یونین پے کارڈ کینیڈا سیاحت میں نئی طاقت لاتا ہوا

شنگھائی، چین، 27 مئی 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– یہ 23 مئی کو پایا گیا کہ کینیڈا نے 4,000 سے زیادہ چینی کاروباری سیاحوں پر مشتمل دورہ کرنے والے گروہ کو وصول کیا ہے۔ توقع ہے کہ سیاحوں کا یہ گروہ کم از کم 4 ملین کینیڈین ڈالرز کی طاقت خرید لائے گا۔ ٹورنٹوٹورازم کے مطابق یہ کینیڈا کو ملنے والا سب سے بڑا سیاحتی گروپ ہے۔

کینیڈین ٹورازم کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2015ء میں کینیڈا کی سیاحتی صنعت کی سالانہ آمدنی 90 ارب کینیڈین ڈالرز تک پہنچی، اور سیاحت نے 630,000 ملازمتوں کے براہ راست مواقع پیش کیے۔ حالیہ چند سالوں میں کینیڈا کا دورہ کرنے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے، اور 2015ء میں یہ تعداد 500,000 کے قریب رہی۔

چین اور کینیڈا کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات قریبی ہو چکے ہیں، اس لیے نہ صرف و انفرادی طور پر سیاح کینیڈا جانے کو ترجیح دیتے ہیں، بلکہ زیادہ سے زیادہ چینی ادارے بھی اجلاس اور ٹیم بنانے والی سرگرمیوں کے لیے یہاں کا انتخاب کررہی ہیں۔ یہ بڑے سیاحتی گروہ خریداری کی مضبوط صلاحیت رکھتے ہیں، اور یونین پے کارڈز کے ساتھ ادائیگی کے شوقین ہیں، اور اپنے منزل بننے والے شہروں میں خرچ کرنے کو بہت بڑھا سکتے ہیں۔

ایسے وقت میں جب غیر ملکی تاجروں کی زیادہ تعداد یونین پے کارڈز قبول کر رہی ہے اور یونین پے خصوصی رعایتوں کو زیادہ پیش کررہی ہے، کہیں زیادہ چینی سیاح اپنے ساتھ یونین پے کارڈز بیرون ملک لے جا رہے ہیں اور ان کے اوسط خرچ کا تخمینہ بھی مستقل بڑھا ہے۔

کینیڈین تاجروں کی بڑھتی ہوئی تعداد سیاحوں کی توجہ مبذول کرنے کے لیے اہم ذریعے کے طور پر یونین پے کارڈز قبول کررہی ہے۔ کینیڈا میں چار بڑے بینک اپنے اے ٹی ایمز کو یونین پے کارڈز قبول کرنے کے لیے تیار کردیا ہے، یوں یونین پے کی مقامی اے ٹی ایم قبولیت کوریج 85 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ مزيد برآں، یونین پے کارڈز 70,000 سے زیادہ تاجروں کے پاس قبول کیے جا رہے ہیں؛ اس میں ڈیوٹی فری شاپس، ڈپارٹمنٹ اسٹورز، برانڈچینز اور زیورات کی دکانیں شامل ہیں جہاں سیاح سب سے زیادہ جاتے ہیں۔ ان تاجروں کے پاس کارڈ یافتگان یونین پے کارڈز کے ذریعے باآسانی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

ایک تجربہ کار مقامی گائیڈ محترمہ ہو نے کہا کہ وہ چینی سیاحوں کو یونین پے کارڈز کے ذریعے ادائیگی کی تجویز کرتی ہیں چاہے وہ سیاحتی مقامات ہو یا ڈپارٹمنٹ اسٹورز۔ کیونکہ یونین پے کارڈز کے ذریعے ادائیگی کرنا نہ صرف محفوظ اور نقدی سے زیادہ آسان ہے، بلکہ اس کی کوئی سروس فیس بھی نہیں۔

2014ء سے قابل چینی سیاح کینیڈا میں بارہا داخلے کا ویزا حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ اس ویزا کے ساتھ سیاح کینیڈا میں چھ ماہ سے زیادہ عرصے تک بھی رہ سکتے ہیں، اور پاسپورٹدس (10) سالوں تک کے لیے کارآمد ہو سکتا ہے۔ یہ قدم زیادہ چینی سیاحوں کی توجہ کینیڈا کی جانب مبذول کرانے میں مدد دے سکتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog