‫2017ء سانیا انرجی انٹرنیشنل فورم کی توجہ چین میں توانائی انقلاب پر

سانیا، چین، 10 دسمبر 2017ء/ سن ہوا- ایشیانیٹ/– “ماحول دوست توانائی اور کم کاربن معیشت” کے موضوع پر 2017ء سانیا انرجی انٹرنیشنل فورم (ایس ای آئی ایف) 7 سے 8 دسمبر تک سانیا، ہائنان میں منعقد ہوا۔ فورم میں موجود ماہرین نے توقع ظاہر کی کہ چین کی توانائی صنعت مختلف توانائی وسائل کی نامیاتی تکمیل کے ساتھ ساتھ مکمل اور جامع توانائی وسائل کی تقسیم کو حاصل کرے گی۔

توانائی کے شعبے میں مہارت رکھنے والے تقریباً 300 مقامی و غیر ملکی معروف ماہرین اور دانشور توانائی تبدیلی پر گفتگو کے لیے جمع ہوئے۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے پیش بینی کی ہے کہ 2020ء تک چین کی توانائی طلب 5 ارب ٹن روایتی کوئلے تک پہنچ جائے گی اور 2035ء تک چین امریکا کوپیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا توانائي صارف بن جائے گا۔

لی شوشینگ، صدر چائنا پٹرولیم اینڈ کیمیکل انڈسٹری فیڈریشن، نے کہا کہ آج چین خام تیل، ریفائن تیل اور قدرتی گیس کا دنیا سب سے زیادہ تیزی سے پیدا کرنے والا ملک بن چکا ہے۔ 2016ء میں چین کی خام تیل پیداوار 200 ملین ٹن تھی، اور مقامی خام تیل پیداوار 2010ء سے مسلسل 6 سالوں تک 200 ملین ٹن سے زیادہ پر جمی رہی ہے۔ اس وقت چین کی خام تیل پیداوار دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے، جو دنیا کی کل خام تیل پیداوار کا لگ بھگ 4.7 فیصد ہے۔

ماہرین نے اشارہ کیا کہ چین کی توانائی تبدیلی کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ موجودہ توانائی ڈھانچے اور ماحولیاتی آلودگی کے تناظر میں ہماری توجہ توانائی ڈھانچے کی تکمیل اور قابل تجدید توانائی کے حصے کو بڑھانے پر رہنی چاہیے۔

چینگ سنلی، ایگزیکٹو صدر چائنا ایسوسی ایشن آف پالیسی سائنس، کا کہنا تھا کہ بنیادی ڈھانچے اور قدرتی گیس کی درآمد کے لیے بحری جہازوں کی تعمیر کو تیز کرنا، مقامی قدرتی گیس کی تلاش اور ترقی کو مستحکم کرنا، خاص طور پر شیل گیس، بشمول آتش پذیر بحری برف کی تلاش اور ترقی، کوئلے سے قدرتی گیس اور کوئلے کے صاف اور موثر استعمال کو تیز کرنا اور بایوماس اور قابل تجدید توانائی کی ترقی اور استعمال کو تیز تر کرنا بہت ضروری تھا۔

چینگ سنلی نے کہا کہ “اورڈوس طاس میں کوئلے کی سالانہ پیداوار 900 ملین ٹن ہے۔ اگر ہم نسبتاً مستحکم کم درجہ حرارت کے پائرولسس طریقے کو استعمال کرکے کوئلے میں سے قدرتی گیس اور تیل کے ننھے مالیکیولز نکال سکیں، تو ہم ہر سال 100 ملین ٹن تیل اور قدرتی گیس فراہم کر سکتے ہیں، جو درآمد شدہ قدرتی گیس اور تیل کے قابل ذکر حصے کی جگہ لے سکتی ہے۔”

لین ہواجن، صدر اور سی ای او چانگ فینگ انرجی انکارپوریٹڈ نے اشارہ کیا کہ صنعتی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور اقتصادی نمو کے طریقے کو تبدیل کرنے کی کلید بنیادی توانائی کو استعمال کے ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔

لن ہواجن نے کہا کہ “نئی توانائی کی متحرک ترقی، توانائی محفوظ کرنے کی ٹیکنالوجی کی مسلسل بہتری، توانائی استعمال کی موثریت کو بہتر بنانا، توانائی استعمال ٹیکنالوجی اور رسد کی خدمات کا کاروباری  نمونہ، ساتھ ساتھ توانائی حفاظت اور اخراج میں کمی، یہ سب مل کر چین کی تیزی سے ہونے والی اقتصادی ترقی اور صنعتی جدت اور ماحولیاتی تحفظ کے فروغ کے لیے طویل المیعاد تزویراتی اہمیت رکھتے ہیں۔”

Latest from Blog