متفرق
شہر

 اسلام آبادمیں نائٹ پٹرولنگ آفیسرز تعینات

اسلام آباد(پی پی آئی)آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے احکامات پر ضلع بھر میں نائٹ پٹرولنگ آفیسرز تعینات کردیے گئے ہیں۔اے ایس آئی رینک کے نائٹ پٹرولنگ آفیسرز تمام تھانہ جات کے علاقوں میں تعینات کئے گئے،پی پی آئی کے مطابق ان نائٹ پٹرولنگ آفیسرز کے ساتھ نوجوان اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں جرائم کی بیخ کنی ہے۔

ایرانی صدر کا دورہ لاہور ہائیکورٹ میں تعطیل،سندھ ہائی کورٹ کھلی

 کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے ایرانی صدر کے دورے کے پیش نظر منگل کے روز کراچی میں عام تعطیل کے باوجود عدالتیں کھلی رہیں۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق غیر ملکی معززین کی کراچی آمد کے باعث وکلا اور مقدمے کی فریقین کو مشکلات پیش آسکتی ہیں، لیکن  چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت کی ہے کہ غیر حاضر ہونے کے سبب کسی وکیل یا فریق کے خلاف منفی آرڈر نہ کیا جائے دوسری طرف ایرانی صدر کے دورہ لاہور کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ نے منگل کو مقامی سول اور سیشن کورٹس

قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے عظیم فیصلہ کو50 سال مکمل

کراچی(پی پی آئی) تحفظ ختم نبوت  فورم نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے عظیم فیصلہ کو پچاس سال مکمل ہونے پر اس برس7ستمبرکو یوم تحفظ ختم نبوت بطورگولڈن جوبلی منا نے کا اعلان کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق  تحفظ ختم نبوت  فورم  کے سربراہ محمد انور پٹنی  نے بتایا کہ اس روزختم نبوت ریلیاں نکالی جائیں گی، 7 ستمبر سے پہلے ملک بھر میں  تحفظ ختم نبوت کانفرنسیں منعقد ہوں گی جس سے تحفظ ختم نبوت  فورم  کے مرکزی رہنما نیزمختلف دینی جماعتوں کے رہنما خطاب کریں گے۔

اضلاع کی خبریں

گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکووں کا حملہ، 2 اہلکار اغوا، 1 شہید، 1 ڈاکو مارا گیا

گھوٹکی (پی پی آئی)گھوٹکی میں مسلح ڈاکووں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکار بھی شہید ہو گیا۔ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغواکر کے لے گئے۔پولیس کے مطابق مسلح ڈاکووں نے گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کی پولیس چوکی نمبر 5 کونشانہ بنایا۔پی پی آئی کے مطابق چوکی پر حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغو اکر کے ساتھ لے گئے۔

جرائم کی نیوز

لکی مروت میں محفل موسیقی کے دوران فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

لکی مروت(پی پی آئی)لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں دو گروپوں میں خونی تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین میں اشتہاری ملزمان زاہد اللہ اور احسان اللہ بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق عمران خان اور احسان اللہ نامی دو فریقین کے درمیان دشمنی تھی اور گزشتہ رات کو شادی میں محفل موسیقی میں آمنا سامنا ہوا تو ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد جان سے گئے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے محفل میں بھگدڑ مچ گئی جس کے

بٹگرام میں چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

بٹ گرام(پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے شہر بٹگرام میں کس پل چیک پوسٹ پرمنگل کی صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار امجد حسین شاہ شہید ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق میت کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کیا گیا بعد ازاں جسد خاکی کو پولیس لائن بٹگرام لایا گیا اور ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ شہید پولیس کانسٹیبل  امجد حسین شاہ کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے۔ نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دیگئی ہے، ضلع کے داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ کر نے والے ضلعی پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی

تربت میں نامعلوم افرادکی فائرنگ،2 افرادہلاک،ملزمان فرار

تربت(پی پی آئی) تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا  اور فرار ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ تربت کے علاقے ڈھنک میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے 2 افراد کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے، مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزمان کی

 جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے کی کوشش ناکام،مسافر آف لوڈ

اسلام آباد(پی پی آئی)ایف آئی اے نے بڑی کارروائی  کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے  کی کوشش مسافر کی ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے امیگریشن  نے  اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے  جعلی سفری دستاویزات پر اٹلی جانے کی مسافر کی  کوشش ناکام کردی، پی پی آئی کے مطابق مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا ذرائع کے مطابق ملزم فلائٹ نمبر TK711 سے اٹلی جا رہا تھا،ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا اٹلی کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا جبکہ ملزم ساجد عباس کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے۔ ذرائع کا مزید بتانا

ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 مزید کسٹم اہلکار شہید،4 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(پی پی آئی) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 2 مزید اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق کسٹم اہل کاروں پر فائرنگ کا واقعہ یارک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ ناکے پر گاڑی میں بیٹھے کسٹم اہلکاروں پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں دو کسٹم اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی درابن