پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اولمپک ایسوسی ایشن میں تنازع شدت اختیار کرگیا

لاہور(پی پی آئی)پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا۔ پی ایس بی نے پی او اے سے اولمپک ہاو¿ س خالی کرانے کے لیے سی سی پی او لاہور اور ڈی سی او کو خط لکھ دیا۔ عارف حسن کی صدارت میں قائم پی او اے انٹر نیشنل اولمپک ایسوسی ایشن سے منظور شدہ ہے اور پی ایس بی نے ان سے لڑائی کی وجہ سے اکرم ساہی کی صدارت میں متوازی پی او اے بنا رکھی ہے۔ پی ایس بی نے سی سی پی او لاہور اور ڈی سی او لاہور کو خط لکھا ہے کہ عارف حسن اینڈ کمپنی کو نکال کر اولمپک ہاوس اکرم ساہی کے حوالے کیا جائے۔ سپورٹس پالیسی کے نفاذ پر اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان جھگڑا ڈیڑھ سال سے جاری ہے۔ عارف حسن فروری دو ہزار بارہ میں تیسری بار پی او اے کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ پی ایس بی کا موقف ہے کہ سپورٹس پالیسی کے مطابق کوئی شخص تیسری بار ایک ہی عہدہ نہیں سنبھال سکتا۔

 

Latest from Blog