‫ٹائیڈل 2016ء: امتیازی خصوصیات کا سال

نیویارک، 27 دسمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– اس سال موسیقاروں نے تجربات کیے، حدود کو پار کیا اور پرستاروں کے ساتھ دل و جان سے منسلک ہوئے۔ موسیقی کی صنعت نے 2016ء میں پہلے سے کہیں زیادہ ارتقائی مراحل طے کیے اور عالمی موسیقی و تفریحی پلیٹ فارم ٹائیڈل اس میں صف اول میں تھا۔ ٹائیڈل فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی تخلیق اور فن کو ظاہر کر سکیں۔

TIDAL Logo.

انٹرایکٹو ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ یہاں ملاحظہ کریں: http://www.multivu.com/players/English/8011251-tidal-2016-year-of-exclusives

اس ہنگامے میں ٹائیڈل نے صرف لیمونیڈ، اینٹی اور دی لائف آف پیبلو جیسے خصوصی البمز ہی جاری نہیں کیے بلکہ نیو یارک شہر میں میڈیسن اسکوائر پر کینیے ویسٹ کے ییزی سیزن 3 فیشن شو اور پیرس، فرانس میں ریہانا کے فینٹی ایکس پوما فشن شو سمیت زبردست تقریبات کو براہ راست لائیو اسٹریم بھی کیا۔

ٹائیڈل نے ڈیمی لیواٹو اور نک جوناس، بون جووی، رک موس، مس لورین ہل اور دیگر کی شہرۂ آفاق کارکردگی کو براہ راست خریداروں اور پرستاروں تک پہنچایا۔ خریدار دنیا بھر میں 39 لائیو اسٹریمز کو ٹیون کرنے اور درجنوں تقریبات اور میلوں میں شرکت کرنے کے قابل بنے تھے۔ 180,000 سے زیادہ ٹکٹ ٹائیڈل کے ذریعے دیے گئے جن میں بلڈ اورنج، اوشر، جوسی جے، سی این سی او اور دیگر کے خریداروں کے لیے قریبی ملاقات کا موقع شامل ہے۔

2016ء میں پلیٹ فارم پر 32 خصوصی البموں کی دستیابی کے ساتھ ٹائیڈل واحد اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہے جو پرنس، جے زی اور بیونسے جیسے مشہور گلوکاروں کے البموں کا مسکن ہے۔ پلیٹ فارم فنکاروں کو مدد فراہم کرنے اور پرستاروں کو موسیقی اس طرح فراہم کرنے سے وابستہ ہے جیسا اسے پیش کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ ٹی آئی پی، دی ڈیڈ ویدر، ڈیمیئن مارلے، فیٹ جو، وک مینسا اور ٹائیڈل رائزنگ آرٹسٹ ٹیبی بونی نے سال بھر میں جاری کی گئی 45 سے زیادہ موسیقی وڈیوز میں حصہ ڈالا۔

گلوکاروں کو روایتی موسیقی رونمائی اور دوروں سے بھی آگے کے طریقوں سے اپنے پرستاروں سے جوڑنے کے لیے ٹائیڈل دستاویزی فلموں اور پس منظر مواد کے اجرا کی تائید کرتا ہے تاکہ البم، موسیقی وڈیو اور دورے وغیرہ کی تیاری کی جھلک فراہم کرے۔ رک روس سے نک جوناس سے 21 سیویج تک، ٹائیڈل نے 90 سے زیادہ وڈیوز جاری کیں۔ مزید برآں، فنکاروں، مشہور شخصیات، کھلاڑیوں اور رحجان ساز جیسا کہ جے زی، جرییم اسکاٹ، جون ایمبروز، اینگی مارٹینز، اینریک اگلیسیاس، جسٹس ونسلو، بریٹ ایلڈریج، سولینج، ری سریمورڈ اور دیگر نے 150 سے زیادہ پلے لسٹس خاص طور پر ٹائیڈل کے لیے تیار کیں۔

ٹائیڈل اپنے فنکاروں کی انسان دوست کوششوں کی حمایت سے بدستور وابستہ رہا اور اس گزشتہ سال اداروں کے لیے شعور اجاگر کرنے کی خاطر ٹی آئی پی، لل وین اور دیگر کے ساتھ ٹیم تشکیل دی۔ ٹائیڈل ایکس 1015 جیسی خیراتی محافل موسیقی کے ساتھ ٹائیڈل فنکاروں کو مقاصد اور تحاریک پر روشنی ڈالنے میں مدد دیتی ہے جو ان کے لیے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ یہ عالمی سطح پر سماجی اثر ڈالنے کی انوکھی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹائیڈل کے بارے میں

ٹائیڈل ایک عالمی، تجرباتی، تفریحی پلیٹ فارم ہے جو پرستاروں کے لیے فنکاروں کی جانب سے براہ راست تیار کیا گیا ہے۔ ٹائیڈل اراکین خاص طور پر تیار کردہ مواد کا لطف اٹھاتے ہیں جو مختلف طریقوں سے فنکاروں کو اپنے پرستاروں سے منسلک کرتا ہے۔ سروس ہائی-فڈیلٹی، سی ڈی آواز معیار کی موسیقی، زیادہ ریزولیوشن کی وڈيو، ٹائیڈل رائزنگ کے ذریعے نئے فنکاروں کی دریافت اور ٹائیڈل ایکس کے ذریعے انوکھے تجربات کے موقع پر مشتمل ہے۔ ٹائیڈل 52 سے زیادہ ممالک میں 42.5 ملین سے زیادہ گانوں کے مجموعوں اور 140,000 اعلیٰ معیار کی وڈیوز کے ساتھ دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.tidal.com۔

http://facebook.com/tidal، http://twitter.com/tidalhifi اور https://instagram.com/tidal/ پر ٹائیڈل کو فالو کیجیے۔

لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20150904/263788LOGO

Latest from Blog