فرنٹیئر کار گروپ نے 22 ملین ڈالرز کی فنڈنگ محفوظ کرلی؛ ابھرتی ہوئی عالمی مارکیٹوں میں استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت کو انقلابی رخ دینے کی راہ پر

بالڈرنٹن کیپٹل کی زیر قیادت پہلا مرحلہ چلی، میکسیکو، نائیجیریا، پاکستان اور ترکی میں موجودہ کاروباروں کو پھیلائے گا

بوسٹن اور برلن، 23 مئی 2017ء/پی آرنیوزوائر/– فرنٹیئر کار گروپ (ایف سی جی)، جو ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹیں بناتا اور چلاتا ہے، نے آج 22 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تکمیل کا اعلان کیا۔ اس وقت پانچ ممالک میں آپریشنز اور برلن میں تکنیکی، مالی و آپریشنل صدر دفاتر رکھنے والا عالمی ادارہ ایف سی جی ان فنڈز کو درجہ اول کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں چلی، میکسیکو، نائیجیریا، پاکستان اور ترکی میں کاروبار کی تعمیر و ترویج کے لیے استعمال کرے گا۔ بالڈرٹن کیپٹل کی زیر قیادت اس مرحلے میں عالمی معیار کے سرمایہ کاروں کے پورٹ فولیو نے بھی حاصل کیا جس میں ایکو وی سی+، ٹی پی جی/ستیا، این ای اے، پارٹیک وینچرز اور چند بڑے عالمی خاندانی دفاتر نے شرکت کی۔ اس مرحلے کے ساتھ بالڈرٹن کیپٹل کے ڈینیل واٹرہاؤس اور ایکو وی سی+ کے ایگوسا اموئیگی نے ایف سی جی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نشستیں حاصل کرلیں۔

فرنٹیئر کار گروپ کے شریک بانی اور سی ای او سجے ٹائیل نے کہا کہ “گاڑیوں کی فروخت کا شعبہ دنیا بھر میں درجہ اول کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں بنیادی طور پر شکستہ حال ہے۔ صارفین کی زبردست طلب کے باوجود لوگوں کے لیے اپنی استعمال گاڑیاں مناسب قیمت پر موثر انداز میں فروخت کرنے کا کوئی رواں طریقہ موجود نہیں۔ ہمارا مقصد ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کے ذریعے ابھرتی ہوئی عالمی مارکیٹوں میں استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت کے شعبے کو نئی زندگی دینا ہے۔”

بالڈرٹن کیپٹل کے جنرل پارٹنر ڈینیئل واٹرہاؤس نے کہا کہ “فرنٹیئر کار گروپ زبردست صلاحیت رکھنے والا ایک متحرک ادارہ ہے اور ہمیں اس ادارے میں سرمایہ کاری کی رہنمائی پر خوشی ہے۔ شریک بانی گاڑیوں کی فروخت کے مستقبل کے بارے میں واضح نظریہ رکھتے ہیں اور برلن میں مقیم ایک ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جو تکنیکی حل اور آپریشنل ماڈل تیار کرچکی ہے جو ادارے کو بہت تیزی سے موثر انداز میں آگے بڑھنے کی سہولت دیتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پہلے ہی پانچ براعظموں میں موجودگی ان کی سرگرمی اور وابستگی کا ثبوت ہے۔”

سجے ٹائیل، پیٹر لنڈہوم اور آندرے کسمان کی جانب سے قائم کردہ ایف سی جی 2016ء میں اپنے اجراء کے بعد سے زبردست ترقی ملاحظہ کرچکا ہے۔ اس اس نے دنیا بھر میں پانچ استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت کے کاروبار بنائے، منتخب مقامی آپریٹرز کی زیر قیادت اور عالمی معیار کی بانی ٹیموں اور وقف مالی، تکنیکی و مارکیٹنگ وسائل کے سہارے تاکہ مسلسل نمو کو تحریک دی جائے۔

اس سے قبل ٹائیل امریکا میں قائم Hired.com کے سی او او اور بانی ٹیم میں شریک تھے ۔ لنڈہوم ملیکام میں انوسٹمنٹ مینیجر تھے اور راکٹ انٹرنیٹ کو دنیا بھر یں آپریشنز اور حکمت عملی کو پھیلانے میں مدد دی۔ کسمان برلن میں آٹو1 کے ڈائریکٹرآف انجینئرنگ تھے۔

ایف سی جی کے انوکھے تکنیکی پلیٹ فارم اور بے مثل طریقے نے ٹیم کے لیے درجہ اول کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں مقامی کاروبار تخلیق کرنا ممکن بنایا وینڈے نوس ٹو آٹو (چلی)، وینڈے ٹو آٹو (میکسیکو)، کارز45 (نائیجیریا)، کارفرسٹ (پاکستان) اور آٹوٹرنک (ترکی) کے ساتھ۔ ادارہ برلن سمیت دنیا بھر میں لگ بھگ 200 ملازمین رکھتا ہے۔

فرنٹیئر کار گروپ کے بارے میں

فرنٹیئر کار گروپ (frontiercargroup.com) ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ بناتا اور چلاتا ہے۔ اس وقت پانچ ممالک میں آپریشنز، اور برلن میں صدر دفاتر، کے ساتھ عالمی ادارہ ایف سی جی سرفہرست ابھرتی ہوئی مارکیٹں میں مقامی کاروبار بنا چکا ہے جس میں وینڈے نوس ٹو آٹو (چلی)، وینڈے ٹو آٹو (میکسیکو)، کارز45 (نائیجیریا)، کارفرسٹ (پاکستان)  اور آٹوٹرنک (ترکی) شامل ہیں۔

مدیران کے لیے ہدایات:
پس منظر، مختصر تعارف، علامات اور تصاویر یہاں دستیاب ہیں۔

Latest from Blog