 ملین سے تجاوز کر چکی ہے، جس کا مطلب ہے کہ زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی صارفین سفر کے دوران یونین پے کی پیش کردہ سہولت اور ترجیحی ادائیگی خدمات کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

جیسا کہ چیئرمین نے اشارہ کیا، جدید ادائیگی جیسا کہ موبائل ادائیگی سیاحتی صنعت کی ترقی کے لیے مزید جگہ تخلیق کر سکتےی ہے۔ اس وقت زیادہ سے زیادہ افراد سیاح اور یونین پے کارڈ یافتہ دونوں ہیں۔ اس لیے کئی غیر ملکی تاجر یونین پے قبول کو اہم اور سیاحوں کی توجہ مبذول کرانے کے لیے بنیادی خدمت سمجھتے ہیں۔

سیاحتی صنعت کی ترقی میں یونین پے کی مستقبل میں حصہ داری کے حوالے سے چیئرمین گی ہوایونگ نے تین اقدامات کی نشاندہی کی۔ پہلے سمندر پار کارڈ اجراء میں تیزی سے اضافے کے ساتھ یونین پے عالمی صارفین کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے سے وابستہ ہے اور اپنے ہدف “جہاں عالمی صارفین جہاں وہاں دستیابی” کو حقیقت کا روپ دینے کی کوشش کرے۔ دوسرا، یونین پے سیاحتی صنعت میں اپنی جدید مصنوعات کے نفاذ کو تیزتر کرے۔

آن لائن ریزرویشن، یونین پے کوئیک پاس، موبائل ادائیگی اور دیگر ابھرتے ہوئے ادائیگی ذرائع سے یونین پے تبدیل ہوتے سیاحتی انداز سے ابھرنے والے ادائیگی کے گوناگوں مطالبات پورے کرے گا۔ تیسرا، مقامی اور سمندر پار سیاحتی صنعتوں کے ساتھ بین الشعبہ جاتی تعاون کو بھی مزید بڑھایا جائے گا۔ ادائیگی خدمات میں بہتری کے علاوہ یونین پے مستند تحقیقی اداروں کے ساتھ تعاون کرے گا تاکہ یونین پے کارڈ یافتگان کے اعدادوشمار کا جائزہ لے کر سیاحوں کے اخراجات پر مشترکہ رپورٹ جاری کی جا سکے، یوں سیاحتی رحجانات کی پیمائش کی جا سکے۔

چین سے جانے والے سیاحوں کی تعداد 2014ء میں 107 ملین تک جا پہنچی جو سال بہ سال 19.5 فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے۔ کل تعداد کے حوالے سے چین مسلسل تین سالوں سے سیاحوں کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ توقع ہے کہ چین سے جانے والے اور چین آنے والے سیاحوں کی تعداد 2015ء میں بالترتیب 100 ملین سے تجاوز کر جائے گی۔
مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog