ابرجی کا بی آر پی آر انٹرنیشنل نیوز لیٹر روبرٹ سیٹوبل سے بات کرتے ہوئے

ساؤ پاؤلو، 29 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ابرجی – ایسوشیو برازیلیئرا ڈی کمیونیکاشو امپریسیرئل [برازیلین ایسوسی ایشن آف کارپویٹ کمیونی کیشنز] نے ستمبر میں بی آر پی آر کا پانچواں شمارہ جاری کردیا۔ نیوز لیٹر بین الاقوامی برادری کے ساتھ مکالمے کے مطابق برازیل میں کمیونی کیشنز کے شعبے میں ہونے والے اچھے کاموں کو ظاہر کرنے کے لیے ادارے کا منصوبہ ہے۔

شمارہ 5 میں پروسپیکٹوا کے مینیجنگ پارٹنر ریکارڈو سینیس کا ایک مضمون ہے جو حالیہ چند سالوں میں برازیل میں استعمال ہونے والی سرکاری پالیسیوں، ان کی اہم جھلکیوں اور مسائل پر بات کرتا ہے۔ ابرجی اور محقق بیٹریز گارسیا، یونیورسٹی آف لیورپول، کے درمیان شراکت داری اس شمارے کا ایک اور مضمون ہے۔ فریقین نے ریو 2016ء اولمپک کھیلوں کے ثقافتی ورثے پر ایک سالہ تحقیق کے لیے قوتیں مجتع کی ہیں، جس میں اسکول آف کمیونی کیشن اینڈ آرٹس یو ایس پی کا تعاون اور برٹش اکیڈمی کی حمایت حاصل ہے۔

ایک مضمون ساؤپاؤلو میں لیڈرکوم کی ایک اور ملاقات کے بارے میں ہے، جس میں روبرٹ سیٹوبل، ایٹاؤ بینک کے صدر، موجود تھے۔ کمیونی کیٹرز کے گروہ کے درمیان گفتگو کی توجہ ان طریق عمل اور پالیسیوں پر تھی جنہوں نے ایٹاؤ کو مستحکم ترین عالمی ساکھ میں سے ایک حاصل کرنے کی جانب رہنمائی دی۔ شفافیت، مستقل مزاجی، تنظیم اور نظم و ضبط اس اجلاس کے مرکزی موضوعات تھے۔

ابرجی کے بارے میں – ابرجی – برازیلین ایسوسی ایشن آف کارپویٹ کمیونی کیشنز، کمیونی کیشن اور ریلیشنز کی معلومات اور مشقوں کی پیداوار و تقسیم کا مرکزی مقامی حوالہ ہے۔ 1967ء کو قائم ہونے والا ابرجی ایک پیشہ ورانہ اور سائنسی غیر برائے منافع ادارہ ہے جس کا اہم مقصد کمپنیوں اور اداروں میں کمیونی کیشن کو بہتر بنانا، اور کمیونی کیٹر کے کردار کا احترام پیدا کرنا ہے۔ اس کی سرگرمی کے ستون حمایت، مواد، تعلیم اور کیریئر ہیں۔

ابرجی کی سرگرمیاں برازیل کی سرحدی حدود سے بھی آگے جاتی ہیں جس میں وہ امریکا، کینیڈا، برطانیہ، فرانس، اسپین، پرتگال، جرمنی، اٹلی، بھارت، میکسیکو، ارجنٹینا، چلی، کولمبیا اور پیرو جیسے ممالک کے ساتھ منصوبوں کا تبادلہ کرتا اور تعلق رکھتا ہے، اور یہی اسے برازیلی کاروباری کمیونی کیشنز کا تھنک ٹینک بنا رہی ہیں۔

بی آر پی آر نیوز لیٹر حاصل کرنے کے لیے یہاں رجسٹر ہوں۔

رابطہ معلومات:

تاتو کاربونارو
امور عامہ اور بین الاقوامی تعلقات
9090 -5727 11 55+
tatocarbonaro@aberje.com.br

Latest from Blog