ابرجی کی جانب سے بین الاقوامی نیوز لیٹر کا تیسرا شمارہ ملکی بحران کی عکاسی کرتا ہوا

ساؤ پاؤلو، 27 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ابرجی – برازیلین ایسوسی ایشن فار بزنس کمیونی کیشن – نے جولائی میں بی آر پی آر کا تیسرا شمارہ جاری کیا۔ نیوز لیٹر برازیل میں کمیونی کیشنز کے شعبے میں استعمال ہونے والے اچھے کاموں کو ظاہر کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے مکالمے میں ایسوسی ایشن کا منصوبہ ہے۔

شمارہ نمبر 3 دو مضامین رکھتا ہے جو برازیل کی عکاسی کرتے ہیں۔ ایک، پاؤلو نسار، صدر ابرجی اور پروفیسر یو ایس پی (یونیورسٹی آف ساؤ پاؤلو) کا دستخط شدہ ہے، جو ملک میں بحران اور اس پر قابو پانے کے لیے کمیونی کیٹرز کے کردار کے بارے میں بات کرتا ہے۔ سرجی گیاکومو، جی ای میں ڈائریکٹر آف کمیونی کیشنز، ریو اولمپک کھیل 2016ء، اس کی میراث اور تاثیر پر تبصرہ کرتے ہیں۔

ایک مضمون لاٹام پر بات کرتا ہے، ایک برانڈ جسے ٹام اور لان ایئرلائنز ملا کر تخلیق کیا گیا، جن کی کمیونی کیشنز کوششیں بہت وسیع ہیں۔ ووٹورینٹم سیمنٹوس، پیریلی اور وولوو کی مہمات کو بھی اس شمارے میں نمایاں کیا گیا ہے۔ آخر میں نیوز لیٹر گلوبل الائنس فار پی آر کے بورڈ میں نئے رکن کی حیثیت سے ایک برازیلی کی نامزدگی اور ابرجی کی سائراکیوس یونیورسٹی کے ساتھ 10 سالہ شراکت پر تبصرے کرتا ہے۔

ابرجی کے بارے میں
ابرجی برازیلین ایسوسی ایشن فار بزنس کمیونی کیشن کمیونی کیشن اور ریلیشن شپ معلومات اور مشقوں کو بنانے اور تقسیم کرنے کے حوالے سے اہم حوالہ ہے۔ 8 اکتوبر 1967ء کو قائم کیا گیا ابرجی ایک پیشہ ورانہ اور سائنسی غیر برائے منافع ادارہ ہے جس کا اہم مقصد کمپنیوں اور اداروں میں کمیونی کیشن کو بہر بنانا، اور کمیونی کیٹر کے کردار کا احترام پیدا کرنا ہے۔ اس کی سرگرمی کے ستون حمایت، مواد، تعلیم اور کیریئر ہیں۔

ادارہ 500 سے زیادہ اراکین (ادارے اور ماہرین) رکھتا ہے جو کارپوریٹ کمیونی کیشن اور آرگنائزیشنل سرگرمیاں کرتے ہیں، یا وہ اختتام تک بالواسطہ یا بلاواسطہ اس میں حصہ ڈالتے ہیں۔ ابرجی کی سرگرمیاں صرف برازیل کی سرحدوں تک محدود نہیں، کیونکہ یہ امریکا، کینیڈا، برطانیہ، فرانس، اسپین، پرتگال، جرمنی، اٹلی، بھارت، میکسیکو، ارجنٹائن، چلی، کولمبیا اور پیرو جیسے ممالک کے ساتھ تعلقات رکھتا اور منصوبوں کا تبادلہ کرتا ہے، اور یہی اسے برازیلی کاروباری کمیونی کیشنز کا تھنک ٹینک بناتا ہے۔

بی آر پی آر نیوز لیٹر حاصل کرنے کے لیے یہاں رجسٹر ہوں۔

رابطہ معلومات:
ٹاٹو کاربونارو
امور عامہ و بین الاقوامی تعلقات
9090-5727 11 55+
tatocarbonaro@aberje.com.br

Latest from Blog