افغان وائرلیس نے جلال آباد شہر میں 3 جی تیز رفتار سروسز جاری کردیں

صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں تیز رفتار سروس کا آغاز2015ء کے اختتام تک افغانستان کے تمام بڑے شہروں میں عالمی معیار کی وائرلیس خدمات پیش کرنے کی اے ڈبلیو سی سی کی حکمت عملی میں اہم پیشرفت ہے

کابل، افغانستان، 15 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– ملک کے پہلے موبائل ٹیلی کمیونی کیشن ادارے اور افغانستان میں موبائل کمیونی کیشنز مارکیٹ کے بانی اور 40 لاکھ سے زيادہ صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے وائس اور ڈیٹا سروسز دینے والے افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) (www.afghan-wireless.com) نے آج اپنے 3جی تیز رفتار نیٹ ورک کی صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔

اب جلال آباد میں مقیم اے ڈبلیو سی سی کے عام اور کاروباری صارفین اے ڈبلیو سی سی کی ایچ ڈی وائس سروسز کے ذریعے ممکنہ حد تک شفاف ترین قدرتی آواز میں بات کرنے کے لیے اے ڈبلیو سی سی کے آٹھ کسٹمائزیبل سروس پلانز میں سے ایک استعمال کر سکتے ہیں۔ اے ڈبلیو سی سی افغانستان میں واحد نیٹ ورک ہے جو تیز ترین براڈبینڈ 3جی نیٹ ورک کے ساتھ ایچ ڈی وائس پیش کرے گا۔ کل ملاکر یہ دونوں حل اے ڈبلیو سی سی کے صارفین کو ممکنہ حد تک شفاف ترین آواز دیتے ہیں اور اے ڈبلیو سی سی کے صارفین کو شہر بھر میں گہری و زبردست انڈور سگنل کوریج بھی دیں گے۔

اے ڈبلیو سی سی کے جلال آباد میں مقیم صارفین جو اے ڈبلیو سی سی کی 3جی تیز رفتار وائرلیس سروس استعمال کرتے ہیں، اب بڑی ڈیٹا فائلیں بھیج اور وصول کر سکتے ہیں، تیز ترین ڈاؤنلوڈ رفتار تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور جدید ترین فائل شیئرنگ، اسٹریمنگ، وڈیو اور ڈیٹا سروسز کی اقسام کو استعمال کر سکتے ہیں۔

اے ڈبلیو سی سی کی جلال آباد کے لیے 3جی تیز رفتار سروس کی توسیع عالمی معیار کے تیز رفتار وائرلیس حلوں اور ٹرانسمیشن نظاموں میں اے ڈبلیو سی سی کی بڑی اورکامیاب سرمایہ کاری سے ابھرنے والے مثبت نتائج کو نمایاں کرتی ہے۔ اے ڈبلیو سی سی اپنے ہر 3 جی مقام پر ڈوئیل کیریئر-ایچ ایس پی اے+ (ہائی اسپیڈ پیکٹ ایکسس پلس) ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے تیز رفتار اسمارٹ فون سپورٹ ٹیکنالوجی فراہم کررہا ہے۔ یہ حل ڈوئیل کیریئر افغانستان میں پہلی بار ایچ ایس یو پی اے (ہائی اسپیڈ اپ لنک پیکٹ ایکسس) کو ممکن بناتا ہے، جو 42 ایم بی پی ایس فی سیل کی اپ لنک ڈيٹا شرح کی اجازت دے رہا ہے اور اے ڈبلیو سی سی صارفین کے لیے تیز ترین 3جی سروسز دستیاب کررہا ہے۔

اے ڈبلیو سی سی کے صارفین ادارے کے زیادہ پوچھے جانے والے سوالات (FAQ)، صفحۂ معلومات کو بڑھ کر نئی تیز رفتار سروس کے استعمال کے بارے میں سیکھ سکتے ہیں: http://afghan-wireless.com/internet-3g2g/3g-internet/3g-faqs/۔

جناب امین رامن، اے ڈبلیو سی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ “اپنے تیز رفتار نیٹ ورک کو جلال آباد تک توسیع دینا ہمارے یہاں رہنے اور کام کرنے والے ہزاروں صارفین کو عالمی معیار کی کمیونی کیشنز اور کنیکٹیوٹی خدمات تک رسائی دیتا ہے۔ ہم افغانستان کے ہر بڑے شہر کو تیز رفتار 3جی سروس کی فراہمی کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اچھی پیشرفت کررہے ہیں۔”

افغان وائرلیس کے بارے میں:
افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) (www.afghan-wireless.com) افغانستان کی پہلی وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی اور افغانستان میں وائرلیس کمیونی کیشن مارکیٹ کی بانی ہے۔ 2002ء میں بیات گروپ (www.bayat-group.com) کے چیئرمین جناب احسان بیات کی جانب سے قائم کردہ اے ڈبلیو سی سی چار ملن سے زیادہ کاروباری و عام صارفین کے لیے 2.5 جی، 3جی اور تیز رفتار 3.75 جی وائس، ڈيٹا، انٹرنیٹ اور موبائل بینکاری سروسز فراہم کرتا ہے۔ ادارہ 125 ممالک میں 425 وائرلیس کیریئر نیٹ ورکس کے ساتھ عالمی شراکت داریاں رکھتا ہے۔

رابطہ کیجیے:
افغان وائرلیس کے لیے:
البرٹو لوپیز
1.917.330.4510+
a.lopez@tsiglobe.com

Latest from Blog