‫24 ویں یانگلنگ ایگریکلچرل ہائی-ٹیک ایکسپو 5 نومبر سے شروع ہوگی

یانگلنگ، چین، 24 اکتوبر 2017ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– 24 ویں یانگلنگ ایگریکلچرل ہائی-ٹیک ایکسپو 5  سے 9 نومبر تک یانگلنگ، شانسی، چین میں ہوگی۔ نمائش 188,000 مربع میٹر کے رقبے کا احاطہ کرتی ہے۔ بین الاقوامی تعاون اور تبادلے کو نمایاں کرنے کے لیے نمائش “بیلٹ اینڈ روڈ کے ذریعے زرعی جدت کو تحریک دینے” پر توجہ مرکوز رکھتی ہے۔ جدید زراعت کی ترقی اور جدید زرعی مصنوعات کی نمائش پر سیمینارز سمیت آٹھ تقریبات طے کی گئی ہیں۔

34 درجے اور 16 منٹ 56 سیکنڈ شمال اور 108 درجے 4 منٹ اور 27 سیکنڈ مشرق پر شانسی، چین میں چین کا سرکاری یانگلنگ ایگریکلچرل ہائی-ٹیک انڈسٹریز ڈیمونسٹریشن زون (AHIDZ) کا زرعی شہر واقع ہے۔ جولائی 1997ء میں “خصوصی زرعی علاقہ” چین کے بنجر اور نیم بنجر علاقے میں زرعی ترقی کے “قومی ہدف” کو حاصل کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

اپنے آغاز کے بعد گزشتہ 23 سالوں میں نمائش نے بڑھتے ہوئے دباؤکا سامنا کیا ہے۔ اب تک 70 سے زیادہ ممالک اور خطوں کی زرعی صنعت کے 26.55 ملین صارفین مع 10,000 سے زیادہ ادارے اور ٹیکنالوجی و تعلیمی یونٹس، اس نمائش یا میلے میں شرکت کر چکے ہیں۔ لین دین کا حجم کل 774.8 ارب یوآن سے بھی زیادہ رہا۔ نمائش کو یونین آف انٹرنیشنل فیئرز (UFI) کی جانب سے سند مل چکی ہے۔ 2017ء میں نمائش، 61.59 ارب یوآن کے ساتھ،چائنا ایگریکلچرل برانڈ ویلیو میں سرفہرست رہی۔

سرکاری زرعی ہائی-ٹیک صنعتوں کے عملی علاقے کی حیثیت سے حالیہ چند سالوں میں بین الاقوامی تعاون و تبادلے میں جدت طرازی کی مسلسل کوششوں سے یانگلنگ AHIDZ زرعی سائنس و ٹیکنالوجی اور صنعتی تعاون کی صورت میں 40 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے ساتھ مستحکم روابط قائم کر چکا ہے۔یہ زون بین الاقوامی انجمنوں جیسا کہ اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (FAO) اور یورپین یونین انوویشن سینٹر کے ساتھ قریبی تعاون رکھتا ہے۔ ایسے 11 بین الاقوامی تعاون پلیٹ فارمز، جیسا کہ “چین-کینیڈا ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن سینٹر فار ایرڈ ایریا”، قائم کیے گئے ہیں۔120 سے زیادہ بین الاقوامی سائنسی و ٹیکنالوجی تعاون منصوبے بھی تیار اور نافذ کیے گئے۔ 150 سے زیادہ غیر ملکی زرعی سائنسی و ٹیکنالوجی امتیازی نشانات اور معیاری اقسام متعارف کروائی گئیں۔ چینی و غیر ملکی اداروں کے درمیان 50 سے زیادہ بین الاقوامی تعاون سے چلنے والے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔

یانگلنگ ایکسپو کے ذریعے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی صارفین بڑھتی ہوئی دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں اور مغربی چین اور اس کی زرعی صنعت میں تعاون کے مواقع کے طالب ہیں، جس نے چین کی جدید زراعت کی ترقی اور سائنس، ٹیکنالوجی کی مدد سے زرعی تبدیلی میں نئی روح پھونکی ہے۔

ذریعہ: یانگلنگ ایگریکلچرل ہائی-ٹیک انڈسٹریز ڈیمونسٹریشن زون (AHIDZ)

تصویری منسلکات کے روابط:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=299122
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=299123

Latest from Blog