‫ایئر چائنا بیجنگ – برسبین روٹ کا باضابطہ اجراء

یجنگ، 13 دسمبر 2017ء/پی آرنیوزوائر/– 10 دسمبر 2017ء کو ایئر چائنا نے بیجنگ اور برسبین کے درمیان اپنے نئے روٹ کی افتتاحی پرواز کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں متعدد معزز مہمانوں نے شرکت کی، بشمول اینڈریو ہوگ، ٹور ازم آسٹریلیا میں ریجنل جنرل مینیجر برائے شمالی ایشیا ؛ نک ایلیٹ، ٹورازم اینڈ ایونٹس کوئنزلینڈ میں ایگزیکٹو برائے محکمہ امور سرکار؛ چارلی شین، ٹورازم اینڈ ایونٹس کوئنزلینڈ میں گریٹر چائنا ریجن کے لیے ڈائریکٹر؛ اور سولن ہو، ایئرچائنا کے نائب صدر۔

https://photos.prnasia.com/prnvar/20170522/1857452-1LOGO

افتتاحی تقریب میں ایئر چائنا کے نائب صدر سولن ہو نے کہا: “بیجنگ اور برسبین کے درمیان یہ نیا روٹ  ایئر چائنا کا چین و آسٹریلیا کے مابین چھٹا نان-اسٹاپ روٹ ہے۔ برسبین سڈنی اور میلبرن کے بعد ایئر چائنا کا تیسرا آسٹریلوی مقام ہے۔ اس نئے روٹ کا قیام ایئر چائنا کی اپنے روٹ نیٹ ورک کی عالمی توسیع اور چین و آسٹریلیا کے درمیان روابط کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ روٹ کا آغاز ایک باسہولت نقل و حمل رابطہ فراہم کرے گا جو بیجنگ اور کوئنزلینڈ کے درمیان تجارت، کاروباری تعاون اور سیاحت کو فروغ دے گا۔”

لین کوڈنگٹن، سی ای او ٹورازم اینڈ ایونٹس کوئنزلینڈ نے کہا: “چین کے دارالحکومت، بیجنگ، اور ریاست کوئنزلینڈ کے دارالحکومت، برسبین، کے درمیان یہ پہلا فضائی راستہ ہے۔ یہ ریاست کوئنزلینڈ کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نمائںدگی کرتا ہے۔ توقع ہے کہ نیا روٹ اگلے چار سالوں میں تقریباً 170,000 نئے مہمانوں کو کوئنزلینڈ لائے گا۔ روٹ چینی سیاحوں کے لیے برسبین پہنچنا آسان بناتا ہے، جو گولڈ کوسٹ، وٹسنڈے جزائر اور دیگر معروف سیاحتی مقام کا داخلی دروازہ ہے۔ چینی مہمان کوئنزلینڈ کے معتدل موسم، قدیم ساحلوں اور حیران کن گریٹ بیریئر ریف سے صرف نصف دن کے فاصلے پر ہیں۔”

مزید برآں، آزاد تجارت کے حالیہ معاہدے کی تکمیل اور چین و آسٹریلیا کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری باہمی تعاون اور روابط کو بڑھا رہی ہے۔ حالیہ چند سالوں میں آسٹریلیا آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں دوہرے ہندسے کا اضافہ ہوا ہے؛ دونوں ملکون گے درمیان دو طرفہ سیاحوں کی تعداد بھی 2016ء میں متاثر کن دو ملین دوروں تک ریکارڈ کی گئی۔ یہ سال چین اور آسٹریلیا کے درمیان سفارتی تعالقات کے قیام کے 45 سال مکمل ہونے کی علامت ہے اور ساتھ ہی “چینی-آسٹریلوی سیاحتی سال” بھی ہے۔ توقع ہے کہ نیا بیجنگ – برسبین روٹ دوطرفہ تجارتی تعلقات، کاروباری تعاون اور سیاحت کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔ یہ کاروباری افراد، غیر ملکی طلبہ اور سیاحوں کو دونوں نصف کّرہ ارض میں سفر میں آسانی بھی فراہم کرے گا۔”

حالیہ چند سالوں میں ایئر چائنا اپنے عالمی روٹ جال کو پھیلا رہا ہے، اور اب چار بڑے مراکز بیجنگ، چینگڈو، شنگھائی اور شین چین سے پروازیں چلاتا ہے۔ یہ چین اور آسٹریلیا کے درمیان اپنی روٹ پیشکش کو بھی بڑھا چکا ہے۔ اس وقت ایئر چائنا بیجنگ، شنگھائی اور چینگڈو سے سڈنی اور میلبرن کے لیے نان-اسٹاپ روٹ چلاتا ہے، جو چین اور آسٹریلیا کے درمیان ہفتہ وار 40 سے زیادہ مسافر پروازیں سنبھال رہے ہیں۔ ایک اسٹار الائنس کیریئر کی حیثیت سے ایئر چائنا 190 ممالک میں 1,330 مقامات کے لیے روٹس بھی پیش کر سکتا ہے۔ ہمیشہ کی طرح ایئر چائنا مسافروں کے لیے بھروسہ مند، آرام دہ اور پرلطف فلائٹ سروسز فراہم کرنے سے وابستہ ہے، جس میں کچھ خاص بھی ہوتا ہے۔

فلائٹ انفارمیشن:

بیجنگ اور برسبین کے درمیان نیا روٹ فلائٹ نمبر CA795/796 کے طور پر ہفتے میں چار دن (پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار) آپریٹ کرے گا ۔ جانے والی پروازیں بیجنگ سے 02:30 پر اڑیں گی اور برسبین میں 15:10 پر پہنچیں گی۔ آنے والی پروازیں برسبین سے 19:30 پر اڑیں گی اور اگلے دن 04:45 پر پہنچیں گی۔ یہ تمام اوقات مقامی وقت کے مطابق ہیں۔ تمام پروازیں ایئر بس 330-200 ہوائی جہاز کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں۔

تصویر – https://photos.prnasia.com

Latest from Blog