ویٹیل نے اپنے غیر معمولی مقامی برادری ترقی منصوبوں اور کاروباری نمو کے لیے اسٹیوی ایوارڈز 2015ء میں دو انعامات جیت لیے

ٹورنٹو، 23 اکتوبر 2015ء/پی آر نیوزوائر–

  • سال بہ سال میں 280 فیصد شرح نمو دینے والے مشرقی تیمور میں ٹیلی مور کے لیے “ایشیا، آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں سال میں سب سے تیزی سے ابھرنے والے ادارے” کے زمرے میں طلائی اعزاز
  • 20 سے زیادہ سماجی منصوبوں میں کل 30 ملین امریکی ڈالرز کی تقسیم پر ہیٹی میں نیٹ کوم کے لیے “سال کے بہترین کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام” زمرے میں نقرئی اعزاز

ویٹیل نے آج اعلان کیا ہے کہ انٹرنیشنل بزنس ایوارڈز 2015ء (آئی بی اے) – دی اسٹیوی (ر) ایوارڈز – میں کاروباری کارکردگی اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری میں دہرا اعزاز حاصل کرنے کے بعد وہ اپنی عالمی کاروباری حکمت عملی کے حصے کے طور پر اپنی ترقی کی رفتار کو مستحکم رکھے گا۔ ٹیلی کمیونی کیشنز کمپنی کے مشرقی تیمور اور ہیٹی میں ماتحت اداروں نے “ایشیا، آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں سال میں سب سے تیزی سے ابھرنے والے ادارے” کے زمرے میں سونے اور “سال کے بہترین کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام” کے زمرے میں چاندی کے اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

“ویٹیل میں ہم کنیکٹیوٹی یعنی ربط سازی کو ہر کسی کے لیے بنیادی ضرورت کے طور پر لیتے ہیں اور ایک زبردست ٹیلی کمیونی کیشنز نیٹ ورک کے لیے جامع لیکن سادہ اور عملی حل حاصل کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی لاگو کرتے ہیں جو ہر مارکیٹ میں آخری میل تک کو جوڑیں۔ ہماری ان مارکیٹوں میں تیز رفتار ترقی کو ہماری اعلیٰ معیار کی خدمات اور حصہ داری سے منسوب کیا جا سکتا ہے جو ہم نے لوگوں کے لیے وقف کی ہیں۔ ویٹیل کی طویل المیعاد کاروباری حکمت عملی کے حصے کے طور پر کاروباری ترقی کے مطابق سماجی حصہ داری کو مضبوط بنا کر ہم اپنے صارفین اور معاشرے کی نمو سے وابستگی اختیار کررہے ہیں۔” تاؤ ڈوک تھانگ، جنرل ڈائریکٹر ویٹیل گروپ نے کہا، جنہوں نے حال ہی میں 2020ء تک ویٹیل کو دنیا کے سرفہرست 20 سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشنز اداروں میں سے ایک بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

2013ء میں خدمات کے آغاز کے ساتھ ٹیلی مور – مشرقی تیمور میں ویٹیل کا ماتحت ادارہ –آئی بی اے کے 2015ء کے لیے “ایشیا، آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں سال میں سب سے تیزی سے ابھرنے والے ادارے” کے زمرے میں سرفہرست رہا جس کی سال بہ سال شرح نمو 280 فیصد رہی۔ اب تک ویٹیل ایشیا، افریقہ اور امریکین میں 10 مارکیٹوں میں کام کررہا ہے، جہاں اس نے 260 ملین سے زیادہ آبادی کے لےی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور انہیں ٹیلی کمیونی کیشنز خدمات فراہم کرنے کے لیے مدد دی ہے جن میں سے 75 ملین ویٹیل کے صارفین ہیں۔ کمبوڈیا (میٹ فون کے ذریعے) اور موزمبیق (مووی ٹیل کے ذریعے) جیسی چند مارکیٹوں میں ادارہ صارفین، آمدنی اور بنیادی ڈھانچے کے لحاظ سے مارکیٹ کا رہنما ادارہ ہے۔

مارکیٹ میں ٹیلی کام منظرنامے کو تبدیل کرنے کی گروپ کی مسلسل کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ویٹیل نے ہیٹی میں صحت عامہ، تعلیم اور ای-حکومت کے مختلف سماجی منصوبوں اور پروگراموں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے۔ اب تک یہ ملک بھر میں 1300 سے زائد اسکولوں کو انٹرنیٹ بنیادی ڈھانچہ فراہم کرچکا ہے، جو ہزاروں طلباء اور مدرسین کو فائدہ دیتا ہے۔ زبردست نیٹ ورک مضبوطی کو استعمال کرتے ہوئے ادارہ ہیٹی کی 85 فیصد آبادی کو منسلک کرچکا ہے، جو 2010ء کے زلزلے کے بعد ٹیلی کمیونی کیشنز ربط سازی کے ذریعے ہیٹی میں عوام کی زندگیاں تبدیل کرچکا ہے۔ مثالی سی ایس آر پروگرام جو ہیٹی کو فائبر آپٹیکل کیبل بنیادی ڈھانچے کی صورت میں کیریبین میں رہنما ملک بنا رہا ہے ویٹیل کو آئی بی اے 2015ء میں چاندی کا اعزاز حاصل کرنے کے قابل بنایا۔

ویٹیل گروپ اس وقت 10 ارب امریکی ڈالرز کی آمدنی اور 75,000 سےزیادہ ملازمین کے ساتھ ویت نام میں سب سے بڑا ٹیلی کمیونی کیشنز اور ٹیکنالوجی گروپ ہے۔ گزشتہ سال بین الاقوامی کاروبار نے ادارے کو 1.2 ارب امریکی ڈالرز کی آمدنی دی۔

ویٹیل کے بارے میں
ویٹیل دنیا کے تیزی سے ابھرتے ہوئے ٹیلی کام آپریٹرز میں سے ایک ہے جو 10 مارکیٹوں میں سرگرمی سے کام کرنے والے 90,0000 سے زیادہ ملازمین کے ساتھ کام کرتا ہے۔ یہ وہ پیش قدم ادارہ ہے جس نے ٹیلی کمیونی کیشنز میں انقلاب برپا کیا اور محض چند سالوں میں تمام سماجی طبقوں اور تمام دیہی و دور دراز علاقوں کے لیے ٹیلی کام سروسز کو تبدیل کررہا ہے۔ ویٹیل جی ایس ایم اے کے وائرلیس انٹیلی جنس کی جانب سے سیلولر کنکشن کے اعتبار سے 15 سرفہرست ٹیلی کام اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ 2014ء کے اختتام پر ویٹیل نے کل 9.8 ارب امریکی ڈالرز کی آمدنی اور 2 ارب امریکی ڈالرز کا منافع حاصل کیا تھا، جو اسے ویت نام کے سرفہرست بڑے اداروں میں سے ایک لاتا ہے، جہاں بین الاقوامی کاروبار ادارے کی آمدنی میں 1.2 ارب امریکی ڈالرز کا حصہ رکھتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹیں دیکھیں: www.viettel.com.vn، www.viettelglobal.vn، www.vietteltelecom.vn، www.viettelmobile.com.vn

Latest from Blog