‫مارلن نے 3.25 ارب ڈالر کے نئے معاہدہ کرلیے، تقریباً دو گنا اضافے کے ساتھ مجموعی زیر انتظام سرمایہ 6.7 ارب ڈالر سے زائد ہوگیا

لاس اینجلس اور لندن، 21 مارچ 2017 / پی آر نیوز وائر / — عالمی سرمایہ کاری ادارے مارلن اکیوٹی مارٹرنرز نے آج 2.5 ارب ڈالر سرمایہ کاری معاہدوں کے ساتھ مارلن اکیوٹی وی، ایل۔ پی۔ (“فنڈ وی”) اور 750 ملین ڈالر سرمایہ کاری معاہدوں کے ساتھ مارلن ہیریٹج دوم، ایل۔ پی۔ (“ہیریٹج دوم”) کی پہلی اور آخری کلوزنگ کا اعلان کردیا ہے۔ فنڈ وی اور ہیریٹج دوم کو پہلے ہی ضرورت سے زیادہ درخواستیں موصول ہوچکی تھیں، جو پانچ ماہ سے کم عرصے میں زیادہ سے زیادہ قیمت کے قریب اور 2.0 ارب ڈالر اور 500 ملین ڈالر کے اپنے متعلقہ ہدف سے زائد رہیں۔ دونوں فنڈز کی بدولت 3.25 ارب ڈالر حاصل کیے گئے جو 2005 میں اپنے قیام کے بعد اس ادارے کا حاصل کردہ سب سے بڑا یکمشت سرمایہ ہے۔

مارلن کے منیجنگ پارٹنر ڈیوڈ میک گورن نے کہا کہ ہم ایک کامیاب عالمی ادارہ بنانے پر فخر محسوس کرتے ہیں جسے موجودہ اور نئے طویل المعیاد شراکت داروں کے ذریعے اعلی درجے کے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور ہمارے بنیادی شعبے میں زبردست مہارت رکھنے والے پیشہ وروں کے قابل گروہ کی معاونت حاصل ہوئی ہے۔ فنڈ وی اور ہیریٹج دوم کی کامیاب کلوزنگ ہمیں ان سرمایہ کاری مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گی جو ہم متوسط اور نچلے متوسط طبقے کی منڈیوں میں دیکھ رہے ہیں نیز اس سے بہترین کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے کاروبار کو ترقی اور تغیر دینے کے لیے ہماری منفرد رسائی کی طاقت کھل کر ظاہر ہوتی ہے۔

فنڈ وی اور ہیریٹج دوم عملیت پر مرکوز اسی سرمایہ کاری حکمت عملی کا تسلسل ہے جو کئی دہائیوں سے مارلن کی کامیابی کا کلیدی ذریعہ رہا ہے۔ فنڈ وی شمالی امریکا اور یورپ میں متوسط منڈی کے کاروباروں میں سرمایہ کاری کو ہدف بنائے گا اور ہیریٹج دوم شمالی امریکا کی بچلی متوسط منڈیوں میں سرمایہ کاری کو ہدف بنائے گا۔ مارلن کے پیشرو فنڈز کی طرح فنڈ وی اور ہیریٹج دوم ان کاروباروں میں سرمایہ کاری کریں گے جس سے ادارے کے سرمایہ کاری کی لچکدار بنیاد، سافٹویئر، ٹیکنالوجی، صحت عامہ آئی ٹی، کاروباری خدمات اور صنعتی ٹیکنالوجی، سمیت دیگر میں شعبے کی بہترین معلومات، اور عملی وسائل کے مستحکم نیٹ ورک سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

مارلن کے شراکت داری پیٹر اسپاسو نے کہا کہ ہم سرمایہ اکھٹا کرنے کے تیز اور مقبول سرگرمیوں کے دوران اپنے لمیٹڈ شراکت داروں سے ملنے والی زبردست معاونت کے لیے بہت شکر گزار ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہماری عملیت پر مرکوز سرمایہ کاری حکمت عملی ہمیں تمام اقتصادی ادوار میں مسلسل آگے بڑھنے کی قابلیت فراہم کرے گی اور ایک انتہائی مسابقتی منڈی میں شامل سرمایہ کاروں کے درمیان اچھی گمگ پیدا کرے گی۔

مارلن نے 2005 میں اپنے قیام کے بعد سے آٹھ نجی اکیوٹی فنڈز کلوز کیے ہیں اور 6.7 ارب ڈالر زیر انتظام سرمایہ اکھٹا کیا ہے۔ فنڈ وی اور ہیریٹج دوم کی کلوزنگ ادارے گزشتہ 18 ماہ پر مشتمل ادارے کی مستحکم رفتار کو جاری رکھے گی اور حال ہی میں اپنی پہلی مخصوص یورپی فنڈ مارلن ہیریٹج یورپ، ایل۔ پی۔ کی کلوزنگ کو فالو کرے گی جس نے گزشتہ سال ہونے والے معاہدوں سے 325 ملین یورو حاصل کیے۔ اسی اثنا میں مارلن نے 16 کاروباری اداروں کی ملکیت حاصل کی جس میں سات ذیلی کاروباری شعبے بھی شامل ہیں۔

کرکلینڈ اینڈ ایلس ایل ایل پی کے کیٹی سینٹ پیٹر، بروس اٹیلسن اور کیرن آرسک بطور قانونی مشیر اور کریڈٹ سیوسی سیکورٹیز (امریکا)، ایل ایل سی بطور مشیر اور خصوصی پلیسمنٹ ایجنٹ فنڈ وی اور ہیریٹج دوم کی تکمیل میں ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
مارلن اکیوٹی پارٹنرز کے بارے میں

مارلن اکیوٹی پارٹنرز 6.7 ارب ڈالر سے زائد زیر انتظام سرمایہ رکھنے والا ایک عالمی سرمایہ کاری ادارہ ہے۔ ادارہ کاروباری مالکان، حصص یافتگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ان کی کاروباری اور لیکویڈیٹی ضروریات کے مطابق تیار شدہ حل فراہم کرنے پر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔ مارلن متعدد شعبوں کے کاروباری میں سرمایہ کاری کرتا ہے جہاں اس کے سرمائے کی بنیاد، صنعتی تعلقات اور عملی وسائل کا وسیع نیٹ ورک ادارے کے نظریے کو مستحکم اور قدر میں قابل ذکر اضافہ کرے۔ اپنے قیام کے بعد سے مارلن نے اپنے فنڈز کے گروہ اور متعلقہ اداروں کے ذریعے 100 سے زائد مالکانہ حقوق حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ادارہ لاس اینجلس، کیلی فورنیا میں صدر دفتر کے علاوہ لندن میں بھی ایک دفتر رکھتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں www.marlinequity.com۔

Latest from Blog