فلیکس جیٹ ایریون سپر سونک بزنس جیٹ کے لیے پہلا بیڑہ خریدار

نقلابی نیا جیٹ بین البراعظمی سفر کے لیے وقت کو کم کرے گا

لاس ویگاس، 17 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– این بی اے اے – سپر سونک ٹیکنالوجی میں رہنما ادارے ایریون کارپوریشن اور نجی جیٹ طیاروں میں دنیا کے پرتعیش ترین بیڑے فراہم کرکے مسافروں کو رسائی پیش کرنے والے فلیکس جیٹ ایل ایل سی نے آج اعلان کیا ہے کہ فلیکس جیٹ ایریون کے 20 اے ایس2 ہوائی جہازوں کا پائیدار آرڈر دے چکا ہے، جو پہلے کمرشلی دستیاب سپر سونک بزنس جیٹ ہوں گے۔ فلیکس جیٹ اے ایس 2 کا پہلا بیڑہ خریدار بن رہا ہے۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151117/288051

فلیکس جیٹ کے چیئرمین کین رکی نے کہا کہ “اپنی تاریخ میں فلیکس جیٹ ہوابازی کی ٹیکنالوجی میں نمایاں برتری حاصل کیے ہوئے ہے، اپنے مالکان کو جدید کارکردگی سے متعارف کروا رہا ہے۔ آج، ہمیں بزنس جیٹ کے نئے انقلاب سپر سونک سفر میں صف اول میں ہونے پر فخر ہے۔ ہمیں ایریون اے ایس 2 کے پہلے بیڑے کا خریدار بننے اور اپنے مالکان کو سپر سونک، بین البراعظمی پرواز کی صلاحیتیں پیش کرنے پر خوشی ہے۔”

ایریون اے ایس2 بزنس جیٹ 1.5 ماک کی سب سے زیادہ رفتار رکھتا ہے، جو موجودہ یا ممکنہ طویل سفر کے سپر سونک طیاروں کی زیادہ سے زیادہ رفتار سے 67 فیصد تیز ہے۔ آٹھ سے 12 مسافروں کو لے جانے والا اے ایس 2 سپر سونک رفتار پر 4,750 بحری میل کی بین البراعظمی رینج رکھتا ہے، سب سونک طیاروں کے مقابلے میں بحر اوقیانوس پار کرنے میں تین گھنٹے اور بحر الکاہل کے طویل راستے میں چھ سے زیادہ گھنٹے بچاتا ہے۔ تین انجن کا طیارہ، جو ایئربس گروپ کے تعاون سے ایریون کی جانب سے تیار کیا جا رہا ہے، اپنی پہلی پرواز 2021ء میں کرے گا اور 2023ء سے سروس کا آغاز کرے گا۔

رکی نے مزید کہا کہ “ہم نے ایریون ٹیکنالوجی اور اے ایس 2 کی غیر معمولی کارکردگی صلاحیتوں کا معائنہ کیا ہ، اور انہیں کاروباری سفر کے لیے پورا منظرنامہ تبدیل کرنے کی صلاحیت کا حامل پایا ہے۔ ایریون اور ایئربس گروپ اے ایس 2 کی تیاری میں متاثر کن انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔”

ایریون اور فلیکس جیٹ اے ایس2 کے زبردست اور انوکھے انٹیریئرز کی تیاری کے لیے مل کر کام کریں گے، جو خصوصی انٹیریئرز کی روایت کو جاری رکھے گا جو فلیکس جیٹ کے حال ہی میں جاری ہونے والے ریڈ لیبل بیڑے کے تھے۔ فلیکس جیٹ توقع رکھتا ہے کہ کئی صارفین، اس کے جدید گلوبل ایکسس پروگرام کے ذریعے، دیگر بڑی گنجائش کے فلیکس جیٹ طیارے کے ساتھ اے ایس 2 کو استعمال کریں گے، اور سفری شیڈول کی بڑھتی ہوئی خصوصی طلب کو پورا کرنے کے لیے اے ایس2 کا فائدہ اٹھائیں گے، جیسا کہ ایک ہی دن میں بین البراعظمی سفر کے لیے روانگی اور واپسی۔

ایریون چیئرمین رابرٹ باس نے کہا کہ “کین رکی، اور ان کی زیر نگرانی تمام ڈائریکشنل ایوی ایشن ادارے، صنعتی رہنما اور جدت طراز کی حیثیت سے خود کو بار بار اور بارہا ثابت کر چکے ہیں۔ ہم کارکردگی اور کاروباری ہوا بازی کو انقلابی جہت دینے کا مشترکہ جذبہ رکھتے ہیں۔ یہ بلاشبہ ہمارے اداروں کے درمیان ایک زبردست تعلقات کا آغاز ہے۔ وژن اور ایریون پر اظہار اعتماد پر کین کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔”

ایریون کارپوریشن کے بارے میں
رینو، نیواڈا کی ایریون کارپوریشن 2002ء میں تشکیل دی گئی تھی تاکہ عملی اور موثر سپر سونک پرواز کے نئے دور کو متعارف کروایا جائے۔ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد ایریون نے ناسا اور دیگر معروف ہوابازی اداروں کے تعاون سے پروں کی جدید ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا۔ اس تحقیق میں سپر سونک قدرتی لامینار فلو کے شعبے میں انقلابی کام شامل ہے جو ادارے کے اے ایس 2 بزنس جیٹ کو ممکن بنانے والی کلیدی ٹیکنالوجی ہے۔ 2014ء میں ایریون نے ایریون اے ایس2 ماک 1.5 سپر سونک طیارے کی تیاری کے لیے ایئربس گروپ کے ساتھ تعاون کا آغاز کیا۔ 2021ء میں طے شدہ پہلی پرواز اور 2023ء میں سروس میں داخلے کے لیے انجینئرنگ جاری ہے۔ مزید معلومات www.aerionsupersonic.com پر حاصل کی جا سکتی ہے۔

فلیکس جیٹ کے بارے میں
فلیکس جیٹ ایل ایل سی جزوی جیٹ ملکیت مارکیٹ میں پہلی بار 1995ء میں داخل ہوا اور مئی 2015ء میں 20 ویں سالگرہ منائی۔ فلیکس جیٹ جزوی جیٹ ملکیت اور کرائے پر لینے کی سہولت پیش کرتا ہے۔ فلیکس جیٹ کا جزوی ہوائی جہاز پروگرام دنیا کا پہلا منصوبہ ہے جس نے ایئر چارٹر سیفٹی فاؤنڈیشن کا انڈسٹری آڈٹ اسٹینڈرڈ حاصل کیا، اور فلیکس جیٹ پہلی اور واحد کمپنی ہے جسے 16 واں ایف اے اے ڈائمنڈ ایوارڈ فار ایکسی لینس ملا ہے۔

فلیکس جیٹ کا جزوی پروگرام کاروباری ہوائی جہازوں کی خصوصی اقسام پیش کرتا ہے – جس میں جزوی جیٹ صنعت کے نئے ترین سے لے کر اندازاً چھ سال تک کی اوسط عمر رکھنے والے طیارے–ایل ایکس آئی کیبن کلیکشن بھی شامل ہیں جو لیئرجیٹ 75، چیلنجر 350، ایمبریئر لیگسی 450، گلوبل ایکسپریس اور گلف اسٹریم جی 450، جی 500 اور جی 650 بزنس جیٹس پر مشتمل ہے۔ مزید برآں، مجموعی جیٹ کلیکشن میں ایمبریئر فینوم 300، چیلنجر 300 اور چیلنجر 605 شامل ہیں۔ فلیکس جیٹ کمپنیوں کے ڈائریکشنل ایوی ایشن خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ جدید منصوبوں اور لچک دار پیشکشوں کے بارے میں جاننے کے لیے www.flexjet.com ملاحظہ کیجیے یا ہمیں ٹوئٹر پر فالو کیجیے@Flexjet۔

Latest from Blog