گوڈیڈی ایشیا بھر کی 11 مارکیٹوں میں آغاز کے ساتھ عالمی توسیع جاری رکھتا ہوا

چھوٹے اور درمیانے درجے کے ادارے ایشیا میں 97 فیصد کاروبار رکھتے ہیں، جہاں ادارہ مقامی مصنوعات اور سپورٹ فراہم کرے گا

ہانگکانگ، 29 فروری/پی آرنیوزوائر– چھوٹے کاروباروں سے وابستہ دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی فراہم کنندہ گوڈیڈی انکارپوریٹڈ (اینوائیایسای: GDDY) نے آج 11 ایشیائی مارکیٹوں میں اجرا کیا ہے، جس کے ذریعے وہ خطے کے لاکھوں چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں (ایس ایم ایز) کے لیے اپنا کلاؤڈ-بیسڈ مصنوعات اور ماہرانہ کسٹمر کیئر کا مجموعہ لا رہا ہے۔

11 نئی مارکیٹوں میں آغاز کے ساتھ گوڈیڈی اب ایشیا بھر کی 14 مارکیٹوں میں کل 10 زبانوں میں دستیاب ہے جن میں شامل ہیں: ہانگکانگ (انگریزی اور روایتی چینی)، انڈونیشیا، جاپان، ملائیشیا (انگریزی اور ملائی)، فلپائن (انگریزی اور فلپینو)، سنگاپور (انگریزی اور سادہ چینی)، جنوبی کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ اور ویت نام۔

گوڈیڈی سی ای اوبلیک ارونگ کہتے ہیں کہ “ایشیا دنیا کی سب سے بڑی، متحرک ترین چھوٹے کاروباروں کی  برادری کا مسکن ہے۔ خطے میں انٹرنیٹ کی نمو اور اسمارٹ فون قبولیت میں تیزی سے اضافے کے ساتھ یہ اہم ہے کہ یہ کاروباری ادارے مضبوط ڈجیٹل شناخت قائم کریں جو انہیں اپنے اہداف حاصل کرنے اور آن لائن مسابقت میں مدد دے۔ گوڈیڈی مصنوعات و خدمات فراہم کرنے سے وابستہ ہے جو ایشیا کے کاروباری منتظمین کو اپنے منصوبوں کا آسان آغاز، پراعتماد نمو اور کامیابی سے چلانا ممکن بنائیں گی۔”

چھوٹے اور درمیانے درجے کے ادارے ایشیا میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ ایس ایم ایزاے پی ای سی معیشتوں میں کل اداروں کا 97 فیصد ہیں اور آدھی سے زیادہ افرادی قوت انہی کے پاس ملازم ہے1۔ اسی دوران ایشیا میں زیادہ سے زیادہ افراد انٹرنیٹ اور کنیکٹ شدہ ڈیوائسز استعمال کر رہے ہیں تاکہ معلومات سے آگاہ رہیں اور خریداری کریں۔ ہانگ کانگ میں 72 فیصد افراد روزانہ انٹرنیٹ تک رسائی رکھتے ہیں اور 74 فیصد اسمارٹ فون کے حامل ہیں2؛ سنگاپور میں 81 فیصد انٹرنیٹ تک رسائی اور 88 فیصد اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں3۔ مجموعی طور پر ایشیا میں انٹرنیٹ کی نمو 2000ء سے 2015ء کے دوران 1,319 فیصد ہوئی ہے4۔

چھوٹے کاروباروں کے لیے آن لائن موجودگی تخلیق کرنے کا اثر بہت زیادہ ہو سکتا ہے۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور میں 1,000 بہت چھوٹے کاروباروں پر ایک ریڈشفٹ ریسرچ سروے، جس نے ان منصوبوں کے لیے ویب سائٹس بنائیں، پایا کہ 45 فیصد اداروں کو 25 فیصد یا زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا۔

مقامی، بامقصد مصنوعات

گوڈیڈی مقامی زبان اور کرنسی میں کلاؤڈ-بیسڈ مصنوعات کا مکمل مجموعہ پیش کرتا ہے تاکہ کاروباروں کو بہترین ڈومین نام پانے، خوبصورت ویبسائٹ تخلیق کرنے، نئے صارفین پانے اور کاروباری بارآوری کو بہتری بنانے میں مدد دے۔ خصوصی مصنوعاتی جھلکیاں یہ ہیں:

  • ڈومینز: 62 ملین سے زیادہ ڈومینز کا انتظام کرنے والے دنیا کے سب سے ڈومین رجسٹرار کی حیثیت سے گوڈیڈی ایشیا کی ہر نئی مارکیٹ میں سب سے بڑا ٹاپ لیول ڈومین (ٹی ایل ڈی) ذخیرہ پیش کرتا ہے۔ گوڈیڈیکے جامع ذخیرے میں ایشیائی ملکوں کے لیے ملک مخصوص ڈومینز شامل ہیں (مثال کے طور پر سنگاپور کے لیے .sg اور تائیوان کے لیے .tw)۔
    • گوڈیڈی اب چین کے لیے .cnپیش کرتا ہے تاکہ چین اور پڑوسی مارکیٹوں کے درمیان بین السرحدی تجارت کو سہولت دینے میں مدد دے۔
    • گوڈیڈی ایک بعد از مارکیٹ پلیٹ فارم بھی پیش کرتا ہے جہاں صارفین ڈومین نام خرید اور فروخت کر سکیں۔
  • ویب سائٹ ہوسٹنگ: گوڈیڈی دنیا بھر میں 55,000سے زائد سرورز پر 10 ملین سے زیادہ ویب سائٹیں ہوسٹ رکھتا ہے اور اس کی توجہ تیز، بھروسہ مند اور آسان استعمال کی ویبہوسٹنگ فراہم کرنے پر سختی سے مرکوز ہیں۔
    • ادارہ مختلف آپشنز پیش کرتا ہے، جیسا کہ مینیجڈورڈپریس ہوسٹنگ جوایسے صارفین کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے جو کارکردگی اور آگے بڑھنے کی صلاحیت چاہتے ہیں۔ صارفین کے لیے تمام تکنیکی ہوسٹنگ پہلومنظم کیے جاتے ہیں بشمول ہوسٹنگ، سافٹ ویئراپڈیٹس، نیٹ ورک سیکورٹی اور روزانہ بیک اپس۔
  • اپنی ویب سائٹ بنائیں: گوڈیڈی کی موجودہ مصنوعاتی پیشکشیں صارفین کو آن لائن آنے، تلاش ہونے اور جمنے اور فوری طور پر اور ہموار انداز میں کاروبار کو دوڑانے کے قابل بناتی ہیں۔
    • گوڈیڈی ویب سائٹ بلڈرمکمل خصوصیات کی ایک ویب سائٹ بنانے کے لیے خود استعمال کرنے کے قابل ڈیزائن ٹول پیش کرتا ہے۔ ویب سائٹ بلڈرصارفین کو سینکڑوں ایسے ڈیزائنز دیتا ہے جن کا انتخاب کرکے من پسند تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں، جو سوشل میڈیا کو شامل کر سکتے ہیں اور فوری اور آسان تبدیلیوں کی سہولت بھی دیتے ہیں۔
  • بزنس ایپلیکیشنز: گوڈیڈی کے پیداواری ٹولزکا مجموعہ کاروباری اداروں کے لیے کاروبار کرنا آسان تر بناتا ہے –انہیں بننے اور آگے بڑھنے کے لیے ہموار بنانے میں مدد دے رہا ہے۔ گوڈیڈی صارفین کو پیشہ ورانہ ای میل دیتا ہے جو ان کے ڈومین ناموں اور پیداواری حلوں سے منسلک ہے، ان کے لیے زیادہ موثر انداز میں رابطہ کاری اور تعاون ممکن بناتی ہے۔

ذاتی کسٹمر کیئر تک براہ راست رسائی

کسٹمر کیئر ماہرین کی ایک وقف ٹیم جو چھوٹے کاروباروں کی ضرورت کو سمجھتی ہے گوڈیڈی کی مصنوعات کی تکمیل کرتی ہے۔ گوڈیڈی مقامی زبان میں کسٹمر کیئر اور ہر نئی ایشیائی مارکیٹ میں ایک براہ راست فون نمبر پیش کرتا ہے، جو صارفین کو اپنی ڈیجیٹل موجودگی تخلیق کرنے کے دوران ذاتی مدد حاصل کرنا ممکن بناتی ہے۔

گوڈیڈی کی بین الاقوامی نمو

گوڈیڈی دنیا بھر میں موجود چھوٹے کاروباری اداروں کو مستحکم آن لائن موجودگی حاصل کرنے میں مدد کے ذریعے اپنی بین الاقوامی کوششوں کو تیز تر کر رہا ہے۔ ایشیا میں آج ہونے والے اجرا کے بعد گوڈیڈی اب چھوٹے کاروباروں کو53 مارکیٹوں میں مدد دے رہا ہے، جو 26 زبانوں اور 44 کرنسیوں میں سپورٹ دے رہے ہیں۔ گوڈیڈی 4 ملین سے زیادہ بین الاقوامی صارفین رکھتا ہے۔

گوڈیڈی کے بارے میں

گوڈیڈی کا ہدف عالمی معیشت کو بڑےپیمانے پر چھوٹے کاروباری اداروں کی جانب منتقل کرنا ہے جس کے لیے وہ لوگوں کے لیے آسان آغاز، پراعتماد ترقی اور اپنے منصوبوں کو کامیابی سے چلانے کے لیے اختیار دے رہا ہے۔ دنیا بھر میں 14 ملین صارفین اور اپنے زیر انتظام62 ملین ڈومین ناموں کے ساتھ گوڈیڈی چھوٹے کاروباری مالکان کو ایسے ذرائع دیتا ہے کہ وہ اپنے خیال کو نام دیں، خوبی سےآن لائن موجودگی رکھیں، صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائیں اور اپنے کاروبار کو سنبھالیں۔ ادارے کے بارے میں جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.GoDaddy.com۔

ذرائع:

1: ایشیا پیسفک اکنامک کارپویشن
2،3: گوگل کنزیومر بیرومیٹر
4: انٹرنیٹ ورلڈاسٹیٹس

Latest from Blog