یونین پے انٹرنیشنل بین السرحدی صارفی خدمت نظام بناتا ہوا

شنگھائی، 29 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– یونین پے انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ کیو یو این آر، کنگ پاور ڈیوٹی فری اور پانچ معروف برانڈ اسٹورز جو سنگاپور ولیرام گروپ کے ماتحت ہیں اس کے بین السرحدی مارکیٹنگ پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔ صارفین موبائل فونز کے ذریعے خصوصی کوپنز حاصل کر سکتے ہیں اور شریک تاجروں کے پاس دستیاب بڑی رعایت کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ پلیٹ فارم اب ہانگ کانگ اور جنوب مشرقی ایشیا میں تقریباً 300 تاجروں کا احاطہ کرتا ہے اور رواں سال امریکا، آسٹریلیا اور جاپان تک توسیع پائے گا، جس کے بعد اس میں لگ بھگ 1,000 شریک اسٹورز شامل ہوں گے۔

یونین پے کے جامع نیٹ ورک کے 160 ممالک اور خطوں تک پھیلنے اور ساتھ ساتھ کارڈ استعمال کے وسیع فوائد توسیع کا سہرا بین السرحدی مارکیٹنگ پلیٹ فارم کی تیزی کو جاتا ہے۔ یونین پے کارڈز صارفین کی متنوع ادائیگی ضروریات کو پورا کرتا ہے، ایئرلائن کی ٹکٹوں سے لے کر ہوٹل بک کرنے، اے ٹی ایمز سے نقدی نکلوانے سے تاجروں کے پاس خرچ کرنے، عوامی ٹرانسپورٹ سے لے کر ٹیکسیاں لینے اور ٹیکس ریفنڈز کے دعوے تک۔ اب ایک مکمل تشکیل شدہ یونین پے بین السرحدی صارفی خدمت نظام موجود ہے۔

اس نظام کو بنانے میں یونین پے انٹرنیشنل اپنی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے عالمی فوائد پروگرامات جاری کرچکا ہے، جس میں رواں سال کے دو شامل ہیں جو”100 ایئرپورٹ ڈیوٹی فری شاپس” اور “50 منتخب سفری مقامات” پیش کرتا ہے۔ 70 سے زيادہ ہوائی اڈوں پر موجود لگ بھگ 100 ڈیوٹی فری شاپس یونین پے کارڈ یافتگان کے لیے 10 فیصد تک رعایت پیش کر رہی ہیں۔ 50 منتخب سفری مقامات میں 300 سے زيادہ تاجر یونین پے کارڈ یافتگان کے لیے 15 فیصد تک رعایت پیش کر رہے ہیں۔ “50 مرکزی کمرشل اضلاع” انعامی پروگرام بھی براہ راست ہونے والا ہے۔

ان تین فوائد پروگراموں کے ساتھ یونین پے انٹرنیشنل کا نیا مارکیٹنگ پلیٹ فارم زیادہ بہتر بین السرحدی صارفی خدمت پیش کرتا ہے۔ کسی بینک کارڈ اسکیم کی جانب سے جاری کردہ دنیا کے پہلے کھلے بین السرحدی مارکیٹنگ پلیٹ فارم کی حیثیت سے یہ مقام کاری، درست مارکیٹنگ اور فوری رعایت کو سمجھتا ہے۔ جولائی میں اجراء کے بعد سے لاکھوں کوپنز ڈاؤنلوڈ کیے جا چکے ہیں اور شریک تاجروں کے پاس یونین پے کارڈز کا لین دین کا حجم تیزی سے بڑھا ہے۔

شریک تاجروں میں اب شامل ہیں: ساسا، پرنس جیولری اینڈ واچ، لکفوک، آئی ایس اے بوتیک، کنگ پاور ڈیوٹی فری اور مائیکل کورس، وکٹوریا سیکریٹس، کیٹ اسپیڈ، ٹومی اور باتھ اینڈ باڈی ورکس کے تمام اسٹورز جو سنگاپور ولیرام گروپ کے ماتحت ادارے ہیں۔

صارفین دو طریقوں سے خصوصی پیشکشوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ پہلے یو پی آئی، بی او سی یا سی ایم بی سی ایپس کے ذریعے کیو آر کوڈ کوپن ڈاؤنلوڈ، یا کوپن حاصل کرنے کے لیے ایئرلائن ٹکٹ یا ہوٹلز بک کرواتے ہوئے سی وائی ٹی ایس، سی ٹرپ، اسپرنگ ایئرلائنز یا کیو یو این آر ایپس کو استعمال کرکے۔ صارفین شریک تاجروں کے پاس کوپن ظاہر کرکے اور یونین پے کے ساتھ ادائیگی کرکے فوری رعایت کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
– See more at: http://asianetpakistan.com/general/284337/%db%8c%d9%88%d9%86%db%8c%d9%86-%d9%be%db%92-%d8%a7%d9%86%d9%b9%d8%b1%d9%86%db%8c%d8%b4%d9%86%d9%84-%d8%a8%db%8c%d9%86-%d8%a7%d9%84%d8%b3%d8%b1%d8%ad%d8%af%db%8c-%d8%b5%d8%a7%d8%b1%d9%81%db%8c-%d8%ae/#sthash.C8IJ2TJL.dpuf

Latest from Blog