‫2 ملین ملازمین کی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے ایچ اینڈ ایم گروپ اپنے فراہم کنندگان کو ملازمین کی تنخواہیں ڈیجیٹل طریقے سے ادا کرنے کی ترغیب دے گا

ایچ اینڈ ایم گروپ اقوام متحدہ کے بیٹر دین کیش الائنس میں شامل ہونے والا پہلا عالمی فیشن برانڈ بن گیا

نیویارک، 8 مارچ 2017 / پی آر نیوزوائر / — سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی فیشن کمپنی ایچ اینڈ ایم (H&M) نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے فراہم کنندگان کو اپنے ملازمین کی تنخواہیں موبائل یا دیگر جدید طریقوں سے ادا کرنے کی ترغیب دے گا تاکہ ملازمین کی طرز زندگی میں بہتری، ادائیگیوں میں شفافیت اور ادارے کے اخراجات میں کمی ممکن ہوسکے۔http://photos.prnewswire.com/prnvar/20120919/CG77018LOGO

http://photos.prnewswire.com/prnvar/20120919/CG77018LOGO

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب ادارے نے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی بنیاد پر حکومتوں، کاروباری اداروں اور بین الاقوامی انجمنوں کی نقد سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی طرف منتقلی کو تیز تر کرنے کی مشترکہ کوشش بیٹر دین کیش الائنس میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ایچ اینڈ ایم گروپ کے سوشل سسٹین ایبلٹی منیجر گستاف لوون نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیاں ہمارے فراہم کنندگان کے ملازمین کی زندگیوں کو بہتر بنانے کا ایک موثر اور توسیع پذیر طریقہ ہے۔ یہ تنخواہیں وصول کرنے، مالیاتی شمولیت میں اضافے اور خواتین کی معاشی آزادی کو مدد فراہم کرنے کا تیز تر، محفوظ اور بہت شفاف انداز فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے فراہم کنندگان کے لیے ڈیجیٹل طرز پر اجرت کی ادائیگیاں بچت کرنے، حفاظت میں اضافے اور اجرت سے متعلق درست معلومات فراہم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

ایچ اینڈ ایم گروپ کے فراہم کنندگان میں کام کرنے والے 1.6 ملین ملازمین میں سے پینسٹھ فیصد خواتین ہیں، جن میں سے اکثریت کو اپنے اور اپنے خاندان کی بہتر زندگی کے لیے درکار معاشی سہولیات تک محدود رسائی حاصل ہے۔ دنیا بھر میں کارخانوں میں کام کرنے والے بیشتر افراد کو نقد ادائیگی کی جاتی ہے جو کارخانوں اور ان کے ملازمین دونوں کے لیے بھاری، مہنگا اور خطرناک طریقہ کار ہے۔ ڈیجیٹل طرز، مثلاً بینک اکاؤنٹ، کارڈ یا موبائل، کے ذریعے اجرت ادا کرنے کی ترغیب کے ذریعے ایچ اینڈ ایم گروپ اس عزم کا اظہار کر رہا ہے جس کے ذریعے وہ کام کرنے کا ماحول بہتر بنانے، منصفانہ اجرت اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے اپنے کاروباری شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

چونکہ اس کا سب سے زیادہ فائدہ خواتین ملازمین کو حاصل ہوگا، اس لیے یہ عمل ان کاروباری اداروں کے لیے بہترین مثال ہے جو تحفظ پذیر ترقیاتی اہداف برائے صنفی برابری (ایس ڈی جی 5) اور مناسب کام و اقتصادی نمو (ایس ڈی جی 8) حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

بیٹر دین کیش الائنس کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر روتھ گڈوین-گروئن نے کہا کہ ایچ اینڈ ایم گروپ نے یہ محسوس کرتے ہوئے ایک دلیرانہ قدم اٹھایا ہے کہ نقد-لین دین فراہم کنندگان کے ملازمین کو بااختیار کرنے اور اداروں میں شفافیت بڑھانے سے کس طرح روکتی ہیں۔ اور یہ غیر موثر  ہے۔ ایچ اینڈ ایم گروپ کی قیادت ڈیجیٹل ادائیگی پر منتقلی اور مجموعی ترقی میں حصہ لینے کے لیے اپنے شعبے کے علاوہ بھی دیگر اداروں کو تحریک دینے کے ساتھ ساتھ ابھرتی ہوئی منڈیوں میں تحفظ پذیر ترقیاتی اہداف میں بھی مدد کرے گی۔

مزید برآں ایچ اینڈ ایم گروپ دنیا میں سب سے زیادہ نامیاتی سوت اور بیٹر کاٹن استعمال کرنے والے اداروں میں سے ایک ہے اور یہ سماجی اور ماحول دوست معیارات اور اقدامات کے لیے ثابت قدم ہے۔ کاٹن فراہم کرنے والی دنیا تک ڈیجیٹل طرز ادائیگی کو وسعت دینے سے 250 ملین افراد تک ممکنہ رسائی حاصل ہوگی جن میں وہ چھوٹے کاشتکار بھی شامل ہیں جو ڈیجیٹل طرز ادائیگی اور عام معاشی سہولیات تک محدود رسائی رکھتے ہیں۔ صارف کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ داری اور جوابدہی کے مطابق تیار کیا گیا ڈیجیٹل ادائیگی پر منتقلی کا طریقہ ایچ اینڈ ایم  گروپ کو اپنے فراہم کنندگان کی فہرست میں اضافہ کرنے کے قابل بنائے گا اور ایک پائیدار، پیداواری زرعی شعبہ تخلیق کرنے میں مدد فراہم کرے گا جو دراصل سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ ایجنڈے کی بنیاد کو فروغ دیتا ہے۔

بیٹر دین کیش الائنس نے نئی تحقیق شائع کی ہے جس میں بنگلہ دیش میں کپڑے بنانے والے ان منتخب کارخانوں کا جائزہ لیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملازمین کو اجرت کی ادائیگی کے طریقے کو نقد سے ڈیجیٹل پر منتقل کر دیا ہے۔ کارخانے کے نقطہ نظر سے یہ جائزہ ظاہر کرتا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگی پر منتقلی سے کارخانوں کو ایک ماہ میں تقریباً 750 گھنٹے کی بچت ہوئی، جس کی بنیادی وجہ ملازمین کی کام کے دوران دیگر مصروفیات میں کمی ہے، نیز دو سالوں کے دوران ملازمین کو ہائبرڈ موبائل منی / بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی کرنے سے اخراجات میں 85 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل معیشت کی طرف پیش قدمی سے ماضی میں بینک سے متعلق نہ جاننے والے ملازمین کو باقاعدہ مالیاتی نظام میں شامل ہونے اور مالی امور میں مہارت کے حصول سے مالیاتی شمولیت میں بھی مدد ملتی ہے۔

ایچ اینڈ ایم گروپ بیٹر دین کیش الائنس کے دیگر 55 اراکین کے ساتھ شامل ہوگیا ہے اور اب اسے ڈیجیٹل طرز ادائیگی کی طرف جلد منتقلی کے لیے الائنس اور اس کے اراکین کی پیش کردہ تکنیکی مہارت اور معلومات تک رسائی حاصل ہوگی جس سے اقتصادی ترقی کو بہتر بنانے اور مالیاتی شمولیت میں اضافے میں مدد ملے گی۔

بیٹر دین کیش الائنس کے بارے میں

بیٹر دین کیش الائنس غربت میں کمی اور اجتماعی نمو کو تحریک دینے کے لیے نقد سے ڈیجیٹل ادائیگی کی جانب منتقلی کو تیز کرنے والی حکومتوں، اداروں اور بین الاقوامی انجمنوں کے ساتھ شراکت داریاں کرتا ہے ۔ اقوام متحدہ کا کیپٹل ڈیولپمنٹ فنڈ اس کے دفتر کی حیثیت رکھتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے www.betterthancash.org ملاحظہ کیجیے، @BetterThan_Cash فالو کیجیے اور خبروں کے لیے سبسکرائب کیجیے۔

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120919/CG77018LOGO

Latest from Blog