مرک کا سی آر آئی ایس پی آر ایپی جینیٹک ایکٹیویٹر دی سائنٹسٹ کی سرفہرست 10 ایجادات میں شامل

  • اعزاز انسانی صحت پر ممکنہ اثرات کو تسلیم کرتا ہے
  • جدید ٹول حیاتی سائنس کی برادری کو جین تاثر کے جدید انضباطی پہلوؤں کو تلاش کرنے کے قابل بناتا ہے
  • ہدف پر برتولیدی مہارت اور نقل کے احکام دونوں کے لیے تیار کرنے کے قابل

ڈارمسڈاٹ، جرمنی، 29 مارچ 2016ء/پی آرنیوزوائر/– معروف سائنس و ٹیکنالوجی کمپنی مرک نے آج اعلان کیا ہے کہ دی سائنٹسٹ میگزین نے ادارے کے سی آر آئی ایس پی آر ایپی جینیٹک ایکٹیویٹر کو 2015ء کے لیے اپنی سرفہرست 10 ایجادات میں نامزد کیا ہے۔

تصویر –http://photos.prnewswire.com/prnh/20160325/348074

سی آر آئی ایس پی آر ایپی جینیٹک ایکٹیویٹرگزشہ سال سگما-آلڈرچ کے حصول کے بعد مرک کے حیاتی سائنس کے کاروبار کی کلیدی مصنوعات ہے۔

مرک کے حیاتی سائنسز کے کاروبارکے سی ای او ادت بٹرا نے کہا کہ “حیاتی سائنس پر تحقیق کرنے والی برادری کے پاس جسم کے اندر ہی جین تاثر کو متحرک کرنے کے لیے ایک موثر طریقے کی کمی تھی۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم اپنی تحقیقی برادری کے لیے انتہائی خاص، جدید ٹول لائے ہیں جو ہدف پر برتولیدی مہارت اور نقل کے احکام دونوں کے لیے ہے۔”

سالانہ ٹاپ10 انوویشنز مقابلہ سائنٹسٹ کے دسمبر 2015ء شمارے کے ایک مضمون کےمطابق “جدید ترین حیاتی سائنسز کی مصنوعات کو تسلیم کرتا ہے جو تجربہ گاہوں اور شفاخانوں میں گونج پیدا کریں”، یہ جریدہ 10 ایجادات کی فہرست میں سی آر آئی ایس پی آر ایپی جینیٹک ایکٹیویٹر کو چھٹا نمبر دیتا ہے جو سائنس اور طب پر بڑا اثر ڈال سکتا ہے۔

یہ اعزاز ایکٹیویٹر کے انسانی صحت پر ممکنہ اثرات کو تسلیم کرتا ہے، جو ڈرگ اسکریننگ، جین تھراپی اور مرض کی نگرانی کے لیے نئے پلیٹ فارم ممکن بنا رہا ہے۔

نظام حیاتی سائنس کی برادری کے لیے دلچسپی کی جین کے قریبی اور دور کے مقام کی جینیاتی برتولیدی تبدیلی کے ذریعے جین تاثر کے جدید انضباطی پہلوؤں کو تلاش کرنا ممکن بناتا ہے۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ ہے۔ تقریباً 40,000ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کےلیے کام کرتے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتے ہیں – حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اوربافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2015ء میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یوروز کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ مرک، ڈارمسڈاٹ، جرمنی مرک کے نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ای ایم ڈی ملی پور اور ای ایم ڈی پرفارمنس مٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔

مرک کے تمام خبری اعلامیے مرک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوتے ہی ای میل کے ذریعے ایک ہی وقت میں تقسیم کیے جا تے ہیں۔ آن لائن رجسٹر ہونے، اپنی سروس کے انتخاب یا ختم کرنے کے لیے www.merckgroup.com/subscribeپر جائیں۔

Latest from Blog