ڈجیٹل مرین سلوشنز جیپیسن کا مرین ڈویژن حاصل کرے گا

اوسلو، ناروے، 16 مارچ 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

ڈجیٹل مرین سلوشنز نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے جیپیسن کے مرین ڈویژن کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، جو انضباطی منظوری سے مشروط ہے۔

معاہدے کی شرائط کے تحت سابق جیپیسن مرین اپنے وسائل کے ساتھ ایک علیحدہ ادارے کے طور پر کام کرے گا اور سی-میپ برانڈ نام کے تحت تجارت کرے گا۔ جیپیسن بدستور بوئنگ کمپنی کا حصہ رہے گا۔

ڈجیٹل مرین سلوشنز آلٹور 2003ء فنڈ کی ملکیت ہے، جو نارڈک مقیم آلٹور خاندان کے نجی ایکوئٹی فنڈز کا حصہ ہیں۔ یہ تزویراتی حصول بحری صنعت میں آلٹور کے تجربے کو سہارا دیتا ہے، جہاں وہ پہلے ہی ناویکو کے بحری برانڈز میں اکثریت کا مالک ہے۔ ڈجیٹل مرین سلوشنز یقینی بنائے گا کہ ناویکو اور دیگر تیسرے فرق کی برقی مصنوعات کو بدسور سی-میپ کے پورٹ فولیو تک رسائی حاصل رہے، تفریحی اور کمرشل بحری دونوں مقاصد کے لیے۔ وقت کے ساتھ ڈجیٹل مرین بحری نقشوں، ڈجیٹل مواد اور خدمات کے حل بنا کر سی-میپ کی صلاحیتوں اور فروخت کو بڑھائے گا۔

خریدار کے مستقبل کے چیئرمین لیف اوٹوسن نے کہا کہ “جیپیسن مرین برقی نقشہ سازی اور تفریحی و کمرشل بحری مقاصد کے لیے اضافی خدمات کے اہم اداروں میں سے ایک ہے۔ ہماری نظریں تازہ جدتیں تخلیق کرنے کے لیے جیپیسن مرین کی ٹیم پر اور مستقبل میں کاروبار کو بڑھانے کے لیے جیپیسن مرین کے موجودہ صارفین کے ساتھ کام جاری رکھنے پر مرکوز ہیں۔”

جیپیسن مرین میں لائف مرین پورٹ فولیو کے ڈائریکٹر جیمز ڈیٹر نے کہا کہ “یہ بحری برقیات کی صنعت، جیپیسن مرین کے عملے اور صارفین کے لیے ایک اچھی خبر ہے، کیونکہ سی-میپ کی انتہائی معیاری مصنوعات و خدمات بدستور پیش ہوتی رہیں گی اور یں مارکیٹ میں تنوع برقرار رہے گا۔”

“ہمارا ماننا ہے کہ ڈجیٹل مرین سلوشنز کے نظریے اور اقدار کے ساتھ ہم اپنے پورٹ فولیو کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں اور اپنے صارفین کو بہتر خدمات دے سکتے ہیں۔” جیپیسن مرین میں وویاژ سلوشنز کے ڈائریکٹر ایجل آرستاد نے کہا۔

انضباطی منظوری سے مشروط یہ مالی سودہ ممکنہ طور پر 2016ء کی دوسری سہ ماہی کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا۔

جیپیسن مرین کے بارے میں مزید معلومات کے لیے c-map.jeppesen.com اور ww1.jeppesen.com/marine دیکھیں۔

Latest from Blog