‫2017ء چینی بین الاقوامی آبی مصنوعات کی نمائشنے دنیا بھر کے خریداروں کو متوجہ کرلیا

ژانگجیانگ، چین ، 20 جون 2017 ء/ سنہوا-ایشیانیٹ / — 2017ء چینی بین الاقوامی آبی مصنوعات کی نمائش (سی آئی اے پی ای 2017ء) و چینی سمندری غذائی حصول کا میلہ 18 جون سے ژانگجیانگ بین الاقوامی کنونشن و نمائشی مرکز میں شروع ہوچکا ہے۔ “چینی آبی مصنوعات کی صنعت کو دنیا سے منسلک کرنے اور دنیا بھر کو اس کی ترقی سے فائدہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے” کے عزم سے شروع ہونے والی سی آئی اے پی ای 2017ء میں چین کی آبی مصنوعات کے معیار و حفاظت اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر آبی مصنوعات اور سمندری غذا کے تاجروں کے ساتھ ساتھ ماہی گیری کے سازوسامان تیار کرنے کی صنعت کے لیے ایک وسیع، ون-اسٹاپ ایکسچینج پلیٹ فارم تیار کرنے کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فروغ سے حاصل ہونے موقع سے فائدہ اٹھانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق نمائش نے 200 سے زائد نمائش کنندگان، 3,000سے زائد خریداروں کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک بشمول امریکا، بھارت، ایران اور چند یورپی ممالک، اور 30 سے زائد چینی صوبوں (شہر و اضلاع) کی کیٹرنگ کے شعبے کی کئی بااثر شخصیاتکی  توجہ حاصل کی۔ افتتاحی روز نمائش میں 20,000سے زائد حاضرین نے شرکت کی۔

نمائش میں نہ صرف ہر قسم کی آبی مصنوعات اور آبی زراعت کی تکنیک، ساز و سامان، خوراک اور ادویات دستیاب تھیں بلکہ خوراک کا سامان، تیار کرنے کا عمل اور محفوظ رکھنے کی ٹیکنالوجی اور ساز و سامان کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ اور جراثیم تلف کرنے کے لیے ٹیکنالوجی اور سامان بھی موجود تھا۔

اس کے علاوہ، نمائش کے دوران، ژانگجیانگ کو سرکاری طور پر آبی مصنوعات کے لیے قومی ڈبلیو ٹی او / ایس پی ایس تحقیق و تشخیص کا مرکز نامزد کیا گیا۔ یہ غیر ملکی ممالک کے تکنیکی تجارتی اقدامات کا مقابلہ کرنے، غیر منصفانہ تجارتی رکاوٹوں کو ختم کرنے، صنعتی تبدیلیوں و ترقیوں  اور انتظامی بہتری کے لیے تکنیکی تجارتی اقدامات اٹھانے اور الاقوامی قوانین کے تحت چینی آبی زراعت کی صنعت کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے حکومت، آبی زراعت کے لیے کام کرنے والی انجمنوں اور کاروباروں کو قریب لائے گی۔

منتظمین کے مطابق سی آئی اے پی ای 2017ء، 20 جون تک جاری رہے گی اور اندازاً مجموعی طور پر 21 ارب رینمنبی مالیت کا لین دین کیا جائے گا۔

ذریعہ: 2017ء چینی بین الاقوامی آبی مصنوعات کی نمائش

Latest from Blog