میگاپورٹ الاسٹک انٹرکنکشن فیبرک کے ذریعے صارفی تجربے کو بڑھانے کے لیے میگاپورٹ کی اکامائی کے ساتھ شراکت داری

میگاپورٹ کا اعزاز یافتہ پلیٹ فارم اکامائی کے سی ڈیاین پلیٹ فارم کے ساتھ براہ راست رابطوں کو ممکن بناتا ہے

برسبین، آسٹریلیا اور سان فرانسسکو، 23 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– سافٹ ویئرڈیفائنڈنیٹ ورکنگ (ایس ڈی این) کی بنیاد پر الاسٹک کنکشن میں رہنما عالمی ادارے میگاپورٹ نے آج اعلان کیا ہے کہ اکامائی میگاپورٹ کی تمام عالمی مارکیٹوں میں اپنے انٹیلی جنٹ پلیٹ فارم (ر) کو میگاپورٹ کے الاسٹک فیبرک کے ساتھ منسلک کر رہا ہے تاکہ کونٹینٹ ڈلیوری نیٹ ورک (سی ڈیاین) سروسز کو میگاپورٹ صارفین میں تقسیم کر سکے۔

میگا پورٹ لوگو

http://photos.prnewswire.com/prnvar/20160222/336163
http://photos.prnasia.com/prnvar/20150203/8521500675LOGO

اکامائی کے انٹیلی جنٹ پلیٹ فارم (ر) کے سوار ہونے سے میگاپورٹ صارفین کے لیے آسان بنائے گا کہ وہ کسی بھی ایسی مارکیٹ میں جہاں میگاپورٹ موجود ہے اکامائی کے سی ڈیاین پلیٹ فارم سے براہ راست کنکشنز مکمل کر سکے۔ اکامائی کے ساتھ براہ راست کنکشن کے ذریعے ٹریفک کو مقام یانا کلیدی مواد تک تیز اور قابل بھروسہ رسائی کو ممکن بناتا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسرمیگاپورٹ ڈینورمیڈکس نے کہاکہ “میگاپورٹ کے نظام میں اکامائی کا اضافہ ہمارے عالمی اثرات کی بہترین نقشہ کشی کرتا ہے۔ میگاپورٹ کے صارفین کو کلیدی مارکیٹوں میں مقامی ٹریفک تک رسائی کی صلاحیت دینا بہتر کارکردگی کو یقینی بناتا اور مواد کی فراہمی کے لیے ضروری سامان کو محدود کرنے کی صلاحیت کو موثر بناتا ہے۔”

ڈینورمیڈکس، سی ای او، میگاپورٹ

کرسچن کوفمین، سینئر ڈائریکٹر نیٹ ورک سروسزاکامائی ٹیکنالوجیز نے کہاکہ “اکامائی انٹیلی جنٹ پلیٹ فارم پہلے ہی 1,400 سے زیادہ نیٹ ورکس پر نافذ ہو چکا ہے۔ میگاپورٹ کے ساتھ ہمارا عالمی معاہدہ انٹرکنکٹ ہونے کے مزيد مواقع دیتا ہے اور مشہور ویب مواد کو اختتامی صارفین کے قریب لاتا ہے۔ اس کے لیے ہم بینڈوڈتھ اخراجات کو کم کرنے کو ہدف بنا رہے ہیں جبکہ نیابھر میں زیادہ افراد کے ویب تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اداروں کے ساتھ اشتراک کر رہے ہیں۔”

میگاپورٹ آسٹریلیا،نیوزیلینڈ، سنگاپور، ہانگ کانگ اور امریکاکی تیرہ مارکیٹوں میں 54 ڈیٹاسینٹرز چلاتا ہے اور اس وقت شمالی امریکا اور یورپ کی کلیدی مارکیٹوں میں اضافی ڈیٹاسینٹرز کی موجودگی سے توسیع پا رہا ہے جن میںٹورنٹو، لندن، ڈبلن، ایمسٹرڈیم اور اسٹاک ہوم شامل ہیں۔

میگاپورٹ کے ایس ڈی این بنیاد پر انٹرکنکشن فیبرک اور شمالی امریکی مارکیٹوں میں مسلسل توسیع کے بارے میں جاننے کے لیے  ملاحظہ کیجیےhttps://megaport.com۔

مددگار وسائل

میگاپورٹ کے بارے میں

میگاپورٹ الاسٹک انٹرکنکشن میں عالمی رہنما اور بانی ادارہ ہے۔ 2013ء میں بیون سلیٹری کی جانب سے قائم ہونے والا میگاپورٹ دنیا کا پہلا ایس ڈی این بنیادوں پر قائم غیر جانبدار الاسٹک فیبرک بنا چکا ہے جو اداروں، نیٹورکس اور خدمات کو باہم منسلک کرنے کا طریقہ تبدیل کر رہا ہے۔ باہم منسلکین کی بڑھتی ہوئی طلب اور بینڈوڈتھ حصول کے طریقوں کی تبدیلی کی ضرورت نے میگاپورٹ کو دنیا بھر میں نئی مارکیٹوں میں دھکیلا جس میں 2016ء کے آخر تک امریکی مارکیٹ میں مکمل تکمیل شامل ہے۔میگاپورٹ بڑے عالمیکیریئر نیٹورکس بنانے کی جامع معلومات رکھنے والی انتہائی تجربہ کار ٹیم نے بنایا۔ میگاپورٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.megaport.com۔

لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150203/8521500675LOGO
تصویر- http://photos.prnewswire.com/prnh/20160222/336163

Latest from Blog