‫چین کے شمال مشرقی قدیم صنعتی مرکز کی حیات نو کو مستحکم کرنے کے لیے چانگچن کی معیشت میں رواں سال عمدہ آغاز کا مظاہرہ

چانگچن، چین، 28 مارچ 2017 / سن ہوا – ایشیانیٹ/– چین کے شمال مشرقی قدیم صنعتی مقامات میں سے ایک اور چین کے آٹو سٹی کے طور پر مشہور جیلن چانگچن نے رواں سال اپنی متنوع اقتصادی ترقی کے ذریعے ایک اچھا آغاز ملاحظہ کیا ہے۔ جنوری سے فروری تک شہر کے مقرر اثاثہ جات پر سرمایہ کاری میں 30.3 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جبکہ مجموعی صنعتی پیدواری قدر پیمانے سے بالا 11.3 فیصد تک بڑھی ہے۔ شمال مشرقی خطے کی معاشی حیات نو اور ترقی کے اس انتہائی کڑے وقت میں اپنی ڈرامائی تبدیلیوں اور کام کرنے کے انداز، انتظامی طریقہ کار اور صںعتوں کی از سر نو تعیناتی کے ذریعے شہر کی معاشی اور سماجی صورتحال میں نئے رجحانات و نئی فضا پیش کر رہے ہیں جس سے سرمایہ کاری کے امکانات اور ماحول میں بہتری آرہی ہے، یوں آنے والے دو سالوں کے لیے مستحکم معاشی ترقی کے لیے مضبوط بنیاد تیار ہوچکی ہے۔

چانگچن اصلی واحد گاڑیاں بنانے والی صنعت سے لے کر متنوع اور فروغ پزیر ترقی کے مجمموعے کی تمام معاشی صورتیں تک صنعتی انجمنوں کو مسلسل مرتب کر رہا ہے، اس کا 6 ارب رینمنبی کی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی حکمت عملی تیار کرنے کا منصوبہ معاشی حیات نو کے لیے مزید تحریک فراہم کرے گا جس سے مجموعی معاشی حجم میں ان صنعتوں کے تناسب میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان صںعتوں میں جدید ساز و سامان تیار کرنے والے، روشنی سے متعلق برقی معلومات، حیاتیاتی و دوا سازی صحت، نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں، نیا مواد اور ضخیم معلومات کا شعبہ شامل ہیں۔

رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں چانگچن کی دواسازی، غذائی اشیاء، نئی توانائی کے شعبوں کی پیداواری قدر میں بالترتیب 13.3 فیصد، 13.2 فیصد اور 6.8 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے صںعتی ترقی کے لیے مزید واضح تحریک ظاہر ہوتی ہے۔ 2016 میں چانگچن کی چھ حربی ابھرتی ہوئی صنعتوں نے 166.33 ارب رینمنبی کی مجموعی پیداواری قدر حاصل کی جو سال-بہ-سال 11.8 فیصد اضافہ ہے۔ چانگچن کی معاشی تبدیلی کا رجحان بتدریج واضح مدد پیش کر رہا ہے جس سے مقامی صںعتی تغیر اور بہتری کی رفتار واضع ہے۔

اس نئے رجحان کو اپنانے کے لیے بلدیہ حکومت کے تمام محکمے بہت زیادہ متحرک رہے اور ترقی کے لیے توجہ مرکوز رکھی۔ حکومتی محکموں نے کاروبار شروع کرنے، اجازت حاصل کرنے کے مراحل اور دیگر کاموں میں مدد کے لیے عملی انتظامات ترتیب دیئے۔ پچھلے موسم سرما میں چانگچن نے چین کے شمال مشرقی تعمیراتی منصونوں میں تعطلی کے وقت کی روایت تبدیل کی یوں کئی تعمیرات، زمین کی کھدائی اور نقل و حمل کا کام سرد موسم سے تعطل کا شکار نہیں ہوا۔

کاروباری اداروں کو مزید بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے چانگچن نے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں متوازی منظوری کے طریقہ کار کی تلاش اور تعمیل جاری رکھی جس میں 13 متعلقہ محکموں میں مسلسل منظوری کے پرانے طریقہ سے لے کر دیگر متعلقہ کاموں کے ساتھ ایک ہی محکمہ تلے محدود وقت اور متوازی کام کرنے تک شامل رہے۔ منظری تحقیقات کی تعداد کو 18 سے کم کر کے 2 تک کردیا گیا، تعمیری منصوبہ بندی کی اجازت کے اعلانات کو 78 سے کم کر کے 21 تک کردیا گیا، 302 کاروباری دنوں پر مشتمل منظوری کے وقت کو اصولی طور پر 51 تک گھٹا لیا گیا جس نے سرمایہ کاری کرنے والے اداروں کے لیے زبردست سہولت فراہم کی۔

چانگچن نے فائیو سرٹیفکیٹ ان ون اور ون سرٹیفکیٹ ون کوڈ کے طور پر اندراج کے نظام میں بہتری اور رہائشی اندراج کی پابندیوں میں سہولت کے ذریعے کاروباری نظام میں آنے والی بہتری کو بھی بھرپور طریقے سے فروغ دیا جس سے منڈیوں تک رسائی میں رکاوٹیں بہت کم ہوئیں، نجی شعبوں کی مرکزی منڈیوں نے زبردست معاشی ترقی حاصل کی، مزید قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کاروباری ادارے سرمایہ کاری اور کارخانے لگانے کے لیے متوجہ ہوئے۔ پچھلے سال چانگچن میں مقرر اثاثہ جات (ماسوائے کسانوں کے) میں 10.5 فیصد اضافہ اور قومی اوسط سے 2.4 فیصد زیادہ 465.9 ارب رینمنبی کی سرمایہ کاری جمع کی گئی۔

چانگچن کارکردگی جانچنے اور نفاذ کی نگرانی کے ذریعے اپنی بہتری کے اقدامات پر نظر رکھتا ہے، ٹیلی ویژن سیاست سے لے کر برداشت کرنے کی قوت، بے عملی کے خلاف جدوجہد، ترقی کے لیے انتظامی سطح سے فراہم کردہ تحفظ، تیز اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا باعث بننے والے معاشی ترقی کے جزوقتی مفادات سے پرہیز کرتے ہوئے طویل المعیاد ترقی کے لیے مضبوط بنیاد رکھی گئی۔

ذریعہ: چانگچن میونسپل پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ

Latest from Blog