ٹیئنز نے نئی دہلی میں 22 ویں سالگرہ کا جشن منایا

نئی دہلی، 7 نومبر 2017ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– چینی کثیر القومی اداروں کے مجموعے، ٹیئنز گروپ، نے اتوار کو بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اپنی 22ویں سالگرہ کا جشن متعلقہ سرگرمیوں کے سلسلے کے ساتھ منایا۔

لگ بھگ 50 ممالک اور خطّوں سے تقریباً 10,000 ٹیئنز کاروباری شراکت داروں نے اس بین الاقوامی اجتماع میں شرکت کی۔

ٹیئنز کے جنرل مینیجر برائے سرمایہ کاری و ترقیاتی مرکز لی جیاننگ نے کہا کہ”ٹیئنز متحرک انداز میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر عمل کر رہا ہے، عالم گیریت کے عمل کو تیز کررہا ہے، سرمایہ کاری کو بہتر بنانے کے لیے بھارت کو مرکزی مارکیٹوں میں سے ایک بنا رہا ہے اور زیادہ شاخوں اور فرنچائزڈ اسٹورز کے قیام پر کام کررہا ہے۔”

“ٹیئنز نے عالمی مارکیٹ کو 21 علاقوں میں تقسیم کیا اور وسائل کی تقسیم کو بہتر بنایا، لی نے مزید کہا کہ اس وقت ٹیئنز تقریباً 37 ممالک اور خطّوں میں کامیابی کے ساتھ داخل ہو چکا ہے، جن میں امریکا، آسٹریلیا، فرانس، ریپبلک آف کوریا، متحدہ عرب امارات وغیرہ شامل ہیں۔”

لی کے مطابق ٹیئنز بھارتی ای-کامرس مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مزید وسعت دے گا، بھارت کے اعلیٰ معیار کے فراہم کنندگان کے ساتھ تعاون بڑھائے گا اور ٹیئنز کے عالمی مارکیٹنگ نیٹ ورک کو بھارت میں پیش کردہ مصنوعات کو دنیا بھر میں فروغ دینے کے لیے استعمال کرے گا۔ دریں اثناء یہ بھارت میں عوامی بہبود میں بھی مسلسل حصہ لے گا۔

لی جنیوان، چیئرمین و صدر ٹیئنز گروپ، نے نئی دہلی میں شرکا کے لیے وڈیو پیغام دیا، کہا کہ ٹیئنز اپنی نئی عالمی حکمت عملی کو باضابطہ جاری کرے گا اور انٹرپرینیورشپ کے نئے سفر کا آغاز کرے گا۔

1995ء میں لی جنیوان کی جانب سے شمالی چین کے ساحلی تیانجن شہر میں قائم ہونے والا ٹیئنز گروپ بایوٹیکنالوجی، ہیلتھ مینجمنٹ، سیاحت، تعلیم، ای-کامرس اور مالیاتی سرمایہ کاری سمیت کئی شعبوں میں موجود ہے، اور 110 ممالک اور خطوں میں اس کی شاخیں ہیں۔ ٹیئنز 2002ء میں بھارتی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا اور اس وقت ملک میں 12 شاخیں اور 75 فرنچائزڈ اسٹورز چلاتا ہے۔

ذریعہ: ٹیئنز گروپ

تصویری منسلکات کے روابط:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=300181

Latest from Blog