‫” خوبصورت بیجنگ نمائش میں دمکتا ہوا” –ایکسپو 2017ء استانہ میں 16 جون سے ہفتہ بیجنگ کا آغاز

استانہ، قازقستان، 16 جون 2017 / سنہوا-ایشیانیٹ / — ایکسپو 2017ء استانہ کے چینی پویلین میں 16 جون سے ” خوبصورت بیجنگ نمائش میں دمکتا ہوا” کے موضوع پر ہفتہ بیجنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایکسپو 2005ء ایچی، ایکسپو 2010ء شنگھائی اور ایکسپو 2015ء میلان کے بعد بیجنگ کے لیے اپنی قدیم روایات دنیا کو دکھانے کا ایک اور موقع ہے۔ یہ “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر میں حصہ لینے کے لیے بیجنگ کی حوصلہ افزائی کرنے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

بیجنگ، ایکسپو 2017ء استانہ میں نظر آنے والا پہلا چینی شہر ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر “رسٹک بیجنگ اسپلینڈڈ چین”، “باؤنسی بال ایکروبیٹکس” اور “تائی چی” جیسے پروگرامات کے ذریعے بیجنگ اوپیرا، مختلف کرتب، مارشل آرٹس اور دیگر بیجنگ عناصر نمائش میں شامل رہے۔ استقبالیہ کے دوران بیجنگ سیاحتی تصویری نمائش، لوک موسیقی، بیجنگ کے لوازمات وغیرہ سے مہمانوں کو بیجنگ کی ثقافت و روایات کو سمجھنے میں مدد ملی نیز “بیجنگ کے مناظر دیکھنے، بیجنگ کے کھانوں کو چکھنے اور بیجنگ کی موسیقی کو سننے” کا موقع ملا۔

ایکسپو 2017ء “فیوچر انرجی” کے موضوع سے ہم آہنگ ہفتہ بیجنگ میں جدید توانائی کا بھی مظاہرہ کیا گیا جس سے 2022 اولمپکس سرمائی کھیلوں کے انعقاد کے لیے بیجنگ کو دو اولمپکس کے شہر کے طور پر فروغ دے گا اور برفیلے کھیلوں  میں 300 ملین افراد کی شرکت کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

چین کونسل برائے بین الاقوامی تجارت بیجنگ ذیلی-انجمن (سی سی پی آئی ٹی بیجنگ) کے نائب چیئرمین لی لوکشیا نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ 2008 بیجنگ اولمپکس کھیلوں کی میراث مکمل طور پر مقامات میں تبدیل اور استعمال کیے جائیں گے جنہیں سرمائی کھیلوں اور گرمائی کھیلوں دونوں کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ مثال کے طور پر واٹر کیوب کو آئس کیوب میں تبدیل کردیا جائے گا، جو کہ تبدیلی کے منصوبے کی مثال ہے اور لوگ وی آر عینکوں کے ذریعے آئس کیوب کا عمیق تجربہ کر سکیں گے۔

ذریعہ: بیجنگ بلدیہ حکومت

منسلک تصویر کے روابط:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=291386

Latest from Blog