کیمبیئم نیٹ ورکس اور ڈیزاسٹر ٹیک لیب نے لیسووس، یونان کے مہاجر کیمپوں میں وائرلیس براڈبینڈ نیٹ ورکس کو سہارا دے دیا

نئی زیادہ گنجائش، زیادہ فاصلے والے آلے اور تربیتی پروگرام مہاجر کیمپوں کے لیے قابل بھروسہ، طویل المیعاد انٹرنیٹ رسائی کو یقینی بناتے ہیں

رولنگ میڈوز، الینوائے، 25 اکتوبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– وائرلیس نیٹ ورکنگ حل فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے کیمبیئم نیٹ ورکس ٹ م نے آج یونان بھر میں 18 مہاجر کیمپوں کو منسلک کرنے کے لیے غیر برائے منافع ادارہ ڈیزاسٹر ٹیک لیب (ڈی ٹی ایل) کے ساتھ اپنے کام کو بڑے پیمانے پر توسیع دینے کا اعلان کیا ہے۔ کیمبیئم نیٹ ورکس اور ڈی ٹی ایل کیمپوں کے لیے ضروری نیٹ ورک آلے اور تربیت فراہم کر رہےہیں، جو معلومات اور خدمات کی ترسیل اور رسائی کو ممکن بنا رہے ہیں۔ دو ادارے ضرورت مند افراد کو بیش بہا ضرورت فراہم کر رہے ہیں جو اپنے خاندان کے افراد اور پیاروں سے منسلک ہونا چاہ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی تحقیق کے مطابق کئی مہاجرین انٹرنیٹ رابطے کو خوراک، پانی اور چھت جتنا اہم سمجھتے ہیں۔

Cambium Networks Logo.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140613/117974

کیمبیئم ڈی ٹی ایل کے ساتھ مل جل کر ان لوگوں کے لیے وائرلیس نیٹ ورکس اور وسائل کی تعمیر اور فراہمی پر کام کر رہا ہے جو دنیا بھر میں آفات و سانحات میں اپنے گھر کھو چکے ہیں۔ نیٹ ورکس امدادی انجمنوں اور مقامی حکومتی اداروں کو بھی کنیکٹیوٹی فراہم کریں گے تاکہ وہ ایک محفوظ ماحول فراہم کریں۔

نیٹ ورک آلے کے ساتھ ساتھ کیمبیئم نیٹ ورکس اور ڈی ٹی ایل کے انجینئرز کمیونی کیشنز کا گزشتہ تجربہ رکھنے والے مہاجرین کو انفارمیشن کمیونی کیشنز اینڈ ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی) تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ اس انوکھے پروگرام میں وائی فائی اور وائرلیس بیک ہال نیٹ ورکس کی کنفیگوریشن اور دیکھ بھال پر تعلیم اور عملی تربیت شامل ہے۔ ایک مرتبہ تربیت کے بعد یہ شرکا ڈی ٹی ایل کی مقام پر موجود رضاکار ٹیم کے کلیدی رکن بن جاتے ہیں، جو اپنے کیمپوں میں نیٹ ورک بنیادی ڈھانچے کو سہارا اور لیسووس بھر میں پھیلے کیمپوں میں اپنے ساتھی ہم منصبوں کو انتہائی ضروری سروس دے رہے ہیں۔

ڈیزاسٹر ٹیک لیب کے بانی ایورٹ بوپ نے کہا کہ “ڈیزاسٹر ٹیک لیب تقریباً ایک سال پہلے اس بحران کے آغاز سے یونان میں افراد کی مدد کر رہا ہے۔ کیمبیئم نیٹ ورکس کی جانب سے وائرلیس کمیونی کیشنز نے ڈی ٹی ایل کے لیے ممکن بنایا کہ وہ تیز رفتار نیٹ ورک کی فوری تعمیر کرے جو بہترین کام کرے۔ سی این میسٹرو ٹ م نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ ہم کسی بھی جگہ – بشمول آئرلینڈ اور کینیڈا میں — اپنے دفاتر سے نیٹ ورک کارکردگی کی نگرانی کرنے کے قابل ہیں۔ لیسووس میں ہماری رضاکار ٹیم کے افراد نیٹ ورک ڈیزائن، تنصیب اور آپریشن کو فوری طور پر سمجھنے کے قابل ہیں۔ کیمبیئم کے آلات لگانے کا انتخاب کرنے کا ایک اضافی فائدہ یہ ہے کہ ان کی ٹیم ہمارے ساتھ بہت قریبی کام کرچکی ہے اور ہمارے سوالات اور ضروریات پر فوری ردعمل دکھاتی ہے۔”

کیمبیئم نیٹ ورکس کے صدر اور سی ای او اٹل بھٹ نگر نے کہا کہ “اس پروگرام کے ذریعے مہاجر کیمپوں کے مکین براڈبینڈ کنیکٹیوٹی کی تعمیر کا اختیار حاصل کر چکے ہیں جس کی انہیں ضرورت ہے۔ وہ کوریج کو توسیع دے سکتے ہیں اور ڈیٹا، وائس اور اسٹریمنگ وڈیو صلاحیت کا استعمال کر سکتے ہیں تاکہ اپنے خاندان سے رابطے میں رہیں اور طبی مدد حاصل کریں۔”

گزشتہ نیٹ ورک نفاذ کے لیے تربیت اور آلات کی فراہمی کے ساتھ کیمبیئم نیٹ ورکس اب سی این پائلٹ ٹ م ای500 اور سی این پائلٹ ای400 انڈور انٹرپرائز وائی فائی حلوں کے ساتھ وائرلیس نیٹ ورک کو دس گنا بڑھانے میں مدد دے چکا ہے؛ اور مزید پھیلانے اور نیٹ ورک کو ممکن بنانے کے لیے ایک طویل فاصلہ پی ٹی پی 650 کو استعمال کرکے لیسووس اور یونیورسٹی آف دی ایجیئن کے درمیان تیز رفتار لنک مکمل کر چکا ہے۔

ایورٹ بوپ، بانی ڈیزاسٹر ٹیک لیب اور اسکام ایموف، نائب صدر پروڈکٹ مینجمنٹ کیمبیئم نیٹ ورکس، جمعرات 27 اکتوبر 2016ء کو 9 بجے صبح بمطابق سی ٹی ایک براہ راست ویبنار میں اس نفاذ کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ یہاں رجسٹر ہوں۔

ڈیزاسٹر ٹیک لیبس کے بارے میں

ڈیزاسٹر ٹیک لیبس دنیا بھر میں آفات زدہ علاقوں میں رابطے سے محروم ہو جانے والی برادریوں کو دوبارہ کنیکٹ کرنے کے لیے وائی فائی لگاتا ہے۔ ڈی ٹی ایل آئی پی-منحصر کمیونی کیشنز خدمات فراہم کرکے دوسری این جی اوز اور آفات میں کام کرنے والے دیگر اداروں کو بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ ڈیزاسٹر ٹیک لیبس ماہر اور تجربہ کار رضاکاروں کی فوج رکھتا ہے، جنہیں دنیا بھر میں آفات کی صورت میں میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔ ڈیزاسٹر ٹیک لیبس ایک غیر برائے منافع انجمن ہے اور اپنے کام کے لیے رضاکاروں اور عطیہ کرنے والوں پر انحصار کرتی ہے۔

کیمبیئم نیٹ ورکس کے بارے میں

کیمبیئم نیٹ ورکس آزمودہ وائرلیس حل پیش کرنے والا معروف عالمی فراہم کنندہ ہے جو غیر منسلک – افراد، مقامات اور چیزوں — کو منسلک کرتا ہے۔ اپنے قابل بھروسہ، آگے بڑھائے جانے کے قابل اور محفوظ وائرلیس نیروبینڈ اور براڈبینڈ پلیٹ فارموں کے ذریعے کیمبیئم نیٹ ورکس تمام خدمات فراہم کنندگان؛ صنعتی، کاروباری، حکومتی اداروں کو اور خدمات فراہم کنندگان کے لیے قابل مقدور، قابل بھروسہ، اعلیٰ کارکردگی کی کنیکٹیوٹی ممکن بناتا ہے۔ ادارہ اس وقت 150 سے زیادہ ممالک میں ہزاروں توجہ طلب نیٹ ورکس میں پانچ ملین سے زیادہ ریڈیوز نصب کرچکا ہے۔ شکاگو سے باہر صدر دفاتر اور امریکا، برطانیہ اور بھارت میں آر اینڈ ڈی مراکز کے ساتھ کیمبیئم نیٹ ورکس بھروسہ مند عالمی تقسیم کاروں کی وسیع اقسام کے ذریعے فروخت کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.cambiumnetworks.com اور www.connectingtheunconnected.org۔

رابطہ

گولن برائے کیمبیئم نیٹ ورکس – سائرس ہدایتی
4377 318 415 1+
chedayati@golin.com

Latest from Blog