ریڈ بیچ میں چینی مرطوب زمین کا کرشمہ پائیں

پانجن، چین، 26 ستمبر 2017ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– رقبے کے اعتبار سے دنیا کی سرفہرست دلدلی زمین، ریڈ بیچ، اپنے بہترین موسم میں داخل ہو چکی ہے۔ اس کے ساحلوں پر اُگنے والی گھاس قرمزی سرخ رنگ اختیار کرچکی ہے جبکہ پرندوں کے جھنڈ اس کے پانیوں پر اُڑ رہے ہیں، جن کی آوازیں سرکنڈوں میں سے آ رہی ہیں۔ لیاؤننگ صوبے کے پانجن شہر کا منظرنامہ چین میں مرطوب زمین کی سیاحت کے لیے چین کے ابتدائی مثالی مقامات میں سے ایک ہے اور امتیازی حسن کا حامل ہے، جسے دنیا بھر میں کہیں بھی نہیں پایا جا سکتا۔

دلدلی زمین کا سرخ رنگ بہت نایاب ہے کیونکہ ساحلی علاقوں میں اگنے والی گھاس عموماً سبز رنگ کی ہوتی ہے۔ سیر و تفریح کے لیے سیاحوں کی خاطر، چین میں اپنی طرز کا خوبصورت ترین، چوبی راستہ تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ مرغابیاں دیکھ سکیں، مرطوب زمین کے شاندار نظاروں کا لطف اٹھا سکیں اور وسیع اور عمیق مقامی ثقافت کا تجربہ کر سکیں۔

مچھلی اور چاول کی اس سرزمین میں، سالہا سال میں کھانے کا ایک خصوصی کلچر بن چکا ہے۔ قریبی وولونگ جھیل میں ہر سال موسم سرما میں شاندار ماہی گیری تقریب ہوتی ہے۔ مقامی باشندوں کے لیے یہ تقریب فطرت کے لیے دعاؤں اور دریائی پانی کے ساتھ اپنے لگاؤ کے اظہار جیسی ہے۔

مرطوب زمین چاولوں کے بڑھنے کے لیے ایک زیادہ اچھا ماحول فراہم کرتی ہے۔ دھان کے کھیتوں میں مقامی کیکڑوں کی موجودگی سے ایک موسم کے چاول 186 دن میں اُگتے ہیں۔ یہ چاول 2008ء کے بیجنگ اولمپک کھیلوں کے باضابطہ چاول کا مقام رکھتے تھے۔

کیٹ ٹیل بمبوشوٹس یا چینی زبان میں پوسن دریائے لیاؤہی کے زیریں علاقوں کا ایک مقامی پودا ہے۔ پوسن اپنی نمو کے ماحول کے حوالے سے بہت حساس ہے، صرف جنگلی ماحول میں پرورش پا سکتا ہے اور بہت کم پیداوار رکھتا ہے۔ غذائیت سے بھرپور یہ خوراک بہت زیادہ لوگوں کی جانب سے پسند کی جاتی ہے۔

ریڈ بیچ قدرتی مناظر اور صنعتی ترقی کا بہترین ملاپ رکھتی ہے۔ پانجن تیل کے حوالے سے ایک معروف شہر ہے۔ خوبصورت مقامات کے قرب و جوار میں تیل نکالنے والی مشینری کی قطاریں بھی نظر آتی ہیں۔ صاف پیداوار کے سخت اقدامات کی وجہ سے پیداواری پلیٹ فارموں پر تیل کا ایک داغ بھی نہیں مل سکتا۔

یہ ایک بہترین مقام ہے جہاں چھٹیاں منانے والے صرف مقامات دیکھنے سے کہیں بڑھ کر کچھ کر سکتے ہیں۔ وہ ماحولیاتی زراعت کا تجربہ اٹھا سکتے ہیں، فصل کی خوبصورت تصاویر دیکھنے کے لیے دھان کے کھیتوں میں جا سکتے ہیں بلکہ اپنی خاص پیداواری زمین بھی رکھ سکتے ہیں۔ حیاتیاتی توانائی کے استعمال میں مہارت رکھنے والا ریزورٹ زبردست ماحول دوست دیہی مناظر پیش کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:
محترمہ لی
ٹیلی فون: 7977-4277-186-86+

ذریعہ: پانجن ریڈ بیچ ویٹ لینڈ ریزورٹ ایڈمنسٹریٹو کمیٹی

تصویری منسلکات کے روابط:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=297250

Latest from Blog