کراچی: صوبائی وزیر برائے بہبود آبادی سید علی مردان شاہ نے مسلم لیگ فنگشنل کے رہنما امتیاز شیخ کی جا نب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے حوالے سے دیئے گئے بیانات کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات عوامی مینڈیٹ کی توہین کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام نے پیپلز پارٹی کو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار تک پہنچایا ہے۔اس مو قع پر صو با ئی وزیر سید علی مر دا ن شا ہ نے کہا کہ سید قائم علی شاہ پیپلز پا ر ٹی کے سینئر رہنما ہیں ان کے خلا ف ایسے بیانات با لکل بر دا شت نہیں کرینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سید قائم علی شاہ نے اپنی پوری زندگی ملک میں جمہوری نظام کے فروغ کے لئے وقف کردی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو بہتر انداز میں جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ سید قائم علی شاہ نے طویل عرصے کے دو را ن آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ملک میں جمہوری نظام قائم کرنے میں پیش پیش رہے ۔انہو ں نے کہا کہ امتیا ز شیخ ایسے بیا نا ت دے کر اپنے آقا ﺅ ں کو خوش کر نے کی کو شش کر رہے ہیں ۔
Latest from Blog
کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2
اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
اسلام آباد(پی پی آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ
مٹھی(پی پی آئی)جامع مسجد امیر حمزہ تھرمیں سیدنا امیرحمزہ رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کے
اسلام آباد(پی پی آئی)سیکرٹری انفارمیشن دانیال گیلانی اور ڈی جی پی آر روبینہ افضال کو عہدے
گھوٹکی (پی پی آئی)گھوٹکی میں مسلح ڈاکووں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے
بیجنگ/ماسکو(پی پی آئی)روس اور چین نے باہمی تجارت کیلئے امریکی ڈالر کا استعمال مکمل طور پر
کراچی(پی پی آئی)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشری بی بی کی
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان کی چین کو برآمدات میں بڑی کمی،مارچ 2024 میں چین کو برآمدات
کراچی(پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے وفاق کی جانب