فیملی موبائل ایپ، بونڈوِدمی، نے عالمی سطح پر آغاز کردیا

ایپ کا مرکزی خیال، میں میری زندگی، میرا خاندان ہے۔ یہ کمال ہوشیاری سے روایت کو جدت ملاتی ہے، اور گفتگو اور ذاتی ڈائریوں کو تصاویر، آواز اور وڈیو کے ساتھ ڈیجیٹائز کرنااور شجرۂ خاندان اور یادگار خاندانی لمحات کو چلتے پھرتے لکھنا ممکن بناتی ہے

کوالالمپور، ملائیشیا، 24 ستمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– خاندانوں کے لیے سوشل میڈیاایپلیکیشنز بنانے سے وابستہ اسٹارٹ-اپ بونڈوِدمی (بی ڈبلیو ایم) نے آج اسی نام کے ساتھ دنیا بھر کے لیے اپنی مرکزی ایپلیکیشن جاری کردی ہے۔

بی ڈبلیو ایم ایپ اب آپ اسٹور یا گوگل پلے پر مفت دستیاب ہے۔

مختلف خصوصیات کا انتخاب خاندان کے اراکین کو ٹیکسٹ، آڈیو اور وڈیو استعمال کرکےگپ شپ کرنا، لطف اٹھانا اور انمول لمحات کومحفوظ کرنا ممکن بناتا ہے۔

فیملی ٹری خصوصیت ایک خاندانی نظام کو ایک انٹرایکٹو خاندانی شجرےکی کئی نسلوں کو ترتیب دینے کی سہولت دیتا ہے۔

ایونٹ خصوصیت ایک رکن کو خاندانی تقریبات کی میزبانی کرنے، اراکین کو شمولیت کے لیے مدعو کرنے، جاری تقریب کی معلومات تازہ تر کرنے، الرٹس بنانے اور تقریب کے حوالے سے تخلیق کردہ مواد کو محفوظ کرنے کی سہولت دیتی ہے۔

ڈائری خصوصیت ہر رکن کے لیے نجی طور پر یا منتخب اراکین کے ساتھ شیئرکرتے ہوئےخصوصی لمحات ڈجیٹائز کرنا ، اور پیغامات بشمول تصاویر محفوظ کرنا ممکن بناتی ہے۔

بونڈ و دمی کے بانی اور سی ایاو جو چنگ نے کہا کہ “ہمیں معلوم ہے کہ لوگوں کے پاس آپس میں رابطے کے لیے مختلف ایپسموجود ہیں اور وہ کسی تقریب کو بنانے، گپ شپ کرنے، ڈائری بنانے یا ایسے ہی کام کرنے کے لیے چند ایپس پر ہاتھ صاف کرتے ہیں۔ بونڈودمیایپ کے ساتھ ہم نے ایک یکجا پلیٹ فارم تیار کردیا ہے تاکہ روزمرہ جھلکیوں کو ڈائری کی شکل دی جائے، اہل خانہ کے ساتھ جڑا جائے اور قریبی دوستوں یا دفتری ساتھیوں کو اضافہ شدہ خاندانی اکائی کی حیثیت سے شامل کیا جائے۔ ہم ہر خاندان کے اراکین کو کسی بھی لمحے اور کہیں بھی ‘میں، میری زندگی، میرا خاندان’ لمحات گزارنے میں مدد دیتی ہے اور تاکہ ذاتی اور خاندانی تاریخ روزانہ کی بنیاد پر یکجا ہو اور ہمیشہ کے لیے محفوظ ہوجائے۔”

“آج صرف آغاز ہے۔ ہم تعلیم، صحت، مالیات، تفریح اور ای-کامرس سمیت کسی بھی خاندان کے لیے اہم ترین معاملات میں خاندانی اکائی کو شامل کرنے کے لیے بونڈ و دمی ایپ کی بنیاد پر ایک یکجا پلیٹ فارم کی تعمیر جاری رکھیں گے۔ تو ایپڈاؤنلوڈکیجیے، ہمارے ساتھ آئیے اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ لطف اٹھائیے۔”

بونڈوِ دمی کے بارےمیں
2014ء میں سی ایاوجو چنگ کی جانب سے قائم کردہ بونڈوِ دمیکا تصور انسانوں کی سادہ واحد ضرورت سے آیا تھا، جو ہے خاندانی تعلقات کو قائم رکھنے کی ضرورت چاہے ہم جہاں بھی ہوں اور جو بھی کام کرتے ہوں۔ ملائیشیا میں پیدا ہونے والے چنگ ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جن کے رشتہ دار دنیا بھر میں ہیں۔ جب وہ جامعہ میں تھے تو چنگ نے پایا کہ ٹیلی فون اور ڈاک پر بھروسہ رکھتے ہوئے خاندان کے اراکین کے ساتھ رابطہ مشکل ہے۔ آج کے ڈیجیٹل عہد میں طاقتور موبائل ڈیوائسز اور سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارموں کی بہتات نے لوگوں کو پہلے سے کہیں زیادہ ایک دوسرے سے منسلک کردیا ہے اور وہ شراکت داری اور ساتھ ساتھ دوسروں کے خیال کی انسانی خواہش بھی رکھتے ہیں۔ اسی لیے بونڈوِ دمیکا تصور پیدا ہوا۔ اسی نام کے ساتھ اس کی مرکزی سوشل میڈیاایپلیکیشنخاندانوں کے لیے تیار کی گئی ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.bondwithme.com
ہمیں فیس بک پر لائیک کریں: www.facebook.com/BondWithMe

Latest from Blog