یو ایف او مائنرز نے چار طاقتور کرپٹوکرنسی مائنرز جاری کردیے

یو ایف او مائنرز بٹ کوائن اور لائٹ کوائن مائننگ کےکام کے لیے اپنے جدید، طاقتور اور کفایتی ترین کرپٹوکرنسی مائننگ سافٹویئر پیش کرتے ہیں

لاس ویگاس، 28 اکتوبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– کرپٹوکرنسی مائننگ ہارڈویئر بنانے والے معروف اداروں میں سے ایک یو ایف او مائنرز (www.UFOMiners.com) نے بٹ کوائن اور لائٹ کوائن مائننگ کے لیے چار طاقتور مائنرز متعارف کردیے ہیں۔ ہارڈویئر – میسامائنر، نیکروس مائنر، اوبیرون مائنر اور اوبیرون مائنر پرائم – 3200 سے 4900 ڈالرز تک کی قیمتوں کے درمیان آرڈر کے لیے دستیاب ہیں۔

میسامائنر اور نیکروس مائنر بالترتیب 60 ٹی ایچ/ایس اور 85 ٹی ایچ/ایس کی ہیشنگ رفتار دیتے ہیں اور بٹ کوائن مائننگ کے لیے اب تک کے بہترین ہارڈویئر ہیں۔ میسامائنر معروف رائنومائنر کا خصوصی ایڈیشن ہے اور 3600 ڈالرز میں دستیاب ہے، جبکہ اس کا زیادہ طاقتور ساتھی نیکروس مائنر 4800 فی عدد پر فروخت ہوتا ہے۔ اسی طرح اوبیرون مائنر اور اوبیرون مائنر پرائم لائٹ کوائن مائننگ کے لیے تیار کیے گئے ہیں جن کی ہیشنگ رفتار 1.2 جی ایچ/ایس اور 2.2 جی ایچ/ایس ہے۔ یہ بالترتیب 3200 اور 4900 ڈالرز میں فروخت ہوتے ہیں۔

یو ایف او مائنرز تقریباً دو سال سے کاروبار میں ہے۔ ادارہ 2014ء میں شروع ہوا اور آلات، انجینئرنگ اور انتظامات کے ڈیزائن اور تیاری کو سنبھالنے میں کئی سالوں کا تجربہ رکھنے والے سرفہرست ماہرین پر مشتمل ہے۔ اپنے ملازمین کا تجربہ یو ایف او مائنرز کو اپنے بل بوتے پر بغیر کسی تیسرے فریق کے حل پر بھروسہ کرنے کے ہارڈویئر کے تمام کلیدی جز تیار کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ ساخت گری کے لیے متبادل اور نئے طریقوں کا استعمال بھی ممکنہ حد تک بہترین کارکردگی پیش کرکے ادارے کو اپنی قیمتیں کم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

صارفین ادارے کی ویب سائٹ سے یو ایف او مائنرز مصنوعات میں سے کوئی بھی تیار خرید سکتے ہیں۔ یو ایف او مائنروز بٹ کوائن، لائٹ کوائن اور وائر ٹرانسفر زر قبول کرتا ہے۔ یو ایف او مائنرز کے کرپٹو ہارڈویئر یونٹس معروف کوریئر سروسز جیسا کہ فیڈایکس، یو پی ایس یا ڈی ایچ ایل کو استعمال کرتے ہوئے مفت فراہم کیے جاتے ہیں اور اس میں فوری طور پر لگانے کے لیے تمام درکار لوازمات شامل ہوتے ہیں۔ تمام یو ایف او مائنرز آلات ساخت گری کے عمل کے دوران اور بعد میں 2 مرحلہ تجرباتی عمل سے گزرتے ہیں تاکہ نقائص کے امکانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ مزید برآں، تمام چار یو ایف او مائنرز ہارڈویئر ساخت گری کے دوران نقائص کے لیے 5 سالہ وارنٹی کے ساتھ آتے ہیں تاکہ صارفین کے ذہنی اطمینان کو یقینی بنایا جائے۔

یو ایف او مائنرز کے بارے میں

یو ایف او مائنرز لاس ویگاس، نیواڈا میں قائم ادارہ ہے جو کرپٹوکرنسی مائننگ ہارڈویئر، بلاک چین کی بنیاد پر ٹیکنالوجیوں اور ریموٹ ہارڈویئر رسائی خدمات میں مہارت رکھتا ہے۔ یو ایف او مائنرز ماہرین کی ایک انتہائی قابل ٹیم رکھتا ہے جو ادارے کو ہمیشہ مارکیٹ سے ایک قدم آگے رکھنا یقینی بناتی ہے۔

یو ایف او مائنرز کے بارے میں مزید یہاں جانیں –http://www.ufominers.com

Latest from Blog