اسپرنٹ نے ٹائیڈل کا 33 فیصد حاصل کرلیا اور انقلابی شراکت داری تخلیق کرتا ہوا

ٹائیڈل اور اس کے فن کار اسپرنٹ کو نئے صارفین حاصل کرنے اور موجودہ صارفین کو نوازنے میں مدد دینے کے لیے خصوصی مواد پیش کریں گے

اسپرنٹ ٹائیڈل کو اپنے 45 ملین پوسٹ اور پری پیڈ صارفین کے لیے دستیاب کرے گا

اسپرنٹ سی ای او مارسیلو کلار ٹائیڈل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہوں گے

نیو یارک اور اوورلینڈ پارک، کنساس، 23 جنوری 2017ء/پی آرنیوزوائر/– موسیقی و تفریح کے عالمی پلیٹ فارم ٹائیڈل اور اسپرنٹ (این وائی ایس ای: S) نے آج ایک غیر معمولی شراکت داری کا اعلان کیا ہے جو اسپرنٹ کے 45 ملین صارفین کو جلد فنکاروں کے خصوصی مواد تک لامحدود رسائی دے گی جو کہیں بھی دستیاب نہیں۔TIDAL Logo

http://mma.prnewswire.com/media/459862/Tidal_Logo.jpg

ٹائیڈل اس کے فنکار خصوصی مواد تیار کریں گے جو صرف موجودہ اور نئے اسپرنٹ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

شراکت داری کے ایک حصے کے طور پر اسپرنٹ ٹائیڈل کے 33 فیصد حصص حاصل کرے گا۔ جے زی اور فنکار-مالکان پہل کاروں کی حیثيت سے ٹائیڈل کی فنکار-مرکزی سروس کو چلانا جاری رکھیں گے اور فنکاروں اور پرستاروں کے درمیان براہ راست تعلقات کو بڑھائیں گے۔ اسپرنٹ اور ٹائیڈل کی زبردست شراکت داری ٹائیڈل پر سبسکرائٹ ہونے والے صارفین کے لیے خصوصی رسائی پیش کرکے دونوں پلیٹ فارموں کے صارفین کو آگے بڑھائے گا۔ اسپرنٹ کے چیف ایگزیکٹو، مارسیلو کلار، ٹائیڈل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہوں گے۔

جے زی نے کہا کہ “اسپرنٹ فنکاروں کو ان کے پرستاروں کے ساتھ براہ راست جوڑنے اور اپنی پوری اور مشترکہ صلاحیت تک پہنچنے کی سہولت دینے کے لیے تخلیقی صنعت کو انقلابی جہت دینے کے ہمارے فلسفے سے اتفاق رکھتا ہے۔ مارسیلو نے ہمارے ہدف کو فوری سمجھا اور مل جل کر ہم اسپرنٹ کے 45 ملین صارفین تک ایک بے مثال تفریحی تجربہ لانے کے حوالے سے پرجوش ہیں۔”

ٹائیڈل ایک عالمی، تجرباتی، تفریحی پلیٹ فارم ہے جو پرستاروں کے لیے بنایا گیا ہے، براہ راست فنکاروں کی طرف سے دنیا بھر میں۔ ٹائیڈل کے اراکین بے مثال خصوصی طور پر بنائے گئے مواد کا فائدہ اٹھاتے ہیں جو فنکاروں کو اپنے پرستاروں کے ساتھ مختلف طریقوں سے جوڑتا ہے۔ ٹائیڈل 52 سے زیادہ ممالک میں دستیاب ہے، 42.5 ملین سے زیادہ گانوں اور 140,000 اعلیٰ معیار کی وڈیوز کا ذخیرہ رکھتا ہے۔

جدید ٹائیڈل پلیٹ فارم، اسپرنٹ کے اعزاز یافتہ قابل بھروسہ اور لامحدود ڈیٹا، گفتگو اور ٹیکسٹ کے لیے بہترین قدر پیش کرنے والے نیٹ ورک کے ساتھ موسیقی پرستاروں کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ فراہم کرے گا۔Sprint logo

کلار نے کہا کہ “جے نے نہ صرف ایک کاروباری، بلکہ ثقافتی ضرورت بھی دیکھی، اور ٹائیڈل کو ایک عالمی معیار کے موسیقی اسٹریمنگ پلیٹ فارم بنانے کے لیے اپنے حوصلے اور عزم کو استعمال کیا جس کی معیار اور مواد میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ وہ جذبہ اور وابستگی جو یہ فنکار-مالکان اپنے پرستاروں کے لیے لائے ہیں اسپرنٹ کے لیے نئے اور موجودہ صارفین کو اس طرح خصوصی مواد تک رسائی اور تفریحی تجربے فراہم کرنا ممکن بنائے گا جیسا کسی سروس کے لیے ممکن نہیں۔”

اسپرنٹ اور ٹائیڈل کی طرف سے خصوصی پیشکشوں اور آنے والے مواقع کی رونمائی جلد ہوگی۔

شراکت داری کے قلب میں اسپرنٹ کی اپنے صارفین اور فنکاروں سے وابستگی ہے۔ اس کوشش کا حصہ ایک مخصوص مارکیٹنگ فنڈ کے قیام میں استعمال ہوگا خاص طور پر فنکاروں کے لیے۔ یہ فنڈ فنکاروں کو اپنے پرستاروں کے ساتھ اور ان کے لیے تخلیق اور پیش کرنے کے لیے لچک فراہم کرے گا۔

اسپرنٹ-ٹائیڈل شراکت داری ٹائیڈل کی حال ہی میں “ماسٹر” کوالٹی کی ریکارڈنگز کی دستیابی کے اعلان کے موقع پر ہوا ہے۔ لیبلز اور فنکاروں کی طرف سے مواد کی وسیع اقسام، جس میں وارنر میوزک گروپ کا عالمی سطح پر مشہور میوزک کیٹلاگ شامل ہے، اب ٹائیڈل کی دنیا بھر میں دستیابی مارکیٹوں میں ماسٹر آڈیو میں دستیاب ہے۔

ٹائیڈل کے بارے میں

ٹائیڈل ایک عالمی، تجرباتی، تفریحی پلیٹ فارم ہے جو پرستاروں کے لیے فنکاروں کی جانب سے براہ راست تیار کیا گیا ہے۔ ٹائیڈل اراکین خاص طور پر تیار کردہ مواد کا لطف اٹھاتے ہیں جو مختلف طریقوں سے فنکاروں کو اپنے پرستاروں سے منسلک کرتا ہے۔ سروس ہائی-فڈیلٹی، سی ڈی آواز معیار کی موسیقی، اعلیٰ ریزولیوشن کی وڈيو، ٹائیڈل رائزنگ کے ذریعے نئے فنکاروں کی دریافت اور ٹائیڈل ایکس کے ذریعے انوکھے تجربات کے موقع پر مشتمل ہے۔ ٹائیڈل 52 سے زیادہ ممالک میں 42.5 ملین سے زیادہ گانوں کے مجموعوں اور 140,000 اعلیٰ معیار کی وڈیوز کے ساتھ دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.tidal.com۔

http://facebook.com/tidal، http://twitter.com/tidalhifiاور https://instagram.com/tidal/ پر ٹائیڈل کو فالو کیجیے۔

اسپرنٹ کے بارے میں

اسپرنٹ (این وائی ایس ای: S) ایک کمیونی کیشنز سروسز ادارہ ہے جو اپنے صارفین کو ان چیزوں سے منسلک کرنے کے زیادہ اور بہتر طریقے تخلیق کرتا ہے جن کی وجہ زیادہ فکر کرتے ہیں۔ اسپرنٹ 30 ستمبر 2016ء تک 60.2 ملین کنکشنز کو خدمات دیتا ہے اور جدید ٹیکنالوجیوں کی تیاری، انجینئرنگ اور نفاذ کے لیے وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے، جس میں امریکا میں پہلا وائرلیس 4جی سروس پیش کرنے والا قومی ادارہ؛ ورجن موبائل یو ایس اے، بوسٹ موبائل اور اشورینس وائرلیس سمیت بغیر کانٹریکٹ کے معروف برانڈز؛ فوری قومی و بین الاقوامی پش-ٹو-ٹاک صلاحتیوں؛ اور ایک عالمی ٹیئر 1 انٹرنیٹ بیک بون شامل ہیں۔ اسپرنٹ گزشتہ پانچ سالوں سے ڈاؤن جونز سسٹین ایبلٹی انڈیکس (DJSI) نارتھ امریکا میں نامزد ہوچکا ہے۔ آپ اسپرنٹ کے بارے میں مزید www.sprint.com یا www.facebook.com/sprint اور www.twitter.com/sprint پر جان سکتے ہیں۔

مستقبل کے حوالے سے بیانات پر انتباہی توجہ

اس خبری اعلامیہ میں سکیورٹیز قوانین کے تحت آنے والے “مستقبل کے حوالے سے بیانات” شامل ہیں۔ اس خبری اعلامیہ میں اسپرنٹ کارپوریشن کی موجودہ توقعات اور یقین کے بارے میں اور ساتھ ساتھ ٹائیل کے ساتھ شراکت داری کے بارے میں دیگر بیانات جو تاریخی حقائق نہيں ہیں مستقبل کے حوالے سے بیانات ہیں، جس میں مستقبل میں صارفین میں اضافے اور مارکیٹنگ فنڈ کے بارے میں باتیں شامل ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے بیانات وہ تخمینے اور ارادے ہیں جو موجودہ دستیاب معلومات کی بنیاد پر انتظامیہ کی موجودہ رائے کی عکاسی کر رہے ہیں اور اس میں مختلف خطرات و غیر یقینی کیفیات شامل ہیں جو حقیقی نتائج کو مستقبل کے حوالے سے بیانات میں سمجھے جانے والے نتیجوں سے بالکل مختلف کر سکتے ہیں۔ اس اعلامیہ میں پیش کردہ تمام معلومات 17 جنوری 2017ء کے مطابق ہے۔ اسپرنٹ کارپوریشن مستقبل کے واقعات یا حالات کے مطابق اس معلومات کو تازہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، اور نہ ہی ذم ہداری اٹھاتا ہے۔ مختلف ممکنہ عوامل کے بارے میں معلومات جو ہمارے کاروبار اور مالی نتائج پر اثر انداز ہو سکتے ہیں اور حقیقی نتائج کو مستقبل کے حوالے سے ظاہر اور بیان کردہ نتائج سے یکسر مختلف کرنے کا سبب بن سکتے ہیں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں ہماری وقتاً فوقتاً جمع کرائی گئی دستاویزات میں شامل ہیں، جس میں 31 مارچ 2016ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے فارم 10-کے میں سالانہ رپورٹ میں پارٹ 1، آئٹم 1 اے “رسک فیکٹرز” شامل ہے۔

لوگو – http://mma.prnewswire.com/media/459862/Tidal_Logo.jpg
لوگو – http://mma.prnewswire.com/media/459846/Sprint_Logo.jpg

Latest from Blog