‫نانشا، گوانگچو میں چین (گوانگڈونگ) پائلٹ فری ٹریڈ زون میں ہانگ کانگ اور مکاؤ کی رجسٹرڈ کشتیوں کی مفت کشتی رانی کے لیے پہلا سفر

گوانگچو، چین، 28 جولائی 2017ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 24 جولائی کو ، ہانگ کانگ کی مادروطن کو واپسی کے 20 سال مکمل ہونے سے کچھ ہی دیر بعد نانشا ضلع، گوانگچو میں چائنا (گوانگڈونگ) پائلٹ فری ٹریڈ زون میں ہانگ کانگ اور مکاؤ میں رجسٹرڈ کشتیوں کے لیے مفت جہاز رانی کے اولین سفر کا آغاز ہوا۔ ہانگ کانگ اور مکاؤ کی کشتیاں نانشا فیری ٹرمینل میں داخلے کے ضوابط پورے کرنے کے بعد نانشا مرینا میں لنگر انداز تھیں۔ پہلا بحری سفر کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔

گوانگڈونگ صوبائی حکومت نے ہانگ کانگ اور مکاؤ میں رجسٹرڈ کشتیوں کی چین (گوانگڈونگ) پائلٹ فری ٹریڈ زون میں “مفت کشتی رانی” کے لیے وزارت ٹرانسپورٹ میں نفاذ کا منصوبہ جمع کروایا تھا، (“جسے آگے صرف منصوبہ لکھا جائے گا”) تاکہ داخلی و خارجی کسٹمز کلیئرنس، نگرانی و پڑتال، گودی میں تنصیب، باہمی لائسنس شناخت اور ہانگ کانگ اور مکاؤ کی کشتیوں کے جہاز رانی کے علاقے کی منصوبہ بندی کے لیے پالیسیوں کی تلاش و تجدید ہو سکے۔ اس کا مطلب ہے کہ کشتیوں کے داخلے کے لیے آسانی سے قابل عمل اور واضح طور پر باضابطہ پالیسی نظام، انتظامی میکانیہ اور کام کی ہدایات ترتیب دی جا سکتی ہیں، جو گوانگڈونگ اور باقی چین میں ہانگ کانگ اور مکاؤ کی کشتیوں کی “مفت کشتی رانی” کو سہولت دینے کے لیے نقل اور ترویج کیے جانے کے قابل تجربے کو مدد دے گا اور ساتھ ساتھ کشتی رانی کے ذریعے سیاحت کو بھی ترویج دے گا۔ منصوبے کو وسطی حکومت کی متعلقہ وزارتوں اور کمیشنوں کی جانب سے زبردست سہارا ملا۔ رواں سال 20 جون کو وزارت ٹرانسپورٹ، وزارت پبلک سکیورٹی، کسٹمز کی عمومی انتظامیہ اور کوالٹی سپروژن ، انسپکشن اینڈ کوارنٹین کی عمومی انتظامیہ نے منصوبے کی اصولی منظوری کے لیے مشترکہ خط بھیجا۔ اس ابتدائی سفر کے دوران ہانگ کانگ اور مکاؤ کی کشتیاں ان عوامل اور ضابطوں سے گزریں، داخلے کے اعلان، مشترکہ پڑتال اور لنگراندازی سے نئے باسہولت کسٹمز کلیئرنس موڈ – “فکسڈ پوزیشن ڈاکنگ، قریبی مشترکہ پڑتال” کے عوامل اور شرائط کے مطابق، جس کا تجربہ منصوبے کے نفاذ میں کیا گیا۔ اگلے قدم کے طور پر پالیسی سسٹم، انتظامی میکانیہ اور کشتیوں کے داخلے کو منظم کرنے کے لیے کام کی ہدایات ابتدائی سفر کے نتائج کی بنیاد پر مزید تفصیل سے مرتب کی جائیں گی۔ گوانگڈونگ صوبہ کی سیاحتی انتظامیہ کے خیال میں یہ کوشش ساحلی سیاحت کے فروغ اور اعلیٰ معیار کے دائرۂ زندگی کی تعمیر میں مدد دے گا جو “گوانگڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ عظیم تر ساحلی علاقے” میں رہائش، کاروبار اور سیاحت کے لیے موزوں ہے۔

ذریعہ: صوبہ گوانگڈونگ کی سیاحتی انتظامیہ

Latest from Blog