کاپیلا ہوٹل گروپ ایشیا شنگھائی میں تاریخی “شیکومین” امتیازی مقام کا انتظام کرے گا

کاپیلا شنگھائی، جیان یی لی، شنگھائی کے سوہوئی ضلع میں ثقافتی حفاظت کے علاقے کے اندر “شیکومین” املاک کا آخری بچ جانے والا مجموعے میں ایک مکمل-حویلی شہری ریزورٹ ہے

سنگاپور، 19 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر– شنگھائی ہینگ فو انوسٹمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے کاپیلا ہوٹل گروپ ایشیا کو کاپیلا شنگھائی، جیان یی لی کا مینیجر مقرر کردیا ہے، جو مارچ 2017ء میں کھلے گا۔ سوہوئی ضلع کے ہینگ فو تاریخی و ثقافتی محفوظ علاقے میں قائم کاپیلا شنگھائی، جیان یی لی شہر کا واحد مکمل-حویلی شہری ریزورٹ ہوگا جو تاریخی “شیکومین” (سنگی مال خانہ درواز) املاک کے بچ جانے والے مجموعے میں آخری ہے، جو 1930ء کے شنگھائی کی نمایاں علامت تھی۔ کاپیلا ریزیڈینسز شنگھائی، جو انہی املاک کے اندر واقع ہے، 2017ء کے اوائل میں کھولی جائیں گی۔

Capella Shanghai Jian Ye Li – Heritage Shikumen Lane.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160412/8521602356-a

دراصل 1930ء کی دہائی میں فرانسیسی ریئل اسٹیٹ کمپنی فونسے اے اموبیلیرے دی چینے کی جانب سے بنائی گئی جیان یی لی املاک انتہائی پرتعیش کاپیلا شنگھائی، کاپیلا ریزیڈنسز اور دی گیلری پر مشتمل ہیں، جن میں موخر الذکر طرز زندگی کے برانڈز کا ایک خوردہ مقام ہے۔ مالدار گاہکوں کے لیے حساس انداز میں بحال کی گئی یہ “شیکومین” عمارتیں شنگھائی کے روایتی اور مغربی انداز تعمیر کا ملاپ ہیں جو 1860ء کی دہائی میں پہلی بار منظر عام پر آیا تھا۔ شنگھائی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ترقی کی وجہ سے اصل “شیکومین” گھر اب چمکتی دمکتی بلند عمارات اور جدید طرز تعمیر کے مقابلے میں کمیاب ہیں۔ جیان یی لی املاک شنگھائی کے رہائشی ورثے کی علامت ہوں گے جہاں پیرس کے رکھ رکھاؤ کے ساتھ چینی آنگن والے گھر پیش ہیں۔

جناب چو جنگ سونگ، جنرل مینیجر شنگھائی ہینگ فو انوسٹمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، نے کہا کہ “ایک دہائی سے کاپیلا ہوٹل گروپ ایشیا عالمی مہمان نوازی کی علامات بننے والے مقامات کی تعمیر اور ثقافتی قدر و اہمیت کے ساتھ تاریخی طرز تعمیر کی حفاظت سے وابستہ ہے۔ سوفانگ گروپ اور کاپیلا ہوٹل گروپ ایشیا کے درمیان یہ تعاون ہم خیال شراکت داری کا اتحاد ہے۔ فریقین کو ایک دوسرے کی خوبیوں کا فائدہ اٹھانا چاہیے اور جیان یی لی کے انوکھے تعمیراتی ڈھانچوں کے گمشدہ تاریخی و ثقافتی ورثے پر آگے بڑھنا چاہیے۔ یہ ہمارا مشترکہ ہدف ہے کہ جیی یی لی کو ایک متحرک اور دلکش امتیازی نشان میں تبدیل کریں جو شنگھائی کے خوبصورت تاریخی طرز تعمیر کے حفاظتی استعمال کی علامت ہو۔”

کاپیلہ ہوٹل گروپ کے چیئرمین اور سی ای او جناب ہورسٹ شولز نے کہا کہ “کاپیلا ہوٹل گروپ بچ جانے والی آخری شنگھائی “شیکومین” املاک اور شنگھائی کے ثقافتی ورثے کے اہم حصے کے رکھوالے کے طور پر تقرری پر بہت فخر محسوس کرتا ہے۔ جدید داخلی شہر کے ساتھ ماضی کے دلفریب ورثے کی پہلو بہ پہلو موجودگی کاپیلا شنگھائی کو انوکھا بناتی ہے۔ ہم اپنے کاپیلا خدمات کے فلسفے سے بہرہ مند ہوں گے اور انتہائی پرتعیش رہائش کے شعبے میں اپنے تجربے کا فائدہ اٹھائیں گے تاکہ شنگھائی کے لیے مہمان نوازی کی نئی علامت تخلیق کر سکیں۔”

Capella Shanghai Jian Ye Li – Guest drop off courtyard.

کاپیلا شنگھائی، جیان یی لی ورثہ جاتی حفاظت کی املاک کے اندر واقع ہے۔ 55 حویلیوں کے ساتھ یہ شنگھائی کا واحد مکمل-حویلی شہری ریزورٹ ہے جسے افسانوی کاپیلا لائبریری، اعزاز یافتہ اوریگا اسپا، ایک فرانسیسی ریستوراں اور قریبی تقریباتی مقامات مکمل کرتے ہیں۔ 2017ء میں کاپیلا ریزیڈنسز انتہائی پرتعیش رہائش کی تلاش میں سرگرداں صاحب گاہکوں کے لیے 40 رہائشوں کے ساتھ مکمل طور پر فعال ہوجائے گا۔ دی گیلری، جو جیان یی لی املاک کا رخ ہوگی، خوردہ طرز زندگی کے برانڈز کا مجموعہ ہے۔

کاپیلا شنگھائی، جیان یی لی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے: joleena.seah@capellahotelgroup.com

شنگھائی ہینگ فو انوسٹمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں

شنگھائی سوفانگ گروپ کا قائم کردہ اور اسی کے سرمائے سے چلنے والا ایک پیشہ ورانہ ادارہ جو تاریخی مقامات کی حفاظت، تبدیلی اور ترقی کے ساتھ ساتھ تاریخی عمارات بشمول باغیچہ حویلی اور گلی کوچوں میں بحال کیے گئے نئے مقامات میں مہارت رکھتا ہے۔ یہ تاریخی برادریوں کی حفاظت اور تبدیلی کے ساتھ ساتھ باغیچہ گھروں اور گلیوں کے گھروں کی حفاظتی تعمیر میں مہارت رکھتا ہے۔ ہینگ فو ڈیولپمنٹ ثقافتی وسائل حاصل کرنے اور قیمتی تاریخی برادریوں کو حفاظت فراہم کرنے کا مقصد رکھتا ہے۔ ادارہ مستقل کوششوں اور نشاۃ ثانیہ کی خیر خواہی کے ذریعے تاریخی طرز تعمیر کی حفاظت اور تیاری دونوں سے وابستہ ہے تاکہ انہیں ہمیشہ کی قوت حیات کا مستحق بنائے۔ صرف سخت محنت سے حاصل کردہ اور ثقافتی تلاش ہی تعمیر اور ثقافت کے درمیان غیر معمولی ملاپ کو ممکن بنا سکتی ہے۔

کاپیلا ہوٹل گروپ کے بارے میں:

اٹلانٹا، جارجیا میں صدر دفاتر اور ایشیا اور یورپ میں دفاتر کے ساتھ کاپیلا ہوٹل گروپ کام کے چار واضح نمونوں میں عالمی سطح پر مہمان نوازی انتظامات کی خدمات فراہم کرتا ہے: کاپیلا ہوٹلز اینڈ ریزورٹس، ایک انتہائی پرتعیش ہوٹل، ریزورٹ اور رہائش کا تصور جو سب سے زیادہ ادراک رکھنے والے مسافروں کے لیے تیار کیے گئے ہیں اور ڈوسلڈورف، سنگاپور، استاپا اور سینٹ لوشیا جیسے مقامات پر ذاتی توجہ پیش کررہے ہیں جبکہ اورلینڈو، بنکاک، ٹوڈوس سانتوس، شنگھائی اور بالی میں ہوٹلوں کے قیام کا منصوبہ ہے۔

سولس ہوٹل اینڈ ریزورٹس دنیا بھر کا آرام، متاثر کن کھانوں، عالمی معیار کے حمام کے عالمی رنگوں کے خواہشمند مسافروں اور ملاقاتوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے لیے ریزورٹس، ہوٹلز اور رہائش گاہوں کا خصوصی مجموعہ ہے جو ڈونیگال، آئرلینڈ، سوچی، روس اور نانجنگ، چین میں موجود ہیں اور بالی، اٹلانٹا اور اورلینڈو میں ہوٹل بنانے کی منصوبہ بندی رکھتا ہے۔

انڈیپنڈنٹ ہوٹلز اینڈ ریزورٹس وہ انوکھے املاک ہیں جو کاپیلا ہوٹل گروپ کے انتظامی جذبے اور خدمات کی ثقافت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ نیوزی لینڈ، بالی، روس اور امریکا میں موجودگی کے ساتھ میکسیکو، چین اور یورپ میں ہوٹلوں کے قیام کا منصوبہ ہے۔

اوریگا ایک عالمی معیار کا صحت و بہبود کا حمام خانہ تصور ہے جو چاند کے چکروں سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔ ہر اوریگا علاج ان مختلف چکروں کے اثرات کو دھیان میں رکھ کر احتیاط سے تیار کیا گیا ہے جو ہماری جسمانی اور جذباتی بہبود پر اثر ڈالتا ہے۔

مزید جانیں www.capellahotelgroup.com۔

ذرائع ابلاغ رابطہ:
کاپیلا ہوٹل گروپ ایشیا
جولینا سیاہ
ڈائریکٹر، مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشنز
ای میل: joleena.seah@capellahotelgroup.com
ٹیلی فون: 9835 6887 65+

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160412/8521602356-b
http://photos.prnasia.com/prnvar/20160412/8521602356-c

تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160412/8521602356-a
تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160412/8521602356-b
لوگو –http://photos.prnasia.com/prnh/20160412/8521602356-c

Latest from Blog